خیبرپختونخوا: معذور افراد بحالی فنڈ سے محروم، 5 ارب مستحقین تک نہ پہنچ سکے


خیبرپختونخوا میں جسمانی معذور افراد کی بحالی کے لیے قائم فنڈ میں 5 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کی رقم موجود ہے لیکن یہ رقم مستحقین تک نہ پہنچ سکی آڈیٹر جنرل کی آڈٹ رپورٹ نے بے ضابطگیوں کو بے نقاب کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 24-2023 کے اختتام تک جمع ہونے والا فنڈ معذور افراد کی بحالی، روزگار، طبی آلات اور تربیتی سہولیات پر خرچ نہ کیا گیا جس سے ہزاروں افراد بنیادی سہولیات سے محروم رہ گئے۔ آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ فنڈ کے استعمال کے لیے ایک ذیلی کمیٹی قائم کی گئی لیکن جنوری 2025 تک 1 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ نہیں کی جاسکی۔ اسی طرح ضم شدہ اضلاع میں معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مختص 64 کروڑ روپے کی اسکیم پر بھی کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرکاری و نجی اداروں پر 2 فیصد ملازمتوں کا کوٹہ لاگو ہونے کے باوجود 438 معذور افراد کو ملازمت نہیں دی گئی۔ مختلف یونیورسٹیز اور خودمختار اداروں نے نہ ہی کوٹہ پورا کیا اور نہ بحالی فنڈ میں اپنا حصہ ڈالا جس کی مد میں 58 کروڑ 63 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔ صوبائی کونسل نے معذور افراد کے لیے 5 کروڑ روپے مصنوعی اعضاء کے ورکشاپ اور 10 کروڑ روپے معاون آلات کی فراہمی کے لیے منظور کیے لیکن 21 ماہ گزرنے کے باوجود یہ رقم اب تک مستحقین تک نہیں پہنچائی گئی۔ اس کے علاوہ 36 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کی منظوری کے باوجود جنوری 2025 تک کسی بھی معذور شخص کو قرض فراہم نہیں کیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پنجاب میں غیر معمولی سیلاب کے سبب 28 اموات، قصور کو بچانے کے لیے بند میں سوراخ کرنا پڑ رہا ہے: پی ڈی ایم اے

صدر، وزرا اور فوجی افسران کی بیویوں کے ساتھ سیکس ٹیپ سے بدنام ہونے والے سابق انٹیلی جنس سربراہ کو آٹھ سال قید کی سزا

ملک کی فوج پر تنقید اور ’دشمن ملک‘ کے رہنما کو ’انکل‘ پکارنا: لیکڈ فون کال جس کی وجہ سے تھائی لینڈ کی وزیر اعظم کو عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے

یوم دفاع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، فتنہ الخوارج کا بمبار ساتھیوں سمیت گرفتار

انڈیا میں ’آن لائن گیمنگ‘ پر پابندی سے متعلق نیا قانون: ’کئی لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہوئے اور کچھ نے خودکشی بھی کی‘

ڈالر کی قیمت میں ردوبدل سے 46 کروڑ 65 لاکھ کی بچت کہاں گئی؟؟ آڈیٹر جنرل نے سوال اٹھا دیا

پنجاب کے دریاؤں کی بپھری موجوں نے تباہی مچا دی، بستیاں زیرِ آب، لوگ بے گھر

نئی اور جدید سرحدی ’دیوار‘ جو یورپ کو ممکنہ روسی حملے سے بچانے میں مدد کرے گے

ملک بھر میں آج سے موسلا دھار بارشیں ہوں گی، الرٹ جاری

صدر، وزرا اور فوجی افسران کی بیویوں کے ساتھ سیکس ٹیپ سے بدنام ہونے والے سابق انٹیلی جنس سربراہ کوآٹھ سال قید کی سزا

انسانوں کے خصیے چمپینزی کے مقابلے میں چھوٹے کیوں؟ وہ اعضا جن کی وضاحت ارتقا کا عمل بھی نہ دے پایا

جب افغانستان کو ایشیا کی ’دوسری بہترین ٹیم‘ قرار دیے جانے پر پاکستانی کپتان مسکرا دیے

ایمان مزاری نے عبداللہ گل کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

انسانوں کے خصیے چمپینزی کے مقابلے میں چھوٹے کیوں؟ وہ اعضا جنھیں ارتقا کا عمل بھی نہ سمجھا پایا

بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس، ڈبل سواری پر پابندی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی