انڈیا میں شرح پیدائش میں کمی: ہر خاندان تین بچے پیدا کرے، آر ایس ایس


انڈیا کی متنازع ہندو تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ملک کے ہر خاندان میں تین بچے پیدا ہونے چاہییں۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق آر ایس ایس کے سربراہ نے شرح پیدائش میں کمی کے رجحان کے مدنظر طویل مدتی خطرات سے خبرار کیا ہے۔تقریباً ڈیڑھ ارب کی آبادی پر مشتمل انڈیا دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے۔اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کی 2025 کی رپورٹ کے مطابق شرح پیدائش فی کس عورت میں دو بچوں کی پیدائش کی متبادل سطح سے کم ہو گئی ہے۔ (متبادل سطح وہ ہوتی ہے جس پر نئی پیدائشیں مستحکم آبادی کو برقرار رکھنے کے لیے کافی ہوتی ہیں)آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ ’آبادی کو کنٹرول میں لیکن کافی رہنا چاہیے۔‘جمعرات کو آر ایس ایس کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مشورہ دیا کہ ’قومی مفاد میں ہر خاندان کو تین بچے پیدا کرنے چاہییں۔‘سخت گیر ہندو گروپوں نے مسلمانوں جیسے اقلیتی گروپوں میں زیادہ شرح پیدائش کی شرح کو تشویشناک قرار دیا ہے۔ حالانکہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ انڈیا کے مسلمانوں میں بھی ماضی کے مقابلے میں کم بچے پیدا ہو رہے ہیں۔تقریباً ڈیڑھ ارب کی آبادی پر مشتمل انڈیا دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے (فوٹو: گیٹی امیجز)موہن بھاگوت نے بھی کہا کہ مذہبی گروہوں میں شرح پیدائش کم ہو رہی ہے۔اگرچہ آر ایس ایس سرکاری طور پر خود کو ہندو اقدار کو فروغ دینے والی ایک ثقافتی تنظیم کے طور پر بیان کرتی ہے لیکن یہ اپنے پیروکاروں اور رضاکاروں کے وسیع نیٹ ورک کی وجہ سے خاصا اثر و رسوخ رکھتی ہے۔نریندر مودی کے کئی سینیئر وزراء بشمول وزیراعظم خود آر ایس ایس کے طویل عرصے سے رکن ہیں۔موہن بھاگوت نے اس تنقید کو مسترد کر دیا کہ آر ایس ایس مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ہمارے آباؤ اجداد اور ثقافت ایک جیسے ہیں۔ عبادت کے طریقے مختلف ہو سکتے ہیں لیکن ہماری شناخت ایک ہے۔ مذہب تبدیل کرنے سے کسی کی برادری نہیں بدلتی۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

غیرملکی شہریوں کے لیے 250 ڈالر کی نئی ویزہ فیس، امریکہ جانا اب کتنا مشکل ہوگا؟

پاکستان کی یو اے ای کو 31 رنز سے شکست: محمد حارث کا ’بلا توڑنے‘ اور لاہوری بوائے آصف خان کی اننگز کا چرچا

ٹرمپ کے عالمی ٹیرف منصوبے کو دھچکا: ’کئی ملکوں پر عائد ٹیکس صدر کے ایمرجنسی اختیارات سے تجاوز ہیں‘ امریکی عدالت

مستقل دوست یا دشمن کوئی نہیں صرف مفادات مستقل، انڈین وزیر دفاع کا ’خود انحصاری‘ پر زور

’انتہائی متعصب فیصلہ،‘ امریکی عدالت نے ٹرمپ ٹیرف غیرقانونی قرار دے دیے

ٹرمپ کی سرزنش، شی سے مصافحہ اور روسی تیل: انڈیا کی خارجہ پالیسی کا امتحان

امریکی عدالت نے ٹرمپ کے عائد کردہ بیشتر ٹیرف غیر قانونی قرار دے دیے

80 سال قبل نازیوں کی لوٹی ہوئی تاریخی پینٹنگ جو ایک پُرتعیش گھر کے اشتہار میں نظر آئی

انڈیا میں شرح پیدائش میں کمی: ہر خاندان تین بچے پیدا کرے، آر ایس ایس

’غیر ملکی دشمنوں کو زمین خریدنے نہیں دیں گے‘: ٹیکساس کا وہ قانون جو چینی شہریوں کو جائیداد خریدنے سے روکے گا

ایٹمی ہتھیار، معاشی مدد یا امریکہ کے لیے پیغام: کم جونگ اُن اور پوتن چین کیوں جا رہے ہیں؟

وزیرِاعظم اور سیاستدانوں سمیت مشہور خواتین کی مسخ شدہ تصاویر اور نازیبا تبصرے شائع کرنے والی ویب سائٹ بند کر دی گئی

نئی اور جدید سرحدی ’دیوار‘ جو یورپ کو ممکنہ روسی حملے سے بچانے میں مدد کرے گی

کوسٹا ریکا کے ساحل پر ملی نارنجی رنگ اور سفید آنکھوں والی نایاب شارک

صدر، وزرا اور فوجی افسران کی بیویوں کے ساتھ سیکس ٹیپ سے بدنام ہونے والے سابق انٹیلی جنس سربراہ کو آٹھ سال قید کی سزا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی