کراچی میں کون سے 16 مقامات پر سب سے زیادہ حادثات ہوتے ہیں؟ ٹریفک پولیس نے نشاندہی کرتے ہوئے وجوہات بھی بتا دیں


کراچی میں ٹریفک حادثات کے اعداد و شمار نے ایک تشویشناک صورتحال واضح کر دی ہے۔ ٹریفک پولیس کی کراٹ (Kraat) ٹیم نے رواں برس ایسے 16 مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں بار بار حادثات پیش آئے ہیں۔ ان پوائنٹس کو ’’بلیک اسپاٹس‘‘ قرار دیا گیا ہے کیونکہ ہر جگہ تین یا اس سے زائد بڑے حادثے ہو چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان حادثات کی بنیادی وجوہات میں تنگ سڑکوں پر بھاری ٹریفک کی آمدورفت، خستہ حال شاہراہیں، ناقص کراسنگ، موٹرسائیکل سواروں کی ون وے کی خلاف ورزی، اسٹریٹ لائٹس کی کمی، پیدل پل کا نہ ہونا، یوٹرن سے مخالف سمت کا سفر اور ڈرائیورز کی لاپرواہی شامل ہیں۔ پیک آورز میں یہ مسائل مزید خطرناک صورت اختیار کر لیتے ہیں۔ شہر کے مختلف اضلاع میں ان خطرناک مقامات کی فہرست تیار کی گئی ہے۔ ضلع سینٹرل میں 4، ضلع ایسٹ میں 1، ضلع ویسٹ میں 3، ضلع کورنگی میں 3 اور ضلع ملیر میں 5 پوائنٹس کو ’’ہائی رسک زون‘‘ قرار دیا گیا ہے۔ ان میں لیاقت آباد کے ایس ایم توفیق روڈ اور حکیم ابن سینا روڈ، سرجانی کا نادرن بائی پاس، عزیز بھٹی کا سر شاہ سلیمان روڈ، شیرشاہ کا اسٹیٹ ایوینیو، بلدیہ کا نادرن بائی پاس، سائٹ ایریا کا غنی چورنگی، کورنگی کے بلال چورنگی اور کراسنگز، لانڈھی انڈسٹریل ایریا اور گلزار ہجری سمیت دیگر مقامات شامل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔ بہتر اسٹریٹ لائٹس، پیدل پل، سڑکوں کی مرمت اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد حادثات میں کمی لا سکتے ہیں۔ بصورتِ دیگر یہ ’’بلیک اسپاٹس‘‘ شہریوں کی زندگیوں کے لیے مستقل خطرہ بنے رہیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

یوم دفاع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، فتنہ الخوارج کا بمبار ساتھیوں سمیت گرفتار

انڈیا میں ’آن لائن گیمنگ‘ پر پابندی سے متعلق نیا قانون: ’کئی لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہوئے اور کچھ نے خودکشی بھی کی‘

ڈالر کی قیمت میں ردوبدل سے 46 کروڑ 65 لاکھ کی بچت کہاں گئی؟؟ آڈیٹر جنرل نے سوال اٹھا دیا

پنجاب کے دریاؤں کی بپھری موجوں نے تباہی مچا دی، بستیاں زیرِ آب، لوگ بے گھر

نئی اور جدید سرحدی ’دیوار‘ جو یورپ کو ممکنہ روسی حملے سے بچانے میں مدد کرے گے

ملک بھر میں آج سے موسلا دھار بارشیں ہوں گی، الرٹ جاری

صدر، وزرا اور فوجی افسران کی بیویوں کے ساتھ سیکس ٹیپ سے بدنام ہونے والے سابق انٹیلی جنس سربراہ کوآٹھ سال قید کی سزا

انسانوں کے خصیے چمپینزی کے مقابلے میں چھوٹے کیوں؟ وہ اعضا جن کی وضاحت ارتقا کا عمل بھی نہ دے پایا

جب افغانستان کو ایشیا کی ’دوسری بہترین ٹیم‘ قرار دیے جانے پر پاکستانی کپتان مسکرا دیے

انسانوں کے خصیے چمپینزی کے مقابلے میں چھوٹے کیوں؟ وہ اعضا جنھیں ارتقا کا عمل بھی نہ سمجھا پایا

اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش کہاں سے ملی؟ گھر والے غم سے نڈھال

7 سالہ بچی کی قبر سے چھیڑ چھاڑ کا معاملہ۔۔ آدھا کفن کہاں سے ملا؟ قبر کشائی میں لرزہ خیز انکشاف

خصیے اور ٹھوڑی سمیت وہ اعضا جنھیں ارتقا کا عمل بھی بیان نہیں کر پایا

دودھ میں کون سی 2 چیزیں ملا کر پینے سے سخت قبض بھی فوری دور ہوجائے گا؟ ماہرین کا مشورہ

کراچی میں کون سے 16 مقامات پر سب سے زیادہ حادثات ہوتے ہیں؟ ٹریفک پولیس نے نشاندہی کرتے ہوئے وجوہات بھی بتا دیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی