
خیبرپختونخوا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں جمعرات کو ہونے والی شدید بارشوں اور فلیش فلڈ کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 200 سے زیادہ ہو گئی ہے پی ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع بونیر، باجوڑ اور بٹگرام میں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ اس دوران صوبائی حکومت کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا ہےخیبرپختونخوا میں بارش اور سیلابی صورتحال پر وفاقی حکومت نے این ڈی ایم اے کو بحالی اور ریسکیو کے کاموں میں ہر قسم کا تعاون اور فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کر دی ہےادھر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر واقعات میں آٹھ افراد ہلاک، نیلم اور جہلم ویلی میں 500 سے زائد سیاح محصور ہو گئےدریں اثنا انڈین وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈیا کے یوم آزادی پر خطاب میں کہا ہے کہ آپریشن سندور کے بعد پاکستان کی نیند اُڑی ہوئی ہے خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 24 گھنٹوں میں 200 سے زیادہ ہلاکتیں، ریسکیو آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار