7 سالہ بچی کی قبر سے چھیڑ چھاڑ کا معاملہ۔۔ آدھا کفن کہاں سے ملا؟ قبر کشائی میں لرزہ خیز انکشاف


راولپنڈی میں 7 سالہ بچی کی قبر سے چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں انکشاف ہوا ہے کہ بچی کی میت اپنی اصل جگہ سے ہلی ہوئی ہے۔ تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ کے خان کالونی قبرستان میں 7 سالہ بچی علینہ کی قبر سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں آج قبر کشائی کی گئی۔ واضح رہے کہ قبرستان میں چند دن قبل دفنائی گی 7 سالہ بچی کو قبر سے مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کی گی تھی، جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔ بچی کے والد ظفر اقبال نے بتایا کہ گرجا چوکی کے علاقے گلی نمبر 19 کا رہائشی ہوں۔ 7 سالہ بیٹی علینہ 26 اگست کو فوت ہوئی، تدفین خان کالونی والے قبرستان میں کی۔ صبح فاتحہ کے لیے قبرستان گیا تو بیٹی کی قبر کھدی ہوئی تھی اور کفن ملحقہ حویلی میں پڑا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او دھمیال اور پولیس حکام موقع پر پہنچے، قبر اور قبرستان کو حصار میں لے لیا۔ والد کی جانب سے اطلاع ملنے پر راولپنڈی پولیس نے قبر کشائی کے لیے عدالت سے اجازت لی تھی۔ مجسٹریٹ کی موجودگی میں آج ہونے والی قبر کشائی میں پتا چلا کہ قبر میں بچی کی میت تو موجود ہے، تاہم اصل جگہ سے ہلی ہوئی ہے۔ اسی طرح کفن میں سے سر والا حصہ موجود ہے جب کہ باقی کفن موجود نہیں۔ ڈاکٹرز کا بورڈ بچی کا میڈیکل کررہا ہے۔ مزید برآں بچی کی قبر کھودے جانے کی بھی تصدیق ہوگئی جب کہ قبر سے چھیڑ چھاڑ کے علاوہ میت سے بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ میت کی سر پر کفن کا حصہ موجود اور نچلے دھڑ کے کفن کا حصہ موجود نہیں تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ملک کی فوج پر تنقید اور ’دشمن ملک‘ کے رہنما کو ’انکل‘ پکارنا: لیکڈ فون کال جس کی وجہ سے تھائی لینڈ کی وزیر اعظم کو عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے

یوم دفاع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، فتنہ الخوارج کا بمبار ساتھیوں سمیت گرفتار

انڈیا میں ’آن لائن گیمنگ‘ پر پابندی سے متعلق نیا قانون: ’کئی لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہوئے اور کچھ نے خودکشی بھی کی‘

ڈالر کی قیمت میں ردوبدل سے 46 کروڑ 65 لاکھ کی بچت کہاں گئی؟؟ آڈیٹر جنرل نے سوال اٹھا دیا

پنجاب کے دریاؤں کی بپھری موجوں نے تباہی مچا دی، بستیاں زیرِ آب، لوگ بے گھر

نئی اور جدید سرحدی ’دیوار‘ جو یورپ کو ممکنہ روسی حملے سے بچانے میں مدد کرے گے

ملک بھر میں آج سے موسلا دھار بارشیں ہوں گی، الرٹ جاری

صدر، وزرا اور فوجی افسران کی بیویوں کے ساتھ سیکس ٹیپ سے بدنام ہونے والے سابق انٹیلی جنس سربراہ کوآٹھ سال قید کی سزا

انسانوں کے خصیے چمپینزی کے مقابلے میں چھوٹے کیوں؟ وہ اعضا جن کی وضاحت ارتقا کا عمل بھی نہ دے پایا

جب افغانستان کو ایشیا کی ’دوسری بہترین ٹیم‘ قرار دیے جانے پر پاکستانی کپتان مسکرا دیے

ایمان مزاری نے عبداللہ گل کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

انسانوں کے خصیے چمپینزی کے مقابلے میں چھوٹے کیوں؟ وہ اعضا جنھیں ارتقا کا عمل بھی نہ سمجھا پایا

بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس، ڈبل سواری پر پابندی

اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش کہاں سے ملی؟ گھر والے غم سے نڈھال

7 سالہ بچی کی قبر سے چھیڑ چھاڑ کا معاملہ۔۔ آدھا کفن کہاں سے ملا؟ قبر کشائی میں لرزہ خیز انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی