کیا گاجر کھانے سے واقعی رات میں بہتر دکھائی دیتا ہے؟


Getty Imagesیہ بات ثابت ہے کہ گاجر کھانے سے بینائی بہتر ہوتی ہے لیکن یہ مافوق الفطری طور پر بہتر نہیں ہوتیہم روزانہ کھانے پینے کی مختلف چیزوں کے بارے میں طرح طرح کے دعوے دیکھتے، سنتے اور پڑھتے ہیں کہ کون سی چیز ہمارے لیے مفید ہے اور کون سی نقصان دہ۔ مگر درست اور غلط دعووں میں فرق کیسے کیا جائے؟ یہاں ہم نے تین عام غذاؤں سے متعلق تین دعووں کی جانچ کی ہے۔کیا گاجر کھانے سے رات میں بہتر دکھائی دیتا ہے؟یہ بات چاہے افسانہ لگے یا کسی سپر ہیرو کی کہانی مگر گاجر کھانے سے رات میں بینائی بہتر ہوتی ہے، یہ بات دوسری عالمی جنگ کے زمانے میں ابھری تھی۔یہ بات اس لیے پھیلائی گئی تاکہ جرمنوں کو پتا نہ چلے کہ برطانیہ رات کے فضائی حملوں میں بمبار جہازوں کو تلاش کرنے کے لیے ریڈار کا استعمال کر رہا ہے۔ اُس وقت رائل ایئر فورس نے اخبارات میں یہ خبر شائع کرائی تھی کہ برطانوی پائلٹ بہت گاجر کھاتے ہیں، اسی لیے اُن کی رات میں دیکھنے کی صلاحیت غیر معمولی ہے۔اس میں کہا گيا کہ گاجر میں بیٹا کیروٹین نامی مادہ کثرت سے ہوتا ہے۔ جب ہم گاجر کھاتے ہیں تو ہمارا جسم اسے وٹامن اے (ریٹینول) میں بدل دیتا ہے جو آنکھوں کی صحت کے لیے مفید ہے۔ پھر جسم کے دیگر انزائم ریٹینول کو ریٹینال میں تبدیل کرتے ہیں، جس سے روڈوپسِن بنتا ہے جو کہ ایک حیاتیاتی رنگین مادہ ہے جو شبکیہ میں پایا جاتا ہے اور کم روشنی میں دیکھنے میں مدد دیتا ہے۔گاجر کھانا آنکھوں کے خلیات کو صحت مند رکھتا ہے اور اُن کی کارکردگی بہتر بناتا ہے، لیکن ماہرینِ غذائیت کے نزدیک گاجر آپ کو مافوق البشر قسم کی رات کی بینائی نہیں دے دیتی اور نہ ہی بینائی کو اس کی قدرتی حد سے آگے لے جاتی ہے۔Getty Imagesسیلیری کھانا اپنے آپ میں کسی ورزش سے کم نہیںکیا سیلیری کھانے سے کیلوریاں جلتی ہیں؟ایک عام دعویٰ یہ ہے کہ سیلیری یا اجمود میں اتنی کم کیلوریاں ہوتی ہیں کہ صرف اسے چبانے میں ہی اس سے زیادہ کیلوری خرچ ہو جاتی ہے۔ گویا یہ 'منفی کیلوری' والی غذا ہے۔ لیکن یونیورسٹی آف الاباما ڈاکٹر ٹِم گاروی کے مطابق ایسی کوئی چیز ہوتی ہی نہیں۔یہ کرکرے ذائقے والی سبزی لگ بھگ 95 فیصد پانی پر مشتمل ہے اور اوسطاً سیلیری کی ہر ایک ڈنڈی میں 6 سے 10 کیلوریاں ہوتی ہیں۔ اور ڈاکٹر گاروی کے مطابق سیلیری کو چبانے اور ہضم کرنے میں ان کیلوریوں کا کچھ حصہ یا تقریباً پانچواں حصہ خرچ ہو جاتا ہے۔یعنی اگرچہ سیلیری کم کیلوری والی ہے اور اس کی ہضم میں توانائی لگتی ہے، پھر بھی آپ اتنی کیلوریاں نہیں جلاتے جتنی آپ اسے کھا کر حاصل کرتے ہیں۔بواسیر اور مقعد کے کینسر میں کیا فرق ہے، ان کی علامات کیا ہیں اور ان سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟تمباکو نوشی ترک کرنے پر زیادہ میٹھی اور چکنائی والی غذاؤں سے کیسے بچا جائے؟کم عمری میں ہی بال سفید کیوں ہو جاتے ہیں اور اس کا علاج کیا ہے؟آپ کی صحت، خطرناک بیماریوں کے امکان میں کمی اور روزانہ صرف 7000 قدم چلنے کا سوال!Getty Imagesشکر قندی وزن میں کمی اور ذیابیطس کے لیے باقاعدہ آلو کے مقابلے میں صحت مند انتخاب ہیںکیا شکر قندی آلو سے ’بہتر‘ ہے؟شکر قندی (میٹھا آلو) کو دنیا بھر میں صحت مند غذا میں ایک 'ہیرو' کے طور پر شمار کیا جاتا ہے۔ اس میں متعدد غذائی اجزا ہوتے ہیں، جن میں بیٹا کیروٹین بھی شامل ہے جو گاجر میں بھی پایا جاتا ہے۔ تو ایسے میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا صحت مند کھانے کے انتخاب کے معاملے میں شکر قندی عام آلو سے 'بہتر' ہے؟دکان سے ملنے والا عام آلو بھی وٹامن سے خالی نہیں ہوتا۔ اس کا چھلکا ریشے (فائبر) سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں پوٹاشیم، آئرن، وٹامن سی اور وٹامن بی6 جیسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔سنہ 2024 کی ایک تحقیق میں کچی شکر قندی کا تقابل چھلے ہوئے اور پکے یا تلے ہوئے عام آلو سے کیا گیا۔ جب یہ طے کرنے کی بات آئی کہ کون سا 'زیادہ صحت مند' ہے تو تحقیق کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچی۔شکر قندی مائکرونیوٹریئنٹس (یعنی ایس غذائیت جس کی قلیل مقدار بھی صحت کے لیے کافی ہو) سے بھرپور ہے، جب کہ عام آلو میں چکنائی اور شکر کم ہوتی ہے۔ اس لیے یہ پوچھنے کے بجائے کہ کون سا آلو بہتر ہے، ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ آپ کی مخصوص غذائی ضروریات کے مطابق کون سا آلو موزوں ہے۔ان تینوں چیزوں کی جانچ سے پتا چلا کہ حقائق کی پڑتال ہمیں ہر موضوع کو گہرائی سے سمجھنے، رائج باتوں کو بغیر سوچے ماننے سے بچنے اور محض ظاہری تاثر پر فیصلہ نہ کرنے میں مدد دیتی ہے۔آپ کی صحت، خطرناک بیماریوں کے امکان میں کمی اور روزانہ صرف 7000 قدم چلنے کا سوال!تربوز جس میں ویاگرا کے فوائد بھی شامل ہیںکیا ہمیں وٹامن سپلیمنٹس کے طور پر لینے چاہیں؟قوتِ سماعت اور نشو و نما سے محروم بچی کے والدین جنھوں نے خود اس کا علاج ڈھونڈامائگرین: کولا اور فرائز سے سر درد بھگانے کا نیا ٹوٹکا کتنا محفوظ اور کار آمد ہے؟ وہ پُراسرار مرض جس میں لوگ ایک زوردار دھماکے کی آواز سے جاگ جاتے ہیں

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

سپریم کورٹ بار کا بلوچستان کے مسائل پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

کیا آپ اس تصویر میں چھپی چابی کو 1 منٹ میں تلاش کرسکتے ہیں؟ ذہین سے ذہین لوگ بھی ناکام ہوجاتے ہیں

راولپنڈی : آر ڈی اے کا انسدادِ ڈینگی آپریشن، متعدد عمارتیں سیل، تجاوزات کا خاتمہ

جائکا کا دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں کا سروے

پنجاب میں سیلاب: ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی ہلاکت اور گاڑی میں تین بچوں کا جنم

رات کو اچانک پانی پاکستان کی جانب چھوڑ دیں گے اور۔۔ سابق بھارتی جنرل کے جنونی بیان پر شاہد آفریدی نے کیا کرارا جواب دیا؟

لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

عید میلاد النبی ﷺ پر 6 ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

روحانیت، مذہب یا مستقبل میں جھانکنے کی کوشش: دنیا میں علمِ نجوم میں دلچسپی کیوں بڑھ رہی ہے؟

راوی اور ستلج میں سیلاب، ہیڈ سدھنائی کو بچانے کے لیے مائی صفوراں بند توڑ دیا گیا

’پاکستانی سکیورٹی ادارے اپنی کمزوری چھپانے کے لیے افغانستان پر الزامات عائد کرتے ہیں‘: افغان وزیرِ دفاع کا اسلام آباد کو تعاون بڑھانے کا مشورہ

خیرالدین بربروس: ’سمندروں کا بادشاہ‘ بحری قزاق سلطنتِ عثمانیہ کا کمانڈر کیسے بنا

پنجاب میں سیلاب سے 3300 دیہات جبکہ 33 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر، آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

عمران خان کی میڈیکل رپورٹ: ’ورٹیگو‘ اور ’ٹائنائٹس‘ کیا ہوتا ہے؟

’ادارے بنانے میں دہائیاں لگتی ہیں لیکن تباہ کرنے میں وقت نہیں لگتا‘ جسٹس بابر ستار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی