گلگت بلتستان: غذر کی مصنوعی جھیل کے پھٹنے سے علاقے میں ’تباہی‘ کا خدشہ


گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں پتھر اور مٹی کے سیلاب کے نتیجے میں وجود میں آنے والی جھیل کے پھٹنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق سنیچر کو سرکاری حکام نے متعلقہ اضلاع کو الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سات کلومیٹر طویل جھیل کسی بھی وقت پھٹ سکتی ہے جس سے نچلے علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچ سکتی ہے۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق جمعے کو مٹی اور پتھروں پر مشتمل کیچڑ کا ریلا دریائے غذر سے ٹکرایا جس کی وجہ سے دریا کا بہاؤ رُک گیا ہے۔ اس وجہ سے ایک عارضی جھیل وجود میں آئی ہے جس کے ٹوٹنے کی صورت میں شدید تباہی پھیل سکتی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ذاکر حسین کے مطابق ’غذر، گلگت، استور اور دیامر کے اضلاع کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔‘انہوں نے کہا کہ’ جھیل کے اچانک پھٹنے کی صورت میں وسیع پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔‘غذر شمال مغربی پاکستان کے ان پہاڑی اضلاع کے شمال میں واقع ہے جہاں حالیہ دنوں میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کی وجہ سے 15 اگست سے اب تک تقریباً 400 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کالی مٹی کا ایک ریلا پہاڑوں سے پھسلتا ہوا دریا میں جا گرتا ہے۔گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جی بی ڈی ایم اے) کے ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے اردو نیوز کے نامہ نگار فیاض احمد کو بتایا کہ ’دریائے غذر کے بہاو کو فلیش فلڈ نے دو مقامات پر روک دیا ہے جس سے مصنوعی جھیل بن گئی ہے، یہ جھیل چھ سے سات کلومیٹر تک پھیل چکی ہے‘’انہوں نے بتایا کہ جھیل کی وجہ سے دو کلومیٹر سڑک پانی میں ڈوب چکی ہے جبکہ متعدد گھروں میں بھی پانی داخل ہوچکا ہے۔‘جی بی ڈی ایم اے کے ایک اہلکار کے مطابق ’جھیل کے پانی کا اخراج ہو رہا ہے، جمعے کی رات سے اب تک پانچ سے چھ فٹ تک پانی کی سطح کم ہو چکی ہے، تاہم پانی کے مسلسل بہاو کی نگرانی کی جا رہی ہے۔‘In Ghizer’s Roshan village, the situation remains serious after the glacial lake outburst. A large artificial lake has formed, approximately seven kilometers long. According to reports, the outflow of water is currently very low, with the water level decreasing by about one foot… pic.twitter.com/L8jAZvJbWl— Roshan Din Diameri (@Rohshan_Din) August 23, 2025ان کا کہنا تھا کہ ’جھیل سے متاثرہ علاقے میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ اداروں کی ٹیم غذر گئی ہوئی ہے۔‘گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیاض اللہ فراق نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’میں نےغذر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے، میں گھنٹوں پیدل مسافت طے کر کے چرواہوں تک پہنچا، تین چرواہوں نے مٹی اور پھتروں کے سیلاب کی اطلاع دے کر تین سو سے زائد لوگوں کی جانیں بچائیں۔‘ترجمان کے مطابق ’چرواہے وصیت خان ،انصار اور محمد خان نے پہاڑ کی چوٹی سے گاؤں والوں سے رابطہ کیا جس کی وجہ سے نشیبی گاؤں کے لوگ بروقت آگاہ ہو گئے۔‘انہوں نے بتایا کہ ’ مصنوعی جھیل بننے سے ہزاروں لوگ اطراف سے سفر نہیں کر سکتے ہیں، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کل ایک سو کے قریب مکان متاثر ہوئے ہیں، ان میں سے 55 گھر صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں جبکہ 13 مزید گھروں اور ایک جماعت خانے کو شدید خطرات کا سامنا ہے۔‘تالی داس گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گیا 65 گھرانے تباہ آبادی کے مقام پر 2 سو سے تین سو فٹ سیلابی ملبہ موجود ہے۔@SdqJaan @noshigilani @javerias @ImtiazGul60 @UNFCCC #Ghizer #GilgitBaltistan pic.twitter.com/45pqDC6SMd— Roshan Din Diameri (@Rohshan_Din) August 22, 2025ترجمان کے مطابق ’جھیل سے پانی کا اخراج شروع ہو گیا ہے جس سے دباؤ میں کچھ کمی آئی ہے تاہم مکمل انخلا تک نچلے اضلاع میں اچانک سیلاب کے خطرے کو رد نہیں کیا جا سکتا۔‘’مقامی آبادی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور دریا کے کناروں سے دور منتقل ہو جائیں۔‘واضح رہے کہ رواں سال مون سون کی بارشوں اور طغیانی کے باعث ملک بھر میں اب تک 785 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، جبکہ قومی ادارے نے آئندہ 10 ستمبر تک مزید بارشوں کے سلسلے کی پیش گوئی کی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

گلگت بلتستان: غذر کی مصنوعی جھیل کے پھٹنے سے علاقے میں ’تباہی‘ کا خدشہ

وزیر خارجہ اسحاق ڈار بنگلہ دیش میں، ’برسوں بعد اعلیٰ سطح کا دورہ‘

بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سول ملٹری تعاون ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل

سی ٹی ڈی کا سندھ میں انڈین خفیہ ایجنسی ’را‘ کا نیٹ ورک پکڑنے کا دعویٰ

خیبر پختونخوا میں سیلاب کے بعد لاپتہ افراد کی قبریں اور ذہنی دباؤ: ’سیاہ بادل خوف کی علامت بن گئے ہیں‘

پاکستانی تاریخ کا بڑا مالیاتی سکینڈل ’بی فور یو‘ کیا ہے اور متاثرین کو کتنی رقم ادا کی گئی؟

بدین میں رضا اللہ نظامانی کے قاتل ’انڈین خفیہ ایجنسی را کے ہینڈلر سے رابطے میں تھے‘، سی ٹی ڈی کا دعویٰ

پاکستانی وزیر خارجہ کا 13 سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ

’فیلڈ مارشل سے ملاقات‘ کے بارے میں آئی ایس پی آر کی تردید پر سہیل وڑائچ کی وضاحت: ’جن نکات کی اتنے بڑے پیمانے پر تردید کی گئی ہے ان کا ذکر تو کہیں تھا ہی نہیں‘

محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی، عمران خان کی مجبوری یا سیاسی چال؟

روس امن کے لیے صدر پوتن سے ہونے ملاقات ’روکنے کی ہر ممکن کوشش‘ کر رہا ہے: زیلنسکی کا الزام

’سامان چھوڑو، بیوی بچوں اور بوڑھوں کو لے کر نالے سے دور ہوجاؤ‘: چرواہے کی گلیشیئر جھیل پھٹنے کی اطلاع جس نے گلگت بلتستان میں درجنوں جانیں بچائیں

’سامان چھوڑو، بیوی بچوں اور بوڑھوں کو لے کر نالے سے دو ہوجاؤ‘: چرواہے کی گلیشیئر جھیل پھٹنے کی اطلاع جس نے گلگت بلتستان میں انسانی جانوں کو بچایا

بارشوں سے 700 افراد ہلاک ہوئے، متاثرہ علاقوں کی تعمیرنو تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: شہباز شریف

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، کیا مہنگائی میں کمی ہوگی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی