ارب پتی بھارتی صنعتکار امبانی کا بھائی کتنی مالیت کے بینک فراڈ میں ملوث؟


بھارت کے ارب پتی اور بڑی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے بھائی انیل امبانی کے خلاف بینک فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ معروف صنعتکار، ریلائنس گروپ کے چیئرمین مکیش امبانی کے بھائی انیل امبانی کے خلاف بھارت کی وفاقی تفتیشی ایجنسی نے بینک فراڈ کے سنگین الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تفتیشی ایجنسی کی جانب سے یہ کارروائی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی جانب سے دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہونے کے بعد کی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا دعویٰ ہے کہ انیل امبانی کی دھوکہ دہی کے نتیجے میں اسے تقریباً 29 ارب بھارتی روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے مطابق بینک کی شکایت پر انیل امبانی سے مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ دوسری جانب امبانی کے ترجمان نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقدمے میں اپنا بھرپور دفاع کریں گے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 3 ہزار کروڑ روپے کے مبینہ قرض فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں ایک لک آؤٹ سرکلر جاری کیا تھا جس کے تحت انیل امبانی عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر نہیں کرسکتے۔ ای ڈی نے ممبئی سمیت دیگر شہروں میں ریلائنس گروپ کے 35 سے زائد متعدد دفاتر اور اہم مقامات پر چھاپے مارنے کے بعد انیل امبانی کو بھی 5 اگست کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

اسحاق ڈار کا دورۂ بنگلہ دیش: ڈھاکہ کا ’تاریخی مسائل‘ کے حل کا مطالبہ، پاکستان کے ساتھ چھ معاہدوں پر دستخط

مودی کی تصویر والے دو اشتہاروں پر آٹھ کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کیسے آئی؟

اسرائیلی افواج کے غزہ شہر پر حملوں میں تیزی: 24 گھنٹوں میں مزید 64 افراد ہلاک،وزارت صحت

اسحاق ڈار کے بنگلہ دیش دورے پر 1971 کے ’غیر حل شدہ معاملات‘ پر سوال: ’آئیے آگے بڑھیں، ہمارا مستقبل روشن ہے‘

ارب پتی بھارتی صنعتکار امبانی کا بھائی کتنی مالیت کے بینک فراڈ میں ملوث؟

خیبر پختونخوا میں 15 اگست سے اب تک بارشوں میں کتنا جانی ومالی نقصان ہوا، رپورٹ آگئی

وہ اداکار جو اپنے عروج پر امیتابھ بچن سے زیادہ فیس لیتے تھے

ڈبل روٹی کی کون سی قسم آپ کی صحت کے لیے بہتر ہے؟

خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے مزید آٹھ افراد ہلاک، صوبے میں مرنے والوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی

انڈیا کے ایک مندر میں ’ریپ کے بعد قتل ہونے والی 100 سے زیادہ لڑکیوں کو دفن کرنے والا‘ شخص گرفتار

اتنا خوفناک دھماکا ہوا کہ پورا پہاڑ لرز گیا۔۔ غذر میں گلیشیئر پھٹنے کا منظر کیسا تھا؟ چرواہے نے آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا

بخار، جسم درد اور گلے کے انفیکشن کی جعلی ادویہ کا انکشاف.. کون سی دوائیں ہر گز نہ خریدیں؟ ڈریپ نے نام بتا دیے

کپڑے استری کروا کے نہلانے لے گئی اور پھر.. سگی ماں نے اپنے بچوں کی جان کیوں لی؟ اے ایس پی نے ملزمہ کے الفاظ بیان کردیے

فرحان غنی ودیگر ملزمان ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

وزن کم کرنے کی دوا جی ایل پی-1: ٹینس سٹار سرینا ولیمز کے وزن کم کرنے کے بعد دوا کے استعمال پر بحث

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی