بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سول ملٹری تعاون ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل


پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ’بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سول ملٹری تعاون اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کے شہر تربت کا دورہ کیا۔اس دورے کا مقصد موجودہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا، ترقیاتی اقدامات کا معائنہ کرنا اور بلوچستان کے استحکام و خوشحالی کے لیے عسکری و سول اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانا تھا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سسیکریٹری بلوچستان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ’دورے کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سکیورٹی صورتحال، فتنۃ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشنز، جاری ترقیاتی منصوبوں اور جنوبی بلوچستان میں سماجی و معاشی بہتری کی کوششوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان اور سول انتظامیہ کے نمائندوں سے ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے گڈ گورننس، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور عوامی مفاد پر مبنی جامع ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے بلوچستان کے عوام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سول اور عسکری اداروں کے باہمی تعاون کو ناگزیر قرار دیا اور جنوبی بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔آرمی چیف نے بلوچستان کے عوام کے ساتھ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا، تاکہ خطے میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سول و ملٹری تعاون اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ان کے بلند حوصلے، عملی تیاری اور قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ انہوں نے مشکل حالات میں امن و استحکام قائم رکھنے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔تربت پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کور کمانڈر بلوچستان نے استقبال کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

گلگت بلتستان: غذر کی مصنوعی جھیل کے پھٹنے سے علاقے میں ’تباہی‘ کا خدشہ

وزیر خارجہ اسحاق ڈار بنگلہ دیش میں، ’برسوں بعد اعلیٰ سطح کا دورہ‘

بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سول ملٹری تعاون ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل

سی ٹی ڈی کا سندھ میں انڈین خفیہ ایجنسی ’را‘ کا نیٹ ورک پکڑنے کا دعویٰ

خیبر پختونخوا میں سیلاب کے بعد لاپتہ افراد کی قبریں اور ذہنی دباؤ: ’سیاہ بادل خوف کی علامت بن گئے ہیں‘

پاکستانی تاریخ کا بڑا مالیاتی سکینڈل ’بی فور یو‘ کیا ہے اور متاثرین کو کتنی رقم ادا کی گئی؟

بدین میں رضا اللہ نظامانی کے قاتل ’انڈین خفیہ ایجنسی را کے ہینڈلر سے رابطے میں تھے‘، سی ٹی ڈی کا دعویٰ

پاکستانی وزیر خارجہ کا 13 سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ

’فیلڈ مارشل سے ملاقات‘ کے بارے میں آئی ایس پی آر کی تردید پر سہیل وڑائچ کی وضاحت: ’جن نکات کی اتنے بڑے پیمانے پر تردید کی گئی ہے ان کا ذکر تو کہیں تھا ہی نہیں‘

محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی، عمران خان کی مجبوری یا سیاسی چال؟

روس امن کے لیے صدر پوتن سے ہونے ملاقات ’روکنے کی ہر ممکن کوشش‘ کر رہا ہے: زیلنسکی کا الزام

’سامان چھوڑو، بیوی بچوں اور بوڑھوں کو لے کر نالے سے دور ہوجاؤ‘: چرواہے کی گلیشیئر جھیل پھٹنے کی اطلاع جس نے گلگت بلتستان میں درجنوں جانیں بچائیں

’سامان چھوڑو، بیوی بچوں اور بوڑھوں کو لے کر نالے سے دو ہوجاؤ‘: چرواہے کی گلیشیئر جھیل پھٹنے کی اطلاع جس نے گلگت بلتستان میں انسانی جانوں کو بچایا

بارشوں سے 700 افراد ہلاک ہوئے، متاثرہ علاقوں کی تعمیرنو تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: شہباز شریف

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، کیا مہنگائی میں کمی ہوگی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی