امریکی محکمہ صحت پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جس نے کرونا ویکسین کو معاملے کی جڑ قرار دیا


امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں بیماریوں کی روک تھام کے ادارے (سی ڈی سی) کے ہیڈکوارٹر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک پولیس اہلکار مارا گیا ہے۔حکام کے مطابق حملہ آور کی شناخت 30 سالہ پیٹرک جوزف وائٹ کے طور پر کی گئی ہے جو کرونا وبا کی ویکسین کو اپنے ڈپریشن اور خودکشی کے خیالات کی وجہ سمجھتا تھا۔خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی شام کو اس وقت پیش آیا جب حملہ آور پیٹرک جوزف وائٹ نے سی ڈی سی ہیڈکوارٹر میں گھسنے کی کوشش کی جسے سکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔اس کے بعد حملہ آور سڑک کے پار واقع ایک فارمیسی کے باہر پہنچا اور فائرنگ شروع کردی۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آور کے پاس پانچ ہتھیار تھے جس میں ایک بڑی گن بھی شامل تھی۔فائرنگ کے نتیجے میں ڈیکالب کاؤنٹی کے پولیس افسر ڈیوڈ روز گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے اور بعد میں دم توڑ گئے۔ روز ڈیوڈ کی عمر 33 برس تھی اور وہ پولیس نوکری سے قبل میرین بھی رہ چکے تھے۔ ان کے پسماندگان میں ایک بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔جارجیا بیورو آف انویسٹی گیشن کے مطابق حکام نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ حملہ آور پولیس کی گولی کا نشانہ بنا یا پھر اس نے خودکشی کی تاہم ایک قانون نافذ کرنے والے اہلکار کے مطابق حملہ آور کے والد نے پولیس سے رابطہ کرکے بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر فائرنگ کرنے والا ان کا بیٹا ہے۔USA | #Shooting in #Atlanta : As police responded to an active shooter at #EmoryUniversity campus in Atlanta, Georgia, it appears the nearby #CDC headquarters was the target of the armed attack by a single shooter. A police officer was killed in the shooting. The suspect..1/2 pic.twitter.com/NsncHRLRNw— Nanana365 (@nanana365media) August 9, 2025حملہ آور کے والد کے مطابق ان کا بیٹا اپنے کتے کی موت کے بعد سخت ڈیپریشن کا شکار تھا اور کرونا وبا کی ویکسین کے خلاف سخت خیالات رکھتا تھا۔حملہ آور پیٹرک جوزف وائٹ کی پڑوسن نینسی ہوالسٹ نے مقامی اخبار کو بتایا ہے کہ ’پیٹرک جوزف وائٹ اکثر کویڈ ویکسین مخالف گفتگو کرتا تھا اور اس بات پر قائل تھا کہ ویکسین لوگوں کو نقصان پہنچا رہی ہے تاہم میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ اس بنیاد پر کوئی ایسا پرتشدد قدم اٹھائے گا۔‘امریکی وزیر صحت رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے پولیس افسر کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’عوامی صحت کے کارکنوں کو اپنا کام کرتے وقت تشدد کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔‘تاہم سی ڈی سی کے برطرف شدہ ملازمین کے گروپ ’فائرڈ بٹ فائٹنگ‘ نے کینیڈی پر الزام لگایا ہے کہ ان کے بیانات نے ادارے کے خلاف نفرت کو ہوا دی اس لیے انہیں استعفیٰ دینا چاہیے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکی ٹیرف کے بعد انڈیا اور چین کی سرحدی تجارت کی بحالی پر نظر

اٹلی جانے والی دو کشتیوں کے حادثے میں کم از کم 26 تارکینِ وطن ہلاک

’تاریخ کا بہترین سودا‘: 72 لاکھ ڈالر میں روس سے الاسکا کی خریداری جسے امریکہ میں ’احمقانہ‘ قرار دیا گیا

’جنگ بند نہ کرنے کے سنگین نتائج‘، ٹرمپ کی ملاقات سے قبل پوتن کو دھمکی

کیمسٹری آن ٹرائل: خاتون پروفیسر نے کیسے عدالت کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ انھوں نے اپنے شوہر کا قتل نہیں کیا

ٹرمپ کا ٹیرف ’وار‘، مودی چین سے تعلقات بہتر بنانے اور براہِ راست پروازیں شروع کرنے کے لیے کوشاں

امریکی ٹیرف کے بعد انڈیا شدید دباؤ کا شکار، ’مصنوعات عالمی مارکیٹ میں مقابلے سے باہر‘

برطانوی فوجی پابندی کے باوجود کینیا میں سیکس ورکروں سے جنسی تعلقات قائم رکھے ہوئے ہیں: تحقیقاتی رپورٹ

جب امریکہ میں بدصورت اور معذور افراد کا سڑکوں پر نظر آنا ’جرم‘ تھا

چیٹ جی پی ٹی پر اندھا اعتماد۔۔ نمک چھوڑنے کے بجائے کون سا زہر کھانے لگا؟ افسوس ناک واقعہ

امریکہ: لینڈنگ کے دوران جہاز کھڑے طیاروں سے ٹکرا گیا، کئی شعلوں کی لپیٹ میں

اڈیالہ جیل میں عمران خان کو اپنی بہنوں سے ملنے نہیں دیا گیا: پی ٹی آئی

امریکا نے چین کے ساتھ ٹیرف معاہدے میں 3 ماہ کی توسیع کردی

’خود پر انحصار‘، ٹیرف کے بعد انڈیا میں امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم

امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی