وزیر خارجہ اسحاق ڈار بنگلہ دیش میں، ’برسوں بعد اعلیٰ سطح کا دورہ‘


پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار دو روزہ دورے پر بنگلہ دیش میں ہیں جہاں وہ ڈھاکہ کی قیادت کے ساتھ بات چیت کریں گے۔عرب نیوز کے مطابق اس دورے کو دونوں جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ بنگلہ دیش میں گزشتہ سال اُس وقت سیاسی ہلچل مچی جب شیخ حسینہ واجد کو عوامی بغاوت کے ذریعے بے دخل کر دیا گیا۔ انڈیا کے قریب سمجھی جانے والی بنگلہ دیشی رہنما معزول ہونے کے بعد نئی دہلی چلی گئی تھیں۔اس تبدیلی نے پقاکستان اور بنگلہ دیش کو تعلقات بحال کرنے کا ایک موقع فراہم کیا اور دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کی مختلف فارمز پر ملاقاتیں ہوئیں۔ اسحاق ڈار ڈھاکہ میں اپنے قیام کے دوران چیف ایڈوائزر محمد یونس اور مشیر برائے امور خارجہ محمد توحید حسین سے ملاقات کریں گے۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دفتر خارجہ کی جانب سے جمعے کو جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بنگلہ دیش کی حکومت کی دعوت پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 23 سے 24  اگست 2025 کو بنگلہ دیش کا سرکاری دورہ کریں گے۔پاکستان کے وزیر تجارت جام کمال چار روزہ سرکاری دورے پر پہلے ہی بنگلہ دیش میں موجود ہیں۔ اس دورے  کا مقصد سینیئر حکام اور کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتوں کے ذریعے تجارتی تعلقات کو وسعت دینا ہے۔پاکستان کی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بھی رواں سال اپریل کے اوائل میں ڈھاکہ میں دفتر خارجہ سے مشاورت کی تھی جو 15 برسوں میں اس طرح کی پہلی بات چیت تھی۔اس وقت جاری کردہ ایک بیان میں ان کی بات چیت کو تعمیری قرار دیا گیا تھا جس میں سیاسی، اقتصادی، تجارتی، زرعی، تعلیم اور دفاعی تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی انضمام اور جنوبی ایشیائی تنظیم برائے علاقائی تعاون (سارک) کی بحالی کا احاطہ کیا گیا تھا۔اسحاق ڈار کا دورہ شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد  کسی پاکستانی عہدیدار کا بنگلہ دیش کا اعلیٰ ترین دورہ ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

گلگت بلتستان: غذر کی مصنوعی جھیل کے پھٹنے سے علاقے میں ’تباہی‘ کا خدشہ

وزیر خارجہ اسحاق ڈار بنگلہ دیش میں، ’برسوں بعد اعلیٰ سطح کا دورہ‘

بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سول ملٹری تعاون ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل

سی ٹی ڈی کا سندھ میں انڈین خفیہ ایجنسی ’را‘ کا نیٹ ورک پکڑنے کا دعویٰ

خیبر پختونخوا میں سیلاب کے بعد لاپتہ افراد کی قبریں اور ذہنی دباؤ: ’سیاہ بادل خوف کی علامت بن گئے ہیں‘

پاکستانی تاریخ کا بڑا مالیاتی سکینڈل ’بی فور یو‘ کیا ہے اور متاثرین کو کتنی رقم ادا کی گئی؟

بدین میں رضا اللہ نظامانی کے قاتل ’انڈین خفیہ ایجنسی را کے ہینڈلر سے رابطے میں تھے‘، سی ٹی ڈی کا دعویٰ

پاکستانی وزیر خارجہ کا 13 سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ

’فیلڈ مارشل سے ملاقات‘ کے بارے میں آئی ایس پی آر کی تردید پر سہیل وڑائچ کی وضاحت: ’جن نکات کی اتنے بڑے پیمانے پر تردید کی گئی ہے ان کا ذکر تو کہیں تھا ہی نہیں‘

محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی، عمران خان کی مجبوری یا سیاسی چال؟

روس امن کے لیے صدر پوتن سے ہونے ملاقات ’روکنے کی ہر ممکن کوشش‘ کر رہا ہے: زیلنسکی کا الزام

’سامان چھوڑو، بیوی بچوں اور بوڑھوں کو لے کر نالے سے دور ہوجاؤ‘: چرواہے کی گلیشیئر جھیل پھٹنے کی اطلاع جس نے گلگت بلتستان میں درجنوں جانیں بچائیں

’سامان چھوڑو، بیوی بچوں اور بوڑھوں کو لے کر نالے سے دو ہوجاؤ‘: چرواہے کی گلیشیئر جھیل پھٹنے کی اطلاع جس نے گلگت بلتستان میں انسانی جانوں کو بچایا

بارشوں سے 700 افراد ہلاک ہوئے، متاثرہ علاقوں کی تعمیرنو تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: شہباز شریف

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، کیا مہنگائی میں کمی ہوگی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی