بلوچستان : سیاہ کاری کا الزام، 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل، عورت فاؤنڈیشن کی مذمت


بلوچستان میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران سیاہ کاری کے دو المناک واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں دو خواتین سمیت چار افراد کو قتل کردیا گیا۔ پہلا واقعہ ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں گزشتہ شب پیش آیا، جہاں سیاہ کاری کے شبہے میں ایک شخص نے اپنی اہلیہ مسمات (ر) کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور بیوی کے ساتھ مبینہ ناجائز تعلق کے شبہے میں ایک شخص کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، تاہم لیویز نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ دوسرا واقعہ ضلع بولان کے علاقے بھاگ کے نواحی گاؤں غلام مصطفیٰ پسر مغیری میں پیش آیا، جہاں احمد خان قوم ہالا نے اپنی بیوی (ر) اور ایک شخص محمد آصف ولد فاضل قوم ہالا کو گولی مار کر قتل کردیا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ بھاگ لیویز نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ عورت فاؤنڈیشن اور EVAWG الائنس نے مذکورہ لرزہ خیز واقعات پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں خواتین اور بچیوں پر بڑھتے بہیمانہ تشدد کے واقعات نہ صرف انسانی اقدار اور سماجی تحفظ کے منافی ہیں بلکہ ریاستی دعوؤں کی بھی نفی کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ حالیہ دنوں میں خضدار، بھاگ، مستونگ، اوستہ محمد، سریاب، خروٹ آباد اور دیگر علاقوں سے رپورٹ ہونے والے دل دہلا دینے والے واقعات ہیں، جن میں سیاہ کاری کے شبہے میں قتل، غیرت کے نام پر بیوی کا قتل، بچیوں کا گلا گھونٹ کر مار دینا، والد کی بیٹی سے مبینہ جنسی زیادتی اور قریبی رشتہ داروں کی جانب سے چالاکی کے ذریعے معصوم بچیوں کو قتل کرنا شامل ہے، بلوچستان کی ایک نہایت خوفناک اور افسوسناک تصویر پیش کرتے ہیں۔ عورت فاؤنڈیشن اور EVAWG الائنس نے حکومتِ بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے مجرمانہ واقعات کی روک تھام اور خواتین و بچیوں کے تحفظ کے لیے فوری، مؤثر اور سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ صوبے کی خواتین اور بچیوں کو محفوظ مستقبل فراہم کیا جاسکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کوئٹہ: بی این پی کے جلسہ عام کے اختتام پر بم دھماکا، 13 افراد جاں بحق، 29 زخمی

کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکے میں 12 افراد ہلاک، 31 زخمی

دریائے توی میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری: ’سیلابی ریلا سیالکوٹ اور گجرات کو متاثر کر سکتا ہے‘

’عشق ابدی‘: محبت، تفریح یا شہرت کے حصول کا خطرناک جُوا

پاکستان اور انڈیا کے بیچ پھنسی دو بےوطن بہنوں کی کہانی، جنھوں نے انڈین شہری بننے کے لیے پاکستانی شہریت چھوڑی

موسیٰ الصدر: کیا خفیہ مردہ خانے سے ملنے والی لاش کی باقیات نے مذہبی رہنما کی گمشدگی کا 50 سال پرانا معمہ حل کر دیا؟

آج ملک بھر میں فی تولہ سونے کا کیا بھاؤ رہا؟

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری: 24 لاکھ سے زیادہ افراد اور 3200 دیہات متاثر

وزیراعلیٰ بلوچستان کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ دوبارہ اسمبلی سے منظور کرانے کا اعلان

سپریم کورٹ : بلوچستان میں ترجمانوں اور کوآرڈینیٹرز کی تعیناتی غیر آئینی قرار دینے کا فیصلہ برقرار

خیبر پختونخوا اسمبلی : سرکاری افسران کی معلومات شیئر نہ کرنے پر اسپیکر برہم

’راہُل کی عاشقی سے ایم سی سٹین کی بندوق تک‘: سنسنی اور جھگڑوں سے بھرپور شو ’بگ باس‘ دو دہائیوں میں کیسے تبدیل ہوا؟

کرائم سینز دکھانے اور زیرِ حراست ملزمان کے انٹرویوز نشر کرنے پر پابندی عائد

دُکی: گرفتاری کے خوف سے کوئلہ کان میں چھپنے والا افغان مزدور دم گھٹنے سے ہلاک

سیلاب متاثرین کو بھوکے مویشیوں کی فکر: ’ہمارے لیے کھانا نہ لائیں، جانوروں کے چارے کا انتظام کر دیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی