کے ٹو پر چینی کوہ پیما ہلاک، لاش کی بازیابی کے لیے موسم بہتر ہونے کا انتظار


ایک چینی کوہ پیما گوان جِنگ پاکستان کی بلند و بالا چوٹی کے ٹو سے واپسی کے دوران ہلاک ہو گئی ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ حادثہ منگل کی رات پیش آیا جب وہ چوٹی سر کرنے کے بعد نیچے آ رہی تھیں اور پتھروں کی زد میں آ گئیں۔ڈپٹی کمشنر شگر عارف احمد کے مطابق گوان جِنگ کے ٹو کی چوٹی سے واپسی کے دوران ابروززی اسپر کے خطرناک راستے پر حادثے کا شکار ہوئیں، جو کیمپ ون اور ایڈوانسڈ بیس کیمپ کے درمیان واقع ہے اور اکثر پتھروں کے گرنے کے واقعات کے لیے جانا جاتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ’پاک فوج کی ایوی ایشن ٹیم لاش کی بازیابی کے لیے تیار ہے تاہم خراب موسم کے باعث کارروائی مؤخر کی گئی ہے۔‘الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق گوان چنگ اس موسم گرما میں کوہ پیمائی کے دوران ہلاک ہونے والی چوتھی کوہ پیما ہیں۔اس سیزن میں اب تک چار اموات رپورٹ ہو چکی ہیں جن میں دو کے ٹو پر، ایک نانگا پربت پر اور ایک لیلہ پیک پر ہوئی جہاں گزشتہ ماہ جرمن اولمپک بائیاتھلیٹ لورا ڈالمایر پتھروں کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئی تھیں۔گوان جِنگ ان 30 کوہ پیماؤں میں شامل تھیں جنہوں نے پیر کے روز کے ٹو کی چوٹی سر کی تھی۔کے ٹو (جو کہ 8,611 میٹر بلند ہے) دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے اور تکنیکی لحاظ سے ایورسٹ سے بھی زیادہ مشکل سمجھی جاتی ہے۔پاکستان میں دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے پانچ واقع ہیں اور ہر سال جون سے اگست تک دنیا بھر سے کوہ پیما پاکستان کا رخ کرتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کے ٹو پر چینی کوہ پیما ہلاک، لاش کی بازیابی کے لیے موسم بہتر ہونے کا انتظار

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں بادل پھٹنے سے 42 ہلاکتیں، متعدد افراد لاپتہ

پاکستان بیان بازی میں تحمل سے کام لے: انڈین وزارتِ خارجہ

پاکستان فوج میں ’راکٹ فورس کمانڈ‘ کیوں بنائی جا رہی ہے؟

پنجاب پولیس کا پرتشدد مظاہروں کو روکنے کے لیے کتوں اور گھوڑوں کے استعمال کا اعلان

’مار دیں مگر واپس نہیں جائیں گے‘، افغان باشندے اسلام آباد کے پارک میں مقیم

انڈین ایئرچیف کا پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ اور میڈیا پر بحث: ’چلیں انڈیا نے یہ تو مانا کہ 2019 میں کوئی ایف 16 طیارہ نہیں گرا تھا‘

پاکستان میں سب کو سیاست کا حق ہے بغاوت کا نہیں: شہباز شریف

عرب لیگ کی نتن یاہو کے گریٹر اسرائیل سے متعلق بیان کی مذمت: ’ایسے بیانات توسیع پسند اور جارحانہ عزائم کی عکاسی کرتے ہیں‘

کہیں حبس اور کہیں بارش، 14 اگست کو پاکستان بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

پی ٹی آئی کا 14 اگست کو احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ، ’عمران خان کی کال کو دھچکا‘

تمام سیاسی جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کو میثاق استحکام پاکستان کا حصہ بننے کے لیے ایک بار پھر دعوت دیتا ہوں: شہباز شریف کا خطاب

تمام سیاسی جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کو میثاق استحکام پاکستان کا حصہ بننے کے لیے ایک بار پھر دعوت دیتا ہوں: شبہاز شریف کا خطاب

یوکرین میں جنگ بندی پر آمادگی ظاہر نہ کرنے کی صورت میں روس کو ’سنگین نتائج‘ بھگتنا ہوں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ یوکرین کی مدد کے لیے تیار ہے، زیلنسکی کا ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد بیان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی