وفاقی وزیر داخلہ کا 11 منزلہ ہاسٹل 5 ماہ میں تعمیر کرنے کا ٹاسک


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کے دورہ کے موقع پر 126 کمروں پر مشتمل 11 منزلہ ہاسٹل کی تعمیر کا کام 5 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیر تعمیر ہاسٹل کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ‎تعمیراتی کام میں رفتار کے ساتھ معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ محسن نقوی نے اکیڈمی کے سوئمنگ پول کا معائنہ کیا اور زیر تربیت پولیس افسران کے درمیان سوئمنگ مقابلہ دیکھا۔ انہوں نے پروبیشنرز و انسٹرکٹر کی حوصلہ افزائی کی، وزیر داخلہ نے زیر تربیت افسران کے کلاس روم کا دورہ کیا اور ان سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے آفیسرز میس کا دورہ کیا اور اے ایس پیز کے ساتھ بیٹھ کر کھانے کا معیار چیک کیا، ‎وزیر داخلہ نے زیر تربیت افسران سے تجاویز لیں۔ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی میں اہم اجلاس کی صدارت بھی کی۔ ‎اجلاس میں نیشنل پولیس اکیڈمی کی تنظیمِ نو اور گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ‎زیر تربیت افسران کی ایف آئی اے، فرانزک ایجنسی سمیت دیگر اداروں سے اٹیچمنٹ کے فیصلے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ نیشنل کمانڈ کورس کرنے والے اے ایس پیز کو ایم ایس کریمنالوجی اور پولیس اسٹڈیز کی ڈگری ایوارڈ کرنے کی منظوری ہوچکی ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ‎تربیتی پروگرام میں تھانوں کے باقاعدہ دورے، سیف سٹی، ایف آئی اے، سائبر کرائم اور فرانزک کے شعبوں میں اٹیچمنٹ شامل ہے، ‎زیر تربیت اے ایس پیز نے نیشنل پولیس اکیڈمی میں سہولتیں بہتر بنانے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، چیف کمشنر اسلام آباد، ممبر انجنئیرنگ سی ڈی اے اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے.. شدت کیا تھی؟

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا.. جانیں نئی قیمتیں کیا ہیں؟

اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 6.0 کی شدت کا زلزلہ، اسلام آباد اور پنجاب میں شدید موسلادھار بارشوں کا الرٹ

اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 6اعشارعہ صفر کی شدت کا زلزلہ، اسلام آباد اور پنجاب میں آج سے شدید موسلادھار بارشوں کا الرٹ

اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں یکم سے تین ستمبر تک شدید موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری، سیلابی صورتحال میں بھی شدت کا امکان

پنجاب میں ’انتہائی اونچے درجے کے سیلاب‘ کا الرٹ: ’انڈیا نے دریائے چناب میں پانی چھوڑنے کی وارننگ نہیں دی‘

انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد کے ٹریفک پولیس افسر نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

کیا گاجر کھانے سے واقعی رات میں بہتر دکھائی دیتا ہے؟

خدارا اس بچے کو معاف کردیں، سوشل میڈیا نے سیلاب متاثرہ یتیم کا غم بڑھا دیا

ایک ٹیوب کے ذریعے حافظ آباد کے درجنوں لوگوں کو بچانے والے ’ملنگ‘: ’میرے لیے ایک ہزار روپے انعام کروڑوں سے بہتر ہے‘

سندھ کے دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج کی تازہ صورتحال کیا ہے؟

سیلابی ریلا جھنگ میں داخل، مزید 180 دیہات زیر آب، پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی

ڈرون شو کی حقیقت اور ریڈ کارپٹ ویلکم: چین میں ’مودی کا استقبال شاندار رہا یا شہباز شریف کا؟‘

پرنسپل کی اسکول کے چپڑاسی سے محبت کی شادی.. کون سی ادا بھا گئی تھی؟ دلچسپ انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی