اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے.. شدت کیا تھی؟


اسلام آباد اور ملک کے مختلف شہروں میں یکم ستمبر 2025 کو رات 12 بج کر 10 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ابتدائی طور پر 5.1 ریکٹر اسکیل ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 10 کلومیٹر جبکہ مرکز راوت سے جنوب مشرق میں تقریباً 15 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور راولپنڈی کے ساتھ ساتھ قریبی اضلاع اٹک، صوابی، سوات، مالاکنڈ، بٹگرام، مری، آزاد کشمیر، چکوال، نوشہرہ، ہری پور اور جہلم سمیت دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ اچانک آنے والے ان جھٹکوں کے باعث شہری خوفزدہ ہو گئے اور بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے رات کے وقت کھلی جگہوں پر جمع ہوگئے۔ تاہم اب تک کسی بھی علاقے سے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا میں زلزلے کے حوالے سے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اپڈیٹس جاری کیے ہیں۔ ادارے کے مطابق مختلف اضلاع میں جھٹکے محسوس کیے گئے اور ابتدائی معلومات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔ پی ڈی ایم اے کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے تمام ضلعی انتظامیہ سے رابطہ قائم کر لیا ہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق نقصانات کے حوالے سے معلومات اکٹھی کرنے کا عمل جاری ہے، تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن 1700 پر دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ٹرمپ کے ’عظیم دوست‘: انڈیا میں امریکہ کے نئے نامزد سفیر کو ’نئی دہلی کے چہرے پر طمانچہ‘ کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟

دنیا کی سب سے بڑی بحری قوت کے ساتھ چین ’سمندروں پر حکمرانی‘ کے خواب کو حقیقت میں بدلنے سے کتنی دور ہے؟

افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ ہلاکتیں: ’ترجیح ملبے سے لاشیں نکالنا نہیں بلکہ زخمیوں تک پہنچنا ہے‘

افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ ہلاکتیں، ہزاروں زخمی

چنیوٹ کے دیہات میں سیلابی ریلے اور ریسکیو اہلکاروں کی مشکلات: ’متاثرین کے پاس پہنچتے تو وہ کہتے گھر اکیلا نہیں چھوڑ سکتے‘

اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے.. شدت کیا تھی؟

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا.. جانیں نئی قیمتیں کیا ہیں؟

بیجنگ: پاکستان اور چین مالیاتی شعبے میں تعاون بڑھائیں گے

چناب اور راوی میں اونچے درجے کا سیلاب، سندھ میں سپر فلڈ کا خدشہ

اتنی سیانی ہو تو دریا کی زمین پر گھر کیوں بنایا۔۔ سیلاب کا شکار ہونے پر الٹا ڈاکٹر نبیہہ پر کیوں تنقید ہونے لگی؟

وہ گاؤں جہاں ایک درخت کے لیے ہر سال لوگ ایک دوسرے پر پتھراؤ کرتے ہیں

چین میں مودی، شی اور پوتن کی قربتیں: واشنگٹن کے لیے خطرے کی گھنٹی؟

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کی جعلی کمپنیوں کی بلیک لسٹنگ کی سفارش

اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی ریسکیو، ریلیف اور توانائی کے شعبے میں معاونت کی یقین دہانی

خیبر پختونخوا حکومت کا خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کے قیام کا فیصلہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی