ایران میں خاتون نے 22 سال میں 11 شوہروں کو کیوں اور کیسے قتل کیا ؟


ایران میں ایک خاتون کی جانب سے 22 سال میں اپنے 11 شوہروں کو زہر دے کر قتل کرنے کی سنسنی خیز خبر سامنے آئی ہے۔ ایرانی ویب سائٹ کے مطابق رواں ہفتے ایران کے سب سے بڑے سیریل قتل کیس کی سماعت ہوئی، کلثوم اکبری نامی ملزمہ کو 11 شوہروں کو ان کی جائیداد اور پیسہ ہتھیانے کے لیے قتل کرنے کے الزام میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ کلثوم اکبری پر 2000 سے 2022 کے دوران ذیابیطس سمیت دیگر دوائیوں اور منشیات میں اپنے شوہروں کو زہر دینے کا الزام ہے۔ رپورٹ کے مطابق کلثوم اکبری کے خلاف 2023 میں ان کے شوہر عزیز اللہ بابائی کی موت کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں پہلے عزیزاللہ کے بیٹے کو مشکوک ٹھہرایا گیا تھا۔ عزیز اللہ کے خاندانی دوست نے انکشاف کیا کہ کلثوم نے عزیزاللہ کو قتل کرنے کی کوشش کی، بیٹے سے تفتیش کے دوران کلثوم کی گرفتاری سامنے آئی جس کے بعد دوران تفتیش کلثوم نے 11 شوہروں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ خاتون نے کہا کہ وہ بوڑھے مردوں سے شادی کرنے کے بعد انھیں آہستہ آہستہ منشیات کے ذریعے زہر دے کر قتل کردیتی تھی۔ استغاثہ کے مطابق چونکہ کلثوم کے شوہر بوڑھے اور بیمار تھے لہٰذا ان کی موت کو طبعی قرار دے کر نظر انداز کیا گیا، یہی وجہ تھی کہ کلثوم کی سیریل کلنگ کا سلسلہ 2 دہائیوں سے بھی زائد عرصہ جاری رہا۔ دوران سماعت متاثرین کے اہل خانہ نے عدالت سے کلثوم اکبری کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا تاہم عدالت کی جانب سے ملزمہ کی ذہنی حالت اور مکمل سماعت تک فیصلہ محفوظ رکھا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکی ٹیرف کے بعد انڈیا اور چین کی سرحدی تجارت کی بحالی پر نظر

اٹلی جانے والی دو کشتیوں کے حادثے میں کم از کم 26 تارکینِ وطن ہلاک

’تاریخ کا بہترین سودا‘: 72 لاکھ ڈالر میں روس سے الاسکا کی خریداری جسے امریکہ میں ’احمقانہ‘ قرار دیا گیا

’جنگ بند نہ کرنے کے سنگین نتائج‘، ٹرمپ کی ملاقات سے قبل پوتن کو دھمکی

کیمسٹری آن ٹرائل: خاتون پروفیسر نے کیسے عدالت کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ انھوں نے اپنے شوہر کا قتل نہیں کیا

ٹرمپ کا ٹیرف ’وار‘، مودی چین سے تعلقات بہتر بنانے اور براہِ راست پروازیں شروع کرنے کے لیے کوشاں

امریکی ٹیرف کے بعد انڈیا شدید دباؤ کا شکار، ’مصنوعات عالمی مارکیٹ میں مقابلے سے باہر‘

برطانوی فوجی پابندی کے باوجود کینیا میں سیکس ورکروں سے جنسی تعلقات قائم رکھے ہوئے ہیں: تحقیقاتی رپورٹ

جب امریکہ میں بدصورت اور معذور افراد کا سڑکوں پر نظر آنا ’جرم‘ تھا

چیٹ جی پی ٹی پر اندھا اعتماد۔۔ نمک چھوڑنے کے بجائے کون سا زہر کھانے لگا؟ افسوس ناک واقعہ

امریکہ: لینڈنگ کے دوران جہاز کھڑے طیاروں سے ٹکرا گیا، کئی شعلوں کی لپیٹ میں

اڈیالہ جیل میں عمران خان کو اپنی بہنوں سے ملنے نہیں دیا گیا: پی ٹی آئی

امریکا نے چین کے ساتھ ٹیرف معاہدے میں 3 ماہ کی توسیع کردی

’خود پر انحصار‘، ٹیرف کے بعد انڈیا میں امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم

امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی