تحریک انصاف کا اسلام آباد کا احتجاج منسوخ، اضلاع اور حلقوں میں احتجاج کی نئی حکمت عملی تیار


پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والا مرکزی احتجاج اور جلسہ منسوخ کرتے ہوئے نئی حکمت عملی کے تحت قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی بنیاد پر اضلاع اور قصبوں میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے رواں ماہ کی سیاسی حکمت عملی میں تبدیلی کی گئی ہے اور اب 5 اگست کے بجائے 14 اگست تک احتجاجی سلسلہ جاری رکھنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک کا بنیادی مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔ ادھر پنجاب میں بھی پارٹی قیادت مکمل طور پر واضح حکمت عملی تشکیل دینے میں ناکام رہی ہے۔ اگرچہ تمام حلقوں میں احتجاج کی کال جاری کی جا چکی ہے، تاہم لاہور میں احتجاج کی نوعیت اور مقام پر پارٹی قائدین کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض سینئر رہنماؤں کی رائے ہے کہ لاہور میں تمام حلقوں کے کارکنان کو اکٹھا کر کے ایک بڑی ریلی نکالی جائے جبکہ پارٹی کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ اور ان کے حامی اس بات کے مؤید ہیں کہ ہر حلقے میں علیحدہ علیحدہ احتجاج کیا جائے تاکہ گرفتاریوں اور مقدمات سے بچا جا سکے۔ تاحال لاہور میں احتجاج کے مقام کا فیصلہ نہیں کیا جا سکا اور قیادت کی مختلف آراء کے باعث حتمی حکمت عملی تاحال زیر غور ہے۔ تاہم اس بات پر قیادت میں اتفاق ہے کہ کارکنوں کی گرفتاریوں سے بچنے کے لیے ہر حلقے میں مقامی سطح پر احتجاج کیا جائے جس کی قیادت متعلقہ ایم پی ایز، ایم این ایز یا ٹکٹ ہولڈرز کریں۔ صورتحال کے پیش نظر پی ٹی آئی کارکن اور حامی پارٹی کی حتمی حکمت عملی کے منتظر ہیں جس سے یہ واضح ہو سکے گا کہ پنجاب بھر بالخصوص لاہور میں 5 اگست کا احتجاج کس انداز میں منعقد ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پشاور نیب کی بڑی کارروائی: دریاؤں سے سونا نکالنے کا اربوں روپے کا ٹھیکہ بے نقاب

کرنسی کے غیرقانونی کاروبار کے خلاف کارروائیاں، کیا پنجاب میں ڈالر کی قلت پیدا ہو گئی؟

کرکٹر حیدر علی کی برطانیہ میں گرفتاری کے بعد پاکستانی کرکٹ سے معطلی: ’بیرونِ ملک بھیجنے سے پہلے کم سے کم کھلاڑیوں کو تربیت تو دیں‘

اسرائیلی کابینہ نے غزہ کے ’مکمل کنٹرول‘ کے منصوبے کی منظوری دے دی

نیب نے بحریہ ٹاؤن کی تین جائیدادیں دو ارب 26 کروڑ روپے میں نیلام کر دیں

نیب نے ملک ریاض کے بحریہ ٹاؤن کی تین کمرشل جائیدادیں نیلام کر دیں

بلوچستان: سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ، ’جعفر ایکسپریس محفوظ رہی‘

جے شنکر: لوزنگ سٹاک سے لافنگ سٹاک تک، اجمل جامی کا کالم

نتن یاہو کی زیرِ صدارت سکیورٹی اجلاس میں غزہ پر ’مکمل کنٹرول‘ کی منظوری کا امکان: اسرائیلی میڈیا

کراچی: لانڈھی کی گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، عمارت منہدم، 8 افراد زخمی

پاکستان کی حالیہ بارشوں کو ’گلوبل وارمنگ نے تباہ کن‘ بنایا: نئی تحقیق

مستونگ میں دہشت گرد حملہ، میجر رضوان طاہر سمیت 3 جوان شہید

پاکستان میں انٹرنیٹ کمپنیوں نے اپنے پیکج اچانک اتنے مہنگے کیوں کر دیے؟

پاکستان میں انٹرنیٹ کمپنیوں کے پیکج مہنگے، وجہ کیا؟

فراڈ کے شبہے پر 70 لاکھ واٹس ایپ اکاؤنٹ بند: ہیکرز کِن طریقوں سے آپ کو پھنسا سکتے ہیں اور اُن سے کیسا بچا جائے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی