پاکستان بھر میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، مزید سیلاب کا خدشہ: محکمہ موسمیات


پاکستان میں محکمہ موسمیات نے 29 اگست سے 2 ستمبر چاروں صوبوں کے متعدد شہروں اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔جمعرات کی شب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں جمعے سے پیر تک بارش متوقع ہے جبکہ پنجاب کے شمالی و شمال مشرقی اضلاع میں 30 اور 31 اگست کے دوران شدید بارشوں کا امکان جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔’شمالی اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین جبکہ وسطی و جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب آںے کا خطرہ رہے گا۔‘محکمے کے مطابق خیبر پختونخوا میں 29 تا 31 اگست کے دوران شدید بارشیں، ملاکنڈ و ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔’چترال، دیر، سوات، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، ڈی آئی خان، ٹانک، کوہاٹ اور بنوں میں تیز بارش متوقع ہے۔‘کشمیر کے اضلاع مظفرآباد، باغ، حویلی، کوٹلی، میرپور، بھمبرمیں 29 اگست تا 2 ستمبر کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔گلگت بلتستان میں 29 تا 31 اگست تک بارشیں متوقع ہے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ ہے۔سندھ کے ساحلی اضلاع کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر میں 30 اگست تا 2 ستمبر کے دوران بارشیں متوقع ہیں جبکہ کراچی میں ممکنہ شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں جمعے سے پیر تک بارش متوقع ہے۔ فوٹو: اے ایف پیاندرون سندھ  کے اضلاع بشمول حیدرآباد، دادو، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور میں 30 اگست تا یکم ستمبر موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔بلوچستان کے ساحلی و مشرقی اضلاع بشمول گوادر، کیچ، پنجگور، خضدار، لسبیلہ، قلات میں 29 اگست تا یکم ستمبر تک بارشوں کا امکان اور نشیبی علاقوں سیلاب کا خدشہ ہے۔ادھر پنجاب کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ممکنہ مزید بارشوں کے نتیجے میں دریائے راوی، ستلج اور چناب کے ملحقہ علاقوں میں سیلابی صورتحال میں مزید شدت متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق راوی سائفن پر پانی کی آمد 2 لاکھ 20 ہزار کیوسک ہے۔ ’شاہدرہ پر 2 لاکھ 19 ہزار کیوسک ریکارڈ بہاؤ مستحکم اور انتہائی اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

مالاکنڈ بورڈ میں افغان طالبہ کی دوسری پوزیشن لیکن واپسی کے خدشات سے خواب ادھورا

پنجاب میں سیلاب: ’کمیٹیاں ڈال کر پلاٹ خریدے، سب کچھ بہہ گیا‘

پنجاب میں سیلاب: ’کمیٹیاں ڈال کر پلاٹ خریدے، سیلاب سب کچھ بہا لے گیا‘

تھرمل ڈرون: وہ ٹیکنالوجی جس نے پنجاب کے سیلاب میں سینکڑوں زندگیاں بچا لیں

پاکستان نے اب تک آرمینیا کو تسلیم کیوں نہیں کیا تھا اور سفارتی تعلقات کیوں نہیں تھے؟

حکومتِ پاکستان نے 59 دن میں 1.63 کھرب روپے قرض کلیئر کر دیا

جعفر ایکسپریس واقعے میں غیرملکی ہاتھ کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں: شہباز شریف

لائیو: چلاس میں فنی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹس سمیت 5 ہلاک

افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ ہلاکتیں: ’ترجیح ملبے سے لاشیں نکالنا نہیں بلکہ زخمیوں تک پہنچنا ہے‘

افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ ہلاکتیں، ہزاروں زخمی

چنیوٹ کے دیہات میں سیلابی ریلے اور ریسکیو اہلکاروں کی مشکلات: ’متاثرین کے پاس پہنچتے تو وہ کہتے گھر اکیلا نہیں چھوڑ سکتے‘

74 ارب روپے مالیت کی درآمدی گندم ضائع، قومی خزانے کو بھاری نقصان

لائیو: چلاس میں فنی خرابی کے باعث حکومت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

دارالحکومت میں کالے شیشوں، فینسی نمبر پلیٹس،بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

سندھ میں بھی سیلاب کا خدشہ: وفاق نے حفاظتی بندوں کی تفصیلات طلب کر لیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی