انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں بادل پھٹنے سے 56 افراد ہلاک، 200 سے زائد لاپتہ


انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 56 ہو چکی ہے جبکہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ جمعرات کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں ہمالیہ کے گاؤں میں شدید بارش کے نتیجے میں پانی اور کیچڑ کے طوفان کے باعث کم از کم 56 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہیں۔کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’خبر انتہائی افسوسناک ہے۔‘ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اہلکار محمد ارشاد نے اے ایف پی کو بتایا کہ اب تک 56 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 80 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے جبکہ 300 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ 50 افراد شدید زخمی ہیں جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔مقامی حکام نے بتایا کہ تباہ کن سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بہت سے مکانوں کو یا تو شدید نقصان پہنچا ہے یا وہ پانی میں بہہ چکے ہیں۔محمد ارشاد نے مزید بتایا کہ تباہی کے مقام سے 150 زخمیوں کو بھی بچا لیا گیا ہے جن میں سے 50 شدید زخمی ہیں۔قریبی گاؤں اتھولی کے رہائشی سشیل کمار نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’میں نے کم از کم 15 لاشیں دیکھی ہیں جنہیں مقامی ہسپتال لایا گیا۔‘محکمہ موسمیات نے مزید شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تداپیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق موقع پر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ یہ جگہ مچیل ماتا یاترا کا نقطہ آغاز ہے۔ ڈپٹی کمشنر پنکج شرما کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر بھیج دی گئی ہیں۔وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ضرورت مندوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔رواں ماہ پانچ اگست کو انڈیا کی شمالی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع اترکاشی میں بادل پھٹنے کے بعد آنے والے سیلابی ریلے میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے تاہم ان اعدادوشمار کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ میچز کیوں رکھے؟ شیوسینا رہنما کی انڈین کرکٹ بورڈ پر تنقید

انڈیا کا پاکستان کے ساتھ جنگ کے بعد نیا فضائی دفاعی نظام لانچ کرنے کا اعلان

انڈیا پاکستان کی نیوکلیئر بلیک میلنگ برداشت نہیں کرے گا: نریندر مودی

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 200 سے زیادہ ہلاکتیں، وزیر اعظم کی امدادی سامان فوری بھیجنے کی ہدایت

حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا امریکی منصوبہ جس پر لبنان میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں بادل پھٹنے سے 56 افراد ہلاک، 200 سے زائد لاپتہ

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 24 گھنٹوں میں 200 سے زیادہ ہلاکتیں، وزیر اعظم کی ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایات

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 24 گھنٹوں میں 200 سے زیادہ ہلاکتیں، ریسکیو آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 24 گھنٹوں میں 200 سے زیادہ ہلاکتیں، وزیر اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن کے دوران حادثے کا شکار

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 24 گھنٹوں میں 200 سے زیادہ ہلاکتیں، بونیر سب سے متاثرہ، باجوڑ اور بٹگرام میں بھی ریسکیو آپریشن

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 24 گھنٹوں میں 146 ہلاکتیں، بونیر سب سے متاثرہ، باجوڑ اور بٹگرام میں بھی ریسکیو آپریشن

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 24 گھنٹوں میں 146 ہلاکتیں، بونیر، باجوڑ اور بٹگرام میں ریسکیو آپریشن جاری

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے 60 ہلاکتیں، باجوڑ اور بٹگرام سمیت کئی علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری

ٹرمپ پوتن ملاقات آج، یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر کی کوششوں کی تعریف

وہ ملک جہاں ’دیوتاؤں اور روحوں کو مائل‘ کرنے کے لیے چھتری کا استعمال کیا جاتا ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی