کپڑے استری کروا کے نہلانے لے گئی اور پھر.. سگی ماں نے اپنے بچوں کی جان کیوں لی؟ اے ایس پی نے ملزمہ کے الفاظ بیان کردیے


"ماسی نے بتایا کہ پہلے وہ بیٹے کو نہلانے لے گئیں اس سے پہلے بچوں کے کپڑے استری کر وا کے الماری میں لٹکائے تھے. اس سے پہلے گیس کی مشین چلا کر روٹی پکانے کا کہا تھا جو بہت زیادہ آواز کرتی ہے جس کی وجہ سے بچے کے چیخنے کی آواز نہیں آئی" یہ کہنا ہے اے ایس پی ندا جنید کا جو نجی چینل کے مارننگ شو میں حال ہی میں ماں کے ہاتھوں بچوں کے لرزہ خیز قتل کیس میں گھر کی ملازمہ کے الفاظ بیان کررہی تھیں. اے ایس پی ندا جنید نے بتایا کہ گھریلو ملازمہ کا کہنا تھا بچی سمیہہ میرے پیچھے کچن میں ہی تھی کہ اچانک اس کا ہاتھ پکڑ کر اس کی ماں اسے کمرے میں لے گئی جب میں پیچھے گئی تو دروازہ بند ہوچکا تھا اور چلانے کی آوازیں آرہی تھیں. جسے سن کہ مجھے گھبراہٹ ہونے لگی" اے ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران ملزمہ ادیبہ نے انکشاف کیا کہ وہ نہیں چاہتی تھی کہ بچوں کو وہ زہر کھلائے تو وہ الٹی کردیں کیونکہ یہ اس سے سہا نہیں جائے گا. ادیبہ کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی کئی بار مختلف طریقوں سے اپنی جان لینے کی کوشش کرچکی ہے لیکن کامیاب نہ ہوسکی. اس کے علاوہ اے ایس پی ندا کا مزید کہنا تھا کہ ملزمہ ادیبہ نفسیاتی مسائل کا شکار ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں، طلاق ہوجانے کے باوجود وہ طلاق کو قبول نہیں کرسکی تھی. بچے روزانہ اسکول سے واپسی پر ماں کے پاس جاتے تھے جہاں وہ انھیں نہلا کر کھانا کھلا کے اور نماز پڑھا کے سلا دیتی تھی اور پھر انھیں ہوم ورک کروا کے ڈرائیور کے ساتھ والد کے گھر بھیج دیتی تھی. ملزمہ کا کہنا تھا کہ تھوڑا بھی وقت ملتا تو وہ خود کو بھی مار لیتی.

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

اسحاق ڈار کا دورۂ بنگلہ دیش: ڈھاکہ کا ’تاریخی مسائل‘ کے حل کا مطالبہ، پاکستان کے ساتھ چھ معاہدوں پر دستخط

مودی کی تصویر والے دو اشتہاروں پر آٹھ کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کیسے آئی؟

اسرائیلی افواج کے غزہ شہر پر حملوں میں تیزی: 24 گھنٹوں میں مزید 64 افراد ہلاک،وزارت صحت

اسحاق ڈار کے بنگلہ دیش دورے پر 1971 کے ’غیر حل شدہ معاملات‘ پر سوال: ’آئیے آگے بڑھیں، ہمارا مستقبل روشن ہے‘

ارب پتی بھارتی صنعتکار امبانی کا بھائی کتنی مالیت کے بینک فراڈ میں ملوث؟

خیبر پختونخوا میں 15 اگست سے اب تک بارشوں میں کتنا جانی ومالی نقصان ہوا، رپورٹ آگئی

وہ اداکار جو اپنے عروج پر امیتابھ بچن سے زیادہ فیس لیتے تھے

ڈبل روٹی کی کون سی قسم آپ کی صحت کے لیے بہتر ہے؟

خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے مزید آٹھ افراد ہلاک، صوبے میں مرنے والوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی

انڈیا کے ایک مندر میں ’ریپ کے بعد قتل ہونے والی 100 سے زیادہ لڑکیوں کو دفن کرنے والا‘ شخص گرفتار

اتنا خوفناک دھماکا ہوا کہ پورا پہاڑ لرز گیا۔۔ غذر میں گلیشیئر پھٹنے کا منظر کیسا تھا؟ چرواہے نے آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا

بخار، جسم درد اور گلے کے انفیکشن کی جعلی ادویہ کا انکشاف.. کون سی دوائیں ہر گز نہ خریدیں؟ ڈریپ نے نام بتا دیے

کپڑے استری کروا کے نہلانے لے گئی اور پھر.. سگی ماں نے اپنے بچوں کی جان کیوں لی؟ اے ایس پی نے ملزمہ کے الفاظ بیان کردیے

فرحان غنی ودیگر ملزمان ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

وزن کم کرنے کی دوا جی ایل پی-1: ٹینس سٹار سرینا ولیمز کے وزن کم کرنے کے بعد دوا کے استعمال پر بحث

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی