مستونگ میں دہشت گرد حملہ، میجر رضوان طاہر سمیت 3 جوان شہید


بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں 31 سالہ میجر محمد رضوان طاہر، 37 سالہ نائیک ابنِ امین، اور 33 سالہ لانس نائیک محمد یونس شامل ہیں۔ میجر رضوان طاہر کا تعلق نارووال، نائیک ابن امین کا ضلع صوابی اور لانس نائیک یونس کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔ فوج کے ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا جس کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ میجر رضوان طاہر ایک دلیر افسر تھے جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف متعدد آپریشنز میں فرنٹ لائن سے قیادت کی۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں کی مکمل بیخ کنی کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں۔ دوسری جانب کالعدم تنظیم بی ایل اے (بلوچ لبریشن آرمی) نے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’ہمیں بیچ راہ میں چھوڑ دیا گیا‘، غیرقانونی ٹور آپریٹرز کے خلاف سیاحوں کی شکایات

پشاور نیب کی بڑی کارروائی: دریاؤں سے سونا نکالنے کا اربوں روپے کا ٹھیکہ بے نقاب

کرنسی کے غیرقانونی کاروبار کے خلاف کارروائیاں، کیا پنجاب میں ڈالر کی قلت پیدا ہو گئی؟

کرکٹر حیدر علی کی برطانیہ میں گرفتاری کے بعد پاکستانی کرکٹ سے معطلی: ’بیرونِ ملک بھیجنے سے پہلے کم سے کم کھلاڑیوں کو تربیت تو دیں‘

اسرائیلی کابینہ نے غزہ کے ’مکمل کنٹرول‘ کے منصوبے کی منظوری دے دی

نیب نے بحریہ ٹاؤن کی تین جائیدادیں دو ارب 26 کروڑ روپے میں نیلام کر دیں

نیب نے ملک ریاض کے بحریہ ٹاؤن کی تین کمرشل جائیدادیں نیلام کر دیں

بلوچستان: سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ، ’جعفر ایکسپریس محفوظ رہی‘

جے شنکر: لوزنگ سٹاک سے لافنگ سٹاک تک، اجمل جامی کا کالم

نتن یاہو کی زیرِ صدارت سکیورٹی اجلاس میں غزہ پر ’مکمل کنٹرول‘ کی منظوری کا امکان: اسرائیلی میڈیا

کراچی: لانڈھی کی گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، عمارت منہدم، 8 افراد زخمی

پاکستان کی حالیہ بارشوں کو ’گلوبل وارمنگ نے تباہ کن‘ بنایا: نئی تحقیق

مستونگ میں دہشت گرد حملہ، میجر رضوان طاہر سمیت 3 جوان شہید

پاکستان میں انٹرنیٹ کمپنیوں نے اپنے پیکج اچانک اتنے مہنگے کیوں کر دیے؟

پاکستان میں انٹرنیٹ کمپنیوں کے پیکج مہنگے، وجہ کیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی