ہنگو میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے قلعے پر شدت پسندوں کا حملہ، تین اہلکار جان سے گئے


صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے طورہ وڑی میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے قلعے پر شدت پسندوں کے حملے میں تین اہلکار جان کی بازی ہار گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 17 زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق شدت پسندوں نے اتوار اور پیر کی درمیانی رات حملہ کیا تاہم پولیس اور ایف سی کے جوانوں نے مل کر بھرپور جواب دیا جس کے بعد وہ بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ہنگو کے ضلعی پولیس آفیسر خالد خان کے مطابق ’سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں سہولت کار سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے، جبکہ علاقے میں اس وقت بھی پولیس اور ایف سی کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔‘پولیس کے مطابق ’ہلاک ہونے والے افراد دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث تھے۔‘اپر دیر میں ٹارگیٹڈ آپریشندوسری جانب ضلع اپر دیر میں شدت پسندوں کے خلاف گذشتہ روز اتوار کی صبح سے ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے۔انسپکٹر جنرل پولیس کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ’دیر بالا میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن کیا گیا جس میں پانچ خوارجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔‘پولیس حکام کے مطابق ’خوارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، یہ لوگ کچھ روز قبل پولیس پارٹی پر حملے میں ملوث تھے۔‘سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مشتبہ افراد کی تلاش میں سرچ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔اپر دیر میں آپریشن کے دوران ایک شہری ہلاک جبکہ آٹھ پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ہزاروں میٹر غیرمعیاری، پاکستان میں لائن لاسز اور بجلی چوری کا بوجھ عام صارف پر کیوں؟

ہزاروں میٹر غیرمعیاری یا خراب، پاکستان میں لائن لاسز اور بجلی چوری کا بوجھ عام صارف پر کیوں؟

ہزاروں میٹرز غیرمعیاری یا خراب، پاکستان میں لائن لاسز اور بجلی چوری کا بوجھ عام صارف پر کیوں؟

دریائے چناب، راوی اور ستلج میں خطرناک سیلابی صورت حال، فوج طلب

راوی، ستلج اور چناب سے ملحقہ نشیبی علاقوں میں پانی داخل، پنجاب کے چھ اضلاع میں فوج طلب: گرودوارہ کرتارپور میں یاتریوں سمیت 100 افراد سیلابی پانی میں پھنس گئے

پنجاب میں بہنے والے دریا مزید بپھر گئے: سیالکوٹ، ناروال اور لاہور سمیت صوبے کے چھ اضلاع میں فوج طلب

انڈین ڈیموں سے پانی کا اخراج، دریائے چناب، راوی اور ستلج میں خطرناک سیلابی صورت حال

جعلی ایف آئی آرز: واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے نیا سائبر فراڈ کیا ہے؟

لاہور اسلام آباد موٹروے پر ٹول ٹیکس میں کتنا اضافہ ہوا ہے؟

انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف توہینِ مذہب کا مقدمہ درج: اکیڈمی سیل، گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات

’ایسے تو کوئی جانوروں کو بھی نہیں مارتا‘: رائیونڈ میں 30 روپے پر شروع ہونے والی بحث جو دو بھائیوں کے قتل کا باعث بنی

’نیتن یاہو نے اقتدار کے لیے عام لوگوں کی قربانی دی‘: اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے احتجاجی مظاہرے

بلوچستان میں سبز انقلاب، سنگلاخ پہاڑوں پر ہریالی چھا گئی

دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، ڈیڑھ لاکھ افراد کا انخلا

گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع، چرواہوں کے لیے 25، 25 لاکھ روپے کا انعام

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی