چناب اور راوی میں اونچے درجے کا سیلاب، سندھ میں سپر فلڈ کا خدشہ


پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال بدستور جاری ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ تریموں پر پانی کا بہاؤ انتہائی اونچے درجے تک پہنچ گیا ہے۔ ہیڈ تریموں پر پانی کی آمد اور اخراج 4 لاکھ 79 ہزار 743 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ ہیڈ پنجند پر پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے لیکن صورتحال معمول پر ہے جبکہ ہیڈ خانکی اور قادرآباد پر پانی کی سطح میں کمی کے باعث درمیانے درجے کا سیلاب موجود ہے۔ دوسری جانب دریائے راوی میں بھی خطرناک صورتحال ہے۔ ہیڈ بلوکی پر پانی کا بہاؤ کم ہوکر 1 لاکھ 75 ہزار کیوسک رہ گیا ہے لیکن یہ اب بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب مانا جا رہا ہے۔ شاہدرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی آمد آمد اور اخراج 67 ہزار 900 کیوسک ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 34 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق آج ہیڈ تریموں پر 9 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا پہنچے گا اگر سدھنائی کے مقام پر صورتحال خراب ہوئی تو شگاف ڈالنا پڑ سکتا ہے۔ اسی طرح ہیڈ محمد والا پر بھی 8 لاکھ کیوسک پانی کے ریلے کا امکان ہے اور ضرورت پڑنے پر وہاں بھی شگاف ڈالا جا سکتا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ بھارت نے سلال ڈیم سے متعلق کوئی آفیشل معلومات فراہم نہیں کیں۔ سلال ڈیم ہیڈ مرالہ سے 78 کلومیٹر دور ہے اس لیے فی الحال یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ وہاں سے کتنا پانی آئے گا جبکہ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کا کہنا ہے کہ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں پانی کا دباؤ بدستور موجود ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 4 سے 5 ستمبر تک گڈو اور سکھر بیراج کی جانب پانی کا بڑا ریلا پہنچے گا۔ یہ ریلا کم سے کم 7 اور زیادہ سے زیادہ 11 لاکھ کیوسک تک ہو سکتا ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سکھر بیراج کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سپر فلڈ کی تیاری کرنی ہے، سندھ میں 9لاکھ کیوسک آئے یا 10 لاکھ کیوسک کچے کا علاقہ ڈوب جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ فوج سے رابطے میں ہیں گڈو اور سکھر بیراج کو بچانا ہے اور 6پوائنٹس حساس ہیں، سندھ انتظامیہ نے پورا کچے خالی کرنے کی تیاری کر لی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ٹرمپ کے ’عظیم دوست‘: انڈیا میں امریکہ کے نئے نامزد سفیر کو ’نئی دہلی کے چہرے پر طمانچہ‘ کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟

دنیا کی سب سے بڑی بحری قوت کے ساتھ چین ’سمندروں پر حکمرانی‘ کے خواب کو حقیقت میں بدلنے سے کتنی دور ہے؟

افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ ہلاکتیں: ’ترجیح ملبے سے لاشیں نکالنا نہیں بلکہ زخمیوں تک پہنچنا ہے‘

افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ ہلاکتیں، ہزاروں زخمی

چنیوٹ کے دیہات میں سیلابی ریلے اور ریسکیو اہلکاروں کی مشکلات: ’متاثرین کے پاس پہنچتے تو وہ کہتے گھر اکیلا نہیں چھوڑ سکتے‘

اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے.. شدت کیا تھی؟

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا.. جانیں نئی قیمتیں کیا ہیں؟

بیجنگ: پاکستان اور چین مالیاتی شعبے میں تعاون بڑھائیں گے

چناب اور راوی میں اونچے درجے کا سیلاب، سندھ میں سپر فلڈ کا خدشہ

اتنی سیانی ہو تو دریا کی زمین پر گھر کیوں بنایا۔۔ سیلاب کا شکار ہونے پر الٹا ڈاکٹر نبیہہ پر کیوں تنقید ہونے لگی؟

وہ گاؤں جہاں ایک درخت کے لیے ہر سال لوگ ایک دوسرے پر پتھراؤ کرتے ہیں

چین میں مودی، شی اور پوتن کی قربتیں: واشنگٹن کے لیے خطرے کی گھنٹی؟

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کی جعلی کمپنیوں کی بلیک لسٹنگ کی سفارش

اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی ریسکیو، ریلیف اور توانائی کے شعبے میں معاونت کی یقین دہانی

خیبر پختونخوا حکومت کا خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کے قیام کا فیصلہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی