ڈالر کی قیمت میں ردوبدل سے 46 کروڑ 65 لاکھ کی بچت کہاں گئی؟؟ آڈیٹر جنرل نے سوال اٹھا دیا


خیبر پختونخوا کو ملنے والی عالمی بینک کی گرانٹ پر مبنی فنڈز میں ڈالر کی قیمت کے فرق سے حاصل ہونے والی 46 کروڑ 65 لاکھ 8 ہزار روپے کی بچت کے اخراجات اور تفصیلات غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل نے اس معاملے پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے اسے آئین اور قواعد کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کمیونٹی سپورٹ پراجیکٹ کی انتظامیہ نے ڈالر کی شرح میں فرق سے حاصل ہونے والے منافع کو محکمہ خزانہ کے حوالے کرنے کے بجائے اپنے بینک اکاؤنٹ میں غیرقانونی طور پر رکھا اور نامعلوم مقاصد کےلیے خرچ کیا۔ اس رقم کی تفصیلات بھی سامنے نہیں آ سکیں اور محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کی جانب سے آڈٹ حکام کو کوئی تسلی بخش جواب بھی نہیں دیا گیا۔ آئین کے آرٹیکل 118 اور 119 کے مطابق صوبائی حکومت کو ملنے والی تمام آمدنی، قرضہ جات یا بچت صوبائی کنسولی ڈیٹڈ فنڈ کا حصہ بنتی ہیں جبکہ دیگر آمدنی پبلک اکاؤنٹ میں جمع کروانا لازمی ہے لیکن اس معاملے میں قواعد کی کھلی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ آڈیٹر جنرل نے سفارش کی ہے کہ اس بچت کی رقم سے متعلق فوری تحقیقات کی جائیں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور فنڈز کو ضابطے کے مطابق صوبائی خزانے میں واپس منتقل کیا جائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

یوم دفاع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، فتنہ الخوارج کا بمبار ساتھیوں سمیت گرفتار

ڈالر کی قیمت میں ردوبدل سے 46 کروڑ 65 لاکھ کی بچت کہاں گئی؟؟ آڈیٹر جنرل نے سوال اٹھا دیا

پنجاب کے دریاؤں کی بپھری موجوں نے تباہی مچا دی، بستیاں زیرِ آب، لوگ بے گھر

نئی اور جدید سرحدی ’دیوار‘ جو یورپ کو ممکنہ روسی حملے سے بچانے میں مدد کرے گے

ملک بھر میں آج سے موسلا دھار بارشیں ہوں گی، الرٹ جاری

صدر، وزرا اور فوجی افسران کی بیویوں کے ساتھ سیکس ٹیپ سے بدنام ہونے والے سابق انٹیلی جنس سربراہ کوآٹھ سال قید کی سزا

انسانوں کے خصیے چمپینزی کے مقابلے میں چھوٹے کیوں؟ وہ اعضا جن کی وضاحت ارتقا کا عمل بھی نہ دے پایا

جب افغانستان کو ایشیا کی ’دوسری بہترین ٹیم‘ قرار دیے جانے پر پاکستانی کپتان مسکرا دیے

انسانوں کے خصیے چمپینزی کے مقابلے میں چھوٹے کیوں؟ وہ اعضا جنھیں ارتقا کا عمل بھی نہ سمجھا پایا

خصیے اور ٹھوڑی سمیت وہ اعضا جنھیں ارتقا کا عمل بھی بیان نہیں کر پایا

کراچی میں کون سے 16 مقامات پر سب سے زیادہ حادثات ہوتے ہیں؟ ٹریفک پولیس نے نشاندہی کرتے ہوئے وجوہات بھی بتا دیں

سونے کی قیمت میں اضافہ۔۔ فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہوگئی؟

درد سے تڑپتی رہی لیکن۔۔ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 11 سالہ بچی جان کی بازی ہار بیٹھی ! اصل ماجرا کیا ہے؟

قطب الدین بختیار کاکی: انڈیا میں قوالی متعارف کرانے والے بزرگ، جن کے مزار پر بادشاہوں سے عام افراد تک اپنی مرادیں لے کر آتے ہیں

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی