لاہور کی مسجد وزیر خان میں ’نامناسب لباس میں‘ ویڈیو گرافی، ماڈل کے خلاف مقدمہ درج


پاکستان کے شہر لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان کی سیڑھیوں پر فوٹو شوٹ کرنے کے الزام میں ایک خاتون ماڈل اور فوٹوگرافر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔لاہور کے تھانہ اکبری گیٹ والڈ سٹی میں پیر کو درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ 13 اگست کی صبح پیش آیا تھا۔ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ’13 اگست کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو رِیل نشر کیا گیا جس میں عزبیہ نام کی ماڈل نامناسب لباس پہنے ہوئے چوک مسجد وزیر خان اور اس کی سیڑھیوں پر ویڈیو بنوا رہی ہے۔‘’ماڈل نے ویڈیو گرافر جس کا نام زمین بتایا جاتا ہے، کی مدد سے محکمہ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی اجازت کے بغیر صبح سویرے چھپ پر یہ نامناسب ویڈیو ریکارڈ کرایا جس سے مسجد کا تقدس پامال ہوا اور محکمہ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی ساکھ بھی متاثر ہوئی ہے۔‘یہ مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 ت پ کے تحت درج کیا گیا ہے۔محکمہ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے موقف اپنایا کہ ’جب اس ویڈیو کلپ کے بارے میں علم ہوا تو مجاز افسران نے ذمہ داران کے خلاف فی الفور کارروائی کا حکم نامہ صادر فرمایا۔‘یاد رہے کہ اس سے قبل اگست 2020ء میں معروف اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید پر بھی اسی تھانے میں ایک مقدمہ وکیل فرحت منظور کی شکایت پر درج ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ملزمان نے ’مسجد کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے مسجد کے اندر ڈانس/گانا عکس بند کر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔‘اس وقت اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے عدالت میں موقف اپنایا تھا کہ مسجد میں رقص کا کوئی سین عکس بند نہیں ہوا جبکہ گانے کی عکاسی کے لیے محکمہ اوقات سے باقاعدہ اجازت لی گئی تھی۔بعدازاں نو مئی 2022 کو عدالت نے صبا قمر اور بلال سعید کو ان الزامات سے بری کر دیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

لاہور کی مسجد وزیر خان میں ’نامناسب لباس میں‘ ویڈیو گرافی، ماڈل کے خلاف مقدمہ درج

خیبر پختونخوا: تازہ بارشوں سے 20 افراد ہلاک، امدادی کارروائیاں معطل

اسلام آباد میں 509 سرکاری گھر غیرقانونی قبضے سے واگزار، قابضین کون تھے؟ 

ڈاکٹر عثمان قاضی کا ’اعترافی بیان‘: بی ایل اے سے تعلق، خودکش حملہ آوروں کو پناہ دینے کا ’اعتراف‘

وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ مہم، اب تک کتنی ملازمتیں ختم کر دی گئی ہیں؟

ممکنہ ایٹمی جنگ سمیت چھ ماہ میں چھ جنگوں کا تصفیہ کرایا، تنقید کی پرواہ کیے بغیر روس۔یوکرین تنازع حل کراؤں گا: ٹرمپ

ڈاکٹر عثمان قاضی کا ’اعترافی بیان‘: بی ایل اے سے تعلق، خودکش حملہ آوروں کو پناہ دینے کا اعتراف

مون سون بارشیں: 80 سے 90 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے

بارش سے ضلع بونیر میں امدادی کارروائیاں متاثر، شانگلہ میں سکول بند

پاکستان کے بڑے کاروباری گروپس میں فوجی فاؤنڈیشن سرِفہرست: آخر ان کمپنیوں کی ترقی کا راز کیا ہے؟

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، سیلابی صورتحال

سانگھڑ میں صحافی کی موت اور لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم : خاور حسین کے ’موبائل کی سِم آخری وقت تک استعمال میں تھی‘

یوکرین کے کریمیا واپس حاصل کرنے اور نیٹو میں شمولیت کا امکان نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

انڈیا کے جہاز گرانے کے بعد مزید کارروائی نہ کرنے کا دباؤ آیا: وزیر داخلہ محسن نقوی

لاہور میں متنازع ’ٹرانس جینڈر ڈانس پارٹی‘ پر درج مقدمہ خارج: ’جائزہ لے رہے ہیں ایونٹ کا ایجنڈا کیا تھا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی