پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، سیلابی صورتحال


پنجاب میں دریاؤں کے پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث قریبی نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ ترجمان صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 30 ہزار کیوسک، کالاباغ پر 4 لاکھ 32 ہزار کیوسک، چشمہ پر 4 لاکھ 80 ہزار کیوسک جبکہ تونسہ کے مقام پر 4 لاکھ 54 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ بالترتیب 65 ہزار اور 69 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے اور پانی کا بہاؤ 54 ہزار کیوسک ہے۔ اسی طرح نالہ پلکھو میں درمیانے درجے جبکہ نالہ ایک بئیں اور بسنتر میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ ہوا ہے۔ حکام کے مطابق بالائی علاقوں میں مسلسل بارشوں کے باعث پانی کی سطح میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے نے دریاؤں کے کنارے میں رہنے والے شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔ حکام کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ متاثرین کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

لاہور کی مسجد وزیر خان میں ’نامناسب لباس میں‘ ویڈیو گرافی، ماڈل کے خلاف مقدمہ درج

خیبر پختونخوا: تازہ بارشوں سے 20 افراد ہلاک، امدادی کارروائیاں معطل

اسلام آباد میں 509 سرکاری گھر غیرقانونی قبضے سے واگزار، قابضین کون تھے؟ 

ڈاکٹر عثمان قاضی کا ’اعترافی بیان‘: بی ایل اے سے تعلق، خودکش حملہ آوروں کو پناہ دینے کا ’اعتراف‘

وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ مہم، اب تک کتنی ملازمتیں ختم کر دی گئی ہیں؟

ممکنہ ایٹمی جنگ سمیت چھ ماہ میں چھ جنگوں کا تصفیہ کرایا، تنقید کی پرواہ کیے بغیر روس۔یوکرین تنازع حل کراؤں گا: ٹرمپ

ڈاکٹر عثمان قاضی کا ’اعترافی بیان‘: بی ایل اے سے تعلق، خودکش حملہ آوروں کو پناہ دینے کا اعتراف

مون سون بارشیں: 80 سے 90 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے

بارش سے ضلع بونیر میں امدادی کارروائیاں متاثر، شانگلہ میں سکول بند

پاکستان کے بڑے کاروباری گروپس میں فوجی فاؤنڈیشن سرِفہرست: آخر ان کمپنیوں کی ترقی کا راز کیا ہے؟

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، سیلابی صورتحال

سانگھڑ میں صحافی کی موت اور لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم : خاور حسین کے ’موبائل کی سِم آخری وقت تک استعمال میں تھی‘

یوکرین کے کریمیا واپس حاصل کرنے اور نیٹو میں شمولیت کا امکان نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

انڈیا کے جہاز گرانے کے بعد مزید کارروائی نہ کرنے کا دباؤ آیا: وزیر داخلہ محسن نقوی

لاہور میں متنازع ’ٹرانس جینڈر ڈانس پارٹی‘ پر درج مقدمہ خارج: ’جائزہ لے رہے ہیں ایونٹ کا ایجنڈا کیا تھا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی