راولپنڈی میں پاکستان آئل فیلڈز کے زیرزمین پائپ سے کروڑوں کی تیل چوری کا انکشاف


راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں ٹینکر میں آتشزدگی کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ حادثہ نہیں تھا بلکہ سرکاری خام تیل کی چوری کے دوران پیش آیا۔دو روز قبل ہونے والا یہ واقعہ آتشزدگی کا ایک عام واقعہ سمجھا گیا تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کی وجہ پاکستان آئل فیلڈ لیمیٹڈ کی پائپ لائن سے کروڑوں کے تیل کی منظم چوری تھی۔پی او ایل کی سپلائی لائن دھمیال کے علاقے سے زیرزمین گزرتی ہے اور اس کے ذریعے بڑی مقدار میں تیل کی چوری حیران کن ہے۔پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ ایک کمپنی ہے جو خام تیل اور قدرتی گیس کی تلاش، پیداوار اور سپلائی کا کام کرتی ہے۔واقعہ کچھ یوں ہے دو روز قبل راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں گودام میں کھڑے ایک ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، یہ اطلاع  پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کے پٹرولنگ پر موجود سپروائزر نے بھی کمپنی کو دی ،اس دوران پولیس حکام، ریسکیو 1122 کا عملہ بھی وہاں پہنچ گیا۔کمپنی کے سینیئر ایگزیکٹو ایڈمن اور سوشل ورک آفیسر شاہد احمد نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ جب عملے کو بتایا گیا کہ ایک سمت سے کالا دھواں اٹھ رہا ہے، جو عام طور پر تیل یا گیس میں آگ لگنے کی صورت میں پیدا ہوتا ہے۔پولیس اور 1122 کی ٹیموں کے جائزے کے جائزے کے بعد پتہ چلا کہ ایک ڈمپر جس میں بجری لوڈ تھی، اندر سے ایک ٹینکر تھا جبکہ اوپری حصے پر بجری ڈالی گئی تھی جبکہ اسی گھر کے احاطے میں ایک اور ٹینکر بھی موجود تھا۔تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزمان نے اس گھر میں سرنگ کھود کر زیرِ زمین گزرتی پائپ لائن تک رسائی حاصل کی تھی۔ انہوں نے 10 انچ قطر کی کروڈ آئل پائپ لائن میں ایک کلمپ نصب کیا تھا اور وہاں سے پائپ کو زیرزمین گھر تک لایا گیا تھا اور وہاں موجود ٹینکرز میں وہاں سے تیل چوری کر کے بھرا جا رہا تھا۔پولیس کے مطابق اب تک ملزم آئل فیلڈ کی آئل اور گیس پائپ لائن سے 12 ہزار بیرل سے زائد تیل چوری کر چکے ہیں جس کی مالیت 25 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے (فوٹو: راولپنڈی پولیس)پولیس کے مطابق اس مقصد کے لیے گھر س لائپ لائن تک 750 لمبی پائپ لائن بچھائی گئی تھی۔ پولیس نے موقع سے دو آئل ٹینکر، ربڑ کے پائپ، پستول اور دیگر اشیا بھی برآمد کی ہیں۔پانچ ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا جن میں گھر کا مالک بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق ملزموں کے نام شرافت علی، محمد بلال، محمد واجد، شیر خان اور فضل شیر ہیں۔پولیس اب بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ چوری شدہ تیل کو کہاں لے جایا جا رہا تھا اور یہ سلسلہ کب سے جاری تھا۔دوسری جانب پاکستان آئل فیلڈز لیمیٹڈ کی اٹک ریفائنری کو تیل سپلائی کرنے والی لائن سے بھی پنڈ فتح اور مورگاہ کے درمیان تیل چوری کیے جانے کی اطلاعات سامنے آ رہی تھیں مگر اس کے درست مقام کی نشاندہی نہیں ہو سکی تھی، تاہم موجودہ چوری آگ لگنے کی وجہ سے سامنے آ گئی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ہزاروں میٹر غیرمعیاری، پاکستان میں لائن لاسز اور بجلی چوری کا بوجھ عام صارف پر کیوں؟

ہزاروں میٹر غیرمعیاری یا خراب، پاکستان میں لائن لاسز اور بجلی چوری کا بوجھ عام صارف پر کیوں؟

ہزاروں میٹرز غیرمعیاری یا خراب، پاکستان میں لائن لاسز اور بجلی چوری کا بوجھ عام صارف پر کیوں؟

دریائے چناب، راوی اور ستلج میں خطرناک سیلابی صورت حال، فوج طلب

راوی، ستلج اور چناب سے ملحقہ نشیبی علاقوں میں پانی داخل، پنجاب کے چھ اضلاع میں فوج طلب: گرودوارہ کرتارپور میں یاتریوں سمیت 100 افراد سیلابی پانی میں پھنس گئے

پنجاب میں بہنے والے دریا مزید بپھر گئے: سیالکوٹ، ناروال اور لاہور سمیت صوبے کے چھ اضلاع میں فوج طلب

انڈین ڈیموں سے پانی کا اخراج، دریائے چناب، راوی اور ستلج میں خطرناک سیلابی صورت حال

جعلی ایف آئی آرز: واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے نیا سائبر فراڈ کیا ہے؟

لاہور اسلام آباد موٹروے پر ٹول ٹیکس میں کتنا اضافہ ہوا ہے؟

انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف توہینِ مذہب کا مقدمہ درج: اکیڈمی سیل، گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات

’ایسے تو کوئی جانوروں کو بھی نہیں مارتا‘: رائیونڈ میں 30 روپے پر شروع ہونے والی بحث جو دو بھائیوں کے قتل کا باعث بنی

’نیتن یاہو نے اقتدار کے لیے عام لوگوں کی قربانی دی‘: اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے احتجاجی مظاہرے

بلوچستان میں سبز انقلاب، سنگلاخ پہاڑوں پر ہریالی چھا گئی

دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، ڈیڑھ لاکھ افراد کا انخلا

گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع، چرواہوں کے لیے 25، 25 لاکھ روپے کا انعام

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی