شاہی مہمان کے طور پر حج کے لئے گئے۔۔ جنت مرزا کے نئے بیان پر صارفین نے آڑے ہاتھوں کیوں لے لیا؟


“یہ لڑکی بہت بڑی پھینکو ہے میں نے اس سے بڑا شوخا کوئی نہیں دیکھا" "لگتا ہے یہ سوال خود ہی اپنے دوسرے اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا ہے" "رائل گیسٹ ایک ٹک ٹاکر تھی؟ کوئی اسلامی اسکالر نہیں؟ حیران کن!" "انہیں کسی ایسے شخص کو بلانا چاہیے تھا جو حج کا خرچ نہیں اٹھا سکتا" "سعودی تو بس لڑکیاں ہی بلاتے ہیں" یہ وہ تبصرے ہیں جو سوشل میڈیا پر اس وقت گردش کر رہے ہیں جب پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار اور انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز رکھنے والی جنت مرزا نے اپنے حج ٹور کی تفصیلات مداحوں سے شیئر کیں۔ جہاں کچھ لوگ ان کے خلوص اور تجربے کو سراہ رہے ہیں، وہیں بڑی تعداد میں صارفین تنقید کے نشتر لیے بیٹھے ہیں۔ جنت مرزا، جنہوں نے حال ہی میں اپنے خاندان کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی، پہلے تو اپنے اس روحانی سفر کے بارے میں زیادہ کچھ شیئر کرنے سے گریز کرتی رہیں۔ لیکن پھر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اپنی خاموشی توڑ دی۔ ایک صارف نے ان سے پوچھا "آپ نے حج کیسے کیا؟ لگ رہا تھا سب کچھ بہت پرتعیش اور غیرمعمولی تھا"۔ اس پر جنت مرزا نے جواب دیا "میں یہ ہمیشہ سے شیئر کرنا چاہتی تھی مگر لوگوں کی باتوں کے ڈر سے خاموش رہی۔ لیکن آج دل سے بات کرنا چاہتی ہوں۔ ماشاءاللہ اور الحمدللہ، ہمیں سعودی عرب کی وزارتِ اطلاعات کی جانب سے شاہی مہمان کے طور پر بلایا گیا تھا۔" یہ بیان آتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا۔ بہت سے لوگوں نے سوال اٹھایا کہ کیا واقعی کسی ٹک ٹاکر کو شاہی مہمان بنایا جانا چاہیے تھا؟ کچھ نے جنت پر دکھاوا کرنے اور عاجزی سے محروم ہونے کا الزام بھی لگایا۔ سادہ الفاظ میں کہا جائے تو جنت کے حج کی اصل روح کہیں ان تبصروں میں گم ہو گئی، اور گفتگو کا رخ "رائل ٹریٹمنٹ" کی طرف مڑ گیا۔ یاد رہے کہ جنت مرزا پاکستان کی سب سے مقبول ڈیجیٹل کریئیٹرز میں سے ایک ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے 60 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ ٹک ٹاک پر یہ تعداد 2 کروڑ 60 لاکھ کے قریب ہے۔ ان کی بہن علیشبہ انجم اور سحر مرزا بھی سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں۔ ان کا تعلق فیصل آباد کے ایک بااثر خاندان سے ہے، اور ان کے والد ایس ایس پی مرزا انجم کمال پولیس افسر ہیں۔ جنت نے فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ میں اداکاری بھی کی ہے اور فیشن و فوٹو شوٹس میں ان کی دلچسپی انہیں نوجوانوں میں خاص طور پر مقبول بناتی ہے۔ لیکن اس بار جنت مرزا کی چمک دمک انہیں تعریف نہیں، تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے اور شاید یہ سوشل میڈیا کی دنیا کا سچ ہے: یہاں ہر بات یا تو وائرل ہوتی ہے یا متنازع۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

مغلِ اعظم: جس کے ہیرو دلیپ کمار پہلے ریجیکٹ ہوئے اور جنگی مناظر کی عکس بندی کے لیے اصلی انڈین فوجی بلائے گئے

کیا آپ اس بڑی آنکھوں والے بھولے سے بچے کا نام بتا سکتے ہیں؟ کون جانتا تھا بڑا ہو کر اتنا نام کمائے گا

1.5 ارب کی لاگت سے بننے والی فلم ’سن آف سردار 2‘ نے کتنی کمائی کی؟

ہاتھ میں چیتا پکڑے یہ کس مشہور اداکار کا بچپن ہے؟ 98 فیصد لوگ پہچاننے میں ناکام ہوجاتے ہیں

مشہور اداکار انور علی آئی سی یو میں داخل۔۔ کیا بیماری ہے؟

میرے لئے رشتوں کی لائن لگ گئی ہے۔۔ بڑھاپے میں تیسری شادی کرنے والی عتیقہ اوڈھو نے شوہر کو پریشان کرنے کا کون سا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا؟

شاہی مہمان کے طور پر حج کے لئے گئے۔۔ جنت مرزا کے نئے بیان پر صارفین نے آڑے ہاتھوں کیوں لے لیا؟

چائے دینے کے بعد واپس لے لی گئی۔۔ فلک شبیر انسیکیور آدمی ہے ! سد ریپر نے فلک کے ساتھ ابرار الحق پر بھی سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی

لوگ موٹی اور بھینس کہتے تھے۔۔ دوبارہ محبت کیوں نہیں کرنا چاہتیں؟ مایا خان بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

آئمہ بیگ کے نکاح کا جوڑا کتنے لاکھ کا ہے؟ ڈیزائنر کا نام بھی سامنے آگیا

گلوکارہ آئمہ بیگ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

’روح پر حملہ،‘ گلوکار سدھو موسے والا کے مجسمے پر فائرنگ

یہ کس مشہور اداکار کا بچپن ہے؟ 98 فیصد لوگ پہچاننے میں ناکام ! آپ بھی آزما کر دیکھ لیں

آئمہ بیگ کی شادی کی خبریں۔۔ دلہا کون ہے؟ نکاح کی مبینہ تصویر وائرل

بالی وڈ کے مشہور چائلڈ سٹارز اب کیسے دِکھتے ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی