یوم دفاع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، فتنہ الخوارج کا بمبار ساتھیوں سمیت گرفتار


انٹیلی جنس ایجنسی نے یوم دفاع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑے دہشتگردانہ حملے کی کوشش ناکام بنا کر خودکش بمبار سمیت تمام دہشت گروں کو زندہ گرفتار کرلیا۔ یوم دفاع کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں بنوں کینٹ اور پشاور اے پی ایس طرز کا حملہ سول انٹیلی جنس ایجنسی اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع کی بدولت ناکام بنایا۔ ذرائع کے مطابق سویلین انٹیلی جنس ایجنسی نے اہم سہولت کاروں اور ایک خودکش بمبار کو گرفتار کیا جو حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، مذکورہ سازش کا آغاز اس گروپ سے ہوا جس کی قیادت پہلے نور ولی محسود کر رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق حملے کا ٹاسک قلعہ عبداللہ (بلوچستان) کے رہنے والے شخص کو سونپا گیا تھا جس نے اپنے والد کے ساتھ گھر واپس آنے سے پہلے اسلام آباد کی ہوٹل انڈسٹری میں کام کیا تھا اور اب وہ جڑواں شہروں کے کمانڈر کے طور پر کام کر رہا ہے۔ خودکش حملہ آور افغان شہری ہے جو ٹی ٹی پی سے وابستہ ہے اور اس سے پہلے کابل میں بطور مزدور کام کرتا تھا۔ انٹیلی جنس ایجنسی کے ذرائع کے مطابق خودکش بمباروں کو جنوبی وزیرستان کے رہنے والے اور نور ولی محسود اور حکیم اللہ محسود کے قریبی ساتھی مخلص یار (عرف حاجی لالا) نے افغانستان کے پکتیکا میں الفاروق فدائی کیمپ میں تربیت دی، آپریشنل کمانڈر اور بمبار دونوں اس کیمپ سے تربیت حاصل کرتے رہے۔ کمانڈر کا ابتدائی کام جڑواں شہروں میں حساس اہداف کی چھان بین کرنا تھا جس کے بعد جون میں اس نے ایک میٹنگ کے لیے افغانستان کا سفر کیا جہاں اسلام آباد کے ہدف کو حتمی شکل دی گئی تھی۔ اس کے اثرات کا تصور عالمی شہ سرخیوں میں کیا گیا تھا۔ جولائی میں وہ اور خودکش بمبار اسلام آباد چلے گئے اور ترنول اسلام آباد میں ایک گھر کرایہ پر لیا، ایک سوزوکی پک اپ حاصل کی اور دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور سامان لے جانے کے لیے گاڑی میں خصوصی خانے بنائے گئے تھے، مبینہ طور پر افغانستان میں ہنڈی سسٹم کے ذریعے فنڈنگ ​​کی گئی، چھ اضافی خودکش بمبار اس آپریشن میں شامل ہونے کے لیے تیار تھے۔ یہ منصوبہ بنوں کنٹونمنٹ حملے اور پشاور اے پی ایس کی عکاسی کرتا ہے۔ چار حملہ آور گاڑیوں میں دستی بموں اور گولیوں سے ہدف کو نشانہ بناتے جبکہ بیک اپ میں تین رکنی ٹیم آنے والی ریسکیو فورسز کو روکنا تھا تاہم، انٹیلی جنس بیورو کو ابتدائی معلومات حاصل ہوئیں جس نے اس منصوبے کو ناکام بنادیا اور تمام فتنہ الخوارج بھارتی سپانسرڈ کمانڈر اور خود کش بمباروں کو زندہ گرفتار کرلیا جس سے دارالحکومت اسلام آباد بڑی دہشت گردی سے بچ گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

یوم دفاع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، فتنہ الخوارج کا بمبار ساتھیوں سمیت گرفتار

ڈالر کی قیمت میں ردوبدل سے 46 کروڑ 65 لاکھ کی بچت کہاں گئی؟؟ آڈیٹر جنرل نے سوال اٹھا دیا

پنجاب کے دریاؤں کی بپھری موجوں نے تباہی مچا دی، بستیاں زیرِ آب، لوگ بے گھر

نئی اور جدید سرحدی ’دیوار‘ جو یورپ کو ممکنہ روسی حملے سے بچانے میں مدد کرے گے

ملک بھر میں آج سے موسلا دھار بارشیں ہوں گی، الرٹ جاری

صدر، وزرا اور فوجی افسران کی بیویوں کے ساتھ سیکس ٹیپ سے بدنام ہونے والے سابق انٹیلی جنس سربراہ کوآٹھ سال قید کی سزا

انسانوں کے خصیے چمپینزی کے مقابلے میں چھوٹے کیوں؟ وہ اعضا جن کی وضاحت ارتقا کا عمل بھی نہ دے پایا

جب افغانستان کو ایشیا کی ’دوسری بہترین ٹیم‘ قرار دیے جانے پر پاکستانی کپتان مسکرا دیے

انسانوں کے خصیے چمپینزی کے مقابلے میں چھوٹے کیوں؟ وہ اعضا جنھیں ارتقا کا عمل بھی نہ سمجھا پایا

خصیے اور ٹھوڑی سمیت وہ اعضا جنھیں ارتقا کا عمل بھی بیان نہیں کر پایا

کراچی میں کون سے 16 مقامات پر سب سے زیادہ حادثات ہوتے ہیں؟ ٹریفک پولیس نے نشاندہی کرتے ہوئے وجوہات بھی بتا دیں

سونے کی قیمت میں اضافہ۔۔ فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہوگئی؟

درد سے تڑپتی رہی لیکن۔۔ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 11 سالہ بچی جان کی بازی ہار بیٹھی ! اصل ماجرا کیا ہے؟

قطب الدین بختیار کاکی: انڈیا میں قوالی متعارف کرانے والے بزرگ، جن کے مزار پر بادشاہوں سے عام افراد تک اپنی مرادیں لے کر آتے ہیں

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی