مودی کی تصویر والے دو اشتہاروں پر آٹھ کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کیسے آئی؟


CMO Gujaratآپ نے شاید کسی موقع کی پانچویں، دسویں، 25ویں، 50ویں یا 100ویں سالگرہ دیکھی ہو گی یا اس کے بارے میں سنا ہو گا۔ لیکن کیا آپ نے کبھی کسی واقعے کی 23ویں سالگرہ دیکھی ہے؟ اور اس پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے ہوں؟ایسا ہی ایک واقعہ گذشتہ سال انڈین ریاست گجرات میں پیش آیا جب 7 اکتوبر 2024 کو ریاستی حکومت نے کچھ اشتہارات جاری کیے۔ان میں سے ایک اشتہار تھا: ’کامیاب اور موثر قیادت کے 23 سال‘، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو عوامی عہدہ سنبھالے ہوئے 23 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی گئی۔ایک اور اشتہار بھی تھا: ’ہفتِہ ترقی - کامیاب اور موثر قیادت کے 23 سال‘۔بی بی سی گجراتی نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ (آر ٹی آئی) کے تحت گجرات حکومت کے محکمہ اطلاعات سے ان اشتہارات پر ہونے والے کل اخراجات کی تفصیل طلب کی۔ جواب میں محکمے نے بتایا کہ پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا سمیت ان دونوں اشتہارات پر کل 8 کروڑ 81 لاکھ 1 ہزار 941 روپے خرچ کیے گئے۔سیاسی اور قانونی امور کے ماہرین اس خرچ کو ’مکمل طور پر غیر معقول‘ اور ’عوام کے پیسے کا ضیاع‘ قرار دے رہے ہیں۔اس کے برعکس بی جے پی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’اگر ایسا کوئی خرچ ہوا بھی ہے تو اس کی درست تفصیل ہمارے علم میں نہیں‘ اور یہ کہ ’حکومت کے تمام اخراجات باقاعدہ قواعد کے مطابق آڈٹ ہوتے ہیں‘۔ادھر گجرات کی بی جے پی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انھیں ’اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے‘۔Gujarat Information/FBگجرات حکومت کے ان اشتہارات میں کیا تھا؟ان اشتہارات میں سے ایک گجرات کے ایک بڑے روزنامہ میں 7 اکتوبر 2024 کو شائع ہوا جو آدھے صفحے پر محیط تھا۔اس میں لکھا تھا: ’کامیاب اور موثر قیادت کے 23 سال‘ – 7 اکتوبر 2001 – گجرات کو ملا ترقی کا یقین۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ 7 اکتوبر 2001 کو اس وقت کے وزیر اعلیٰ کیشوبھائی پٹیل کے استعفے کے بعد نریندر مودی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔یوں 7 اکتوبر 2024 کو وزیر اعظم نریندر مودی کی عوامی عہدے پر ذمہ داری سنبھالنے کی 23ویں برسی تھی۔اس موقع پر گجرات حکومت کی جانب سے شائع کیے گئے اشتہار میں نریندر مودی کی وہ تصویر شامل تھی جب انھوں نے پہلی مرتبہ وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا، ساتھ ہی ایک حالیہ تصویر بھی شائع کی گئی تھی۔اشتہار میں گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کا نریندر مودی کے نام ایک پیغام بھی شامل تھا جس میں ان کے لیے کئی تعریفی القابات استعمال کیے گئے تھے: ’ترقی یافتہ ان؟یا کے خواب دیکھنے والے، گجرات کی شناخت کے علمبردار، کامیاب وزیر اعظم شری نریندر بھائی مودی کو مبارکباد‘۔آخر میں ایک اور نعرہ درج تھا: ’ترقی کی شمع کو مبارکباد‘۔Gujarat Information/FB/Arjun Parmarاس کے علاوہ اسی روزنامہ کے آخری صفحے پر شائع ہونے والے ایک مکمل صفحے کے اشتہار میں بڑے حروف میں یہ جملے نمایاں تھے: ’ہفتِہ ترقی - کامیاب اور موثر قیادت کے 23 سال‘۔اشتہار کے نچلے حصے میں بڑے اعداد میں 23 لکھا ہوا تھا۔ اس عدد کے اندر گجرات کی ثقافت اور ریاستی حکومت کے ترقیاتی دعووں کی جھلکیاں دکھائی دے رہی تھیں۔ اس کے گرد حکومت کی جانب سے گذشتہ 23 برسوں میں حاصل کی گئی ’ترقی‘ اور ’کامیابیوں‘ کے دعوؤں کی تفصیلات درج تھیں۔مریم نواز کی ’100 روزہ کارکردگی‘ کے متعلق ویڈیوز پنجاب حکومت کی ’تشہیری مہم‘ یا فنکاروں اور انفلوئنسر کی ’ذاتی رائے‘؟14 اگست کے سرکاری اشتہار سے بانی پاکستان کی تصویر غائب: ’یہ ان کا ذاتی پیسہ نہیں‘وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہِ جاپان اور ایئر فورس کا خصوصی طیارہ: ایسے دورے دیگر صوبوں کے وزیر اعلیٰ کیوں نہیں کرتے؟’پیرس ہم آ رہے ہیں‘: پی آئی اے کے ’احمقانہ‘ اشتہار کا خیال کسے آیا، تحقیقات شروعیہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ 6 اکتوبر 2024 کو گجرات حکومت کے ترجمان وزیر رُشیکیش پٹیل نے اعلان کیا تھا کہ چونکہ نریندر مودی نے 7 اکتوبر 2001 کو وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا، اس لیے ریاست میں 7 سے 15 اکتوبر تک ’ہفتہِ ترقی‘ منایا جائے گا۔آل انڈیا ریڈیو نیوز کی ویب سائٹ کے مطابق ہفتِہ ترقی کے ان سات دنوں کے دوران گجرات حکومت کی جانب سے 3500 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جانے تھے۔رائٹ ٹو انفارمیشن درخواست میں کیا انکشاف ہوا؟بی بی سی گجراتی نے ان دونوں اشتہارات پر ہونے والے اخراجات کی تفصیل جاننے کے لیے رائٹ ٹو انفارمیشن قانون 2005 (RTI ایکٹ 2005) کے تحت گجرات کے محکمہ اطلاعات میں درخواست دی تھی۔اس کے جواب میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی جانب سے مودی کو عوامی عہدے پر 23 سال مکمل ہونے پر دی گئی مبارکباد والے اشتہار کے لیے محکمہ اطلاعات کی پبلسٹی برانچ نے صرف اخبارات میں اشتہارات دینے پر تقریباً 2.12 کروڑ روپے خرچ کیے۔بی بی سی گجراتی نے آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت ایک اور درخواست بھی دائر کی جس میں گجرات حکومت کے ’ہفتہِ ترقی‘ کی تشہیر پر ہونے والے اخراجات کی تفصیل مانگی گئی تھی۔اس کے جواب میں محکمہ اطلاعات نے دو الگ الگ جواب دیے۔ ایک جواب میں کہا گیا کہ ’ہفتہِ ترقی‘ کے سلسلے میں صرف اخبارات میں اشتہارات شائع کرنے کے لیے محکمہ اطلاعات کی پبلسٹی شاخ کے ذریعے تقریباً 30 کروڑ 49 لاکھ 80 ہزار روپے خرچ کیے گئے۔دوسرے جواب میں ریاستی محکمہ اطلاعات کے ڈپٹی ڈائریکٹر آف انفارمیشن کی برانچ نے بتایا کہ ’ہفتہِ ترقی‘ کے سلسلے میں الیکٹرانک، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر تشہیر کے لیے تقریباً تین کروڑ 64 لاکھ 3 ہزار 941 روپے خرچ کیے گئے۔یوں دونوں اشتہاری مہمات کو ملا کر گجرات حکومت نے کل تقریباً 8 کروڑ 81 لاکھ 1 ہزار 941 روپے خرچ کیے۔’عوام کے پیسے کا ضیاع‘سپریم کورٹ نے 2015 میں ایک کیس کے فیصلے میں سرکاری اشتہارات کے لیے گائیڈ لائن جاری کی تھی جس میں واضح کیا گیا کہ سرکاری اشتہارات کا مقصد عوام کو حکومت کی پالیسیاں، سکیمیں اور خدمات سے آگاہ کرنا ہونا چاہیے، نہ کہ کسی فرد کی تشہیر۔سینئر وکیل پراشانت بھوشن کا کہنا ہے کہ گجرات حکومت کے اشتہارات جن میں وزیر اعظم مودی کی 23 سالہ قیادت کی سالگرہ منائی گئی، اقتدار کا غلط استعمال اور عوامی پیسوں کا ضیاع ہیں کیونکہ یہ اشتہارات ذاتی تشہیر کے لیے عوامی وسائل استعمال کر رہے ہیں اور سپریم کورٹ کی گائیڈ لائن کی روح کے منافی ہیں۔وکیل آنند یاجنیک کا کہنا ہے کہ یہ اشتہارات حکومت کی پالیسیوں کے فروغ کے لیے نہیں بلکہ ایک رہنما کی ذاتی تعریف کے لیے ہیں، جو عوامی خزانے کے غلط استعمال کے مترادف ہے۔قانونی ماہرین اور صحافیوں کا کہنا ہے کہ یہ اشتہارات عوام کے پیسوں کا غیر مناسب استعمال اور جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔Getty Imagesبی جے پی اور ریاستی حکومت نے کیا کہا ہے؟بی بی سی گجراتی نے ریاستی حکومت کے ترجمانوں یجنےش دَوی اور وزیر رشیکیش پٹیل سے ان اشتہارات پر ہونے والے اخراجات کے بارے میں موقف جاننے کی کوشش کی۔یجنےش دَوی نے کہا کہ انھیں اس خرچ کا علم نہیں اور نہ ہی کوئی مستند دستاویزات دستیاب ہیں تاہم ہر خرچ آڈٹ کے تحت آتا ہے۔ رُشیکیش پٹیل کا کہنا تھا کہ وہ تمام تفصیلات دیکھنے کے بعد ہی کوئی بیان دے سکتے ہیں اور فون بند کر دیا۔مریم نواز کی ’100 روزہ کارکردگی‘ کے متعلق ویڈیوز پنجاب حکومت کی ’تشہیری مہم‘ یا فنکاروں اور انفلوئنسر کی ’ذاتی رائے‘؟14 اگست کے سرکاری اشتہار سے بانی پاکستان کی تصویر غائب: ’یہ ان کا ذاتی پیسہ نہیں‘’پیرس ہم آ رہے ہیں‘: پی آئی اے کے ’احمقانہ‘ اشتہار کا خیال کسے آیا، تحقیقات شروععمران حکومت کے 100 دن: ’ہم مصروف تھے‘ کے اشتہاروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہِ جاپان اور ایئر فورس کا خصوصی طیارہ: ایسے دورے دیگر صوبوں کے وزیر اعلیٰ کیوں نہیں کرتے؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

اسحاق ڈار کا دورۂ بنگلہ دیش: ڈھاکہ کا ’تاریخی مسائل‘ کے حل کا مطالبہ، پاکستان کے ساتھ چھ معاہدوں پر دستخط

مودی کی تصویر والے دو اشتہاروں پر آٹھ کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کیسے آئی؟

اسرائیلی افواج کے غزہ شہر پر حملوں میں تیزی: 24 گھنٹوں میں مزید 64 افراد ہلاک،وزارت صحت

اسحاق ڈار کے بنگلہ دیش دورے پر 1971 کے ’غیر حل شدہ معاملات‘ پر سوال: ’آئیے آگے بڑھیں، ہمارا مستقبل روشن ہے‘

ارب پتی بھارتی صنعتکار امبانی کا بھائی کتنی مالیت کے بینک فراڈ میں ملوث؟

خیبر پختونخوا میں 15 اگست سے اب تک بارشوں میں کتنا جانی ومالی نقصان ہوا، رپورٹ آگئی

وہ اداکار جو اپنے عروج پر امیتابھ بچن سے زیادہ فیس لیتے تھے

ڈبل روٹی کی کون سی قسم آپ کی صحت کے لیے بہتر ہے؟

خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے مزید آٹھ افراد ہلاک، صوبے میں مرنے والوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی

انڈیا کے ایک مندر میں ’ریپ کے بعد قتل ہونے والی 100 سے زیادہ لڑکیوں کو دفن کرنے والا‘ شخص گرفتار

اتنا خوفناک دھماکا ہوا کہ پورا پہاڑ لرز گیا۔۔ غذر میں گلیشیئر پھٹنے کا منظر کیسا تھا؟ چرواہے نے آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا

بخار، جسم درد اور گلے کے انفیکشن کی جعلی ادویہ کا انکشاف.. کون سی دوائیں ہر گز نہ خریدیں؟ ڈریپ نے نام بتا دیے

کپڑے استری کروا کے نہلانے لے گئی اور پھر.. سگی ماں نے اپنے بچوں کی جان کیوں لی؟ اے ایس پی نے ملزمہ کے الفاظ بیان کردیے

فرحان غنی ودیگر ملزمان ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

وزن کم کرنے کی دوا جی ایل پی-1: ٹینس سٹار سرینا ولیمز کے وزن کم کرنے کے بعد دوا کے استعمال پر بحث

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی