مستقل دوست یا دشمن کوئی نہیں صرف مفادات مستقل، انڈین وزیر دفاع کا ’خود انحصاری‘ پر زور


انڈین وزیر دفاع نے جنگی بحری جہاز کی پیداوار میں خود انحصاری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک مستقل دوست یا دشمن نہیں ہے، صرف مفادات مستقل ہوتے ہیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق این ڈی ٹی وی دفاعی سمٹ 2025 سے خطاب میں وزیر دفاع راجنتھ سنگھ نے کہا کہ ’خود انحصاری کو مدنظر رکھتے ہوئے (ہماری) قوم اب تمام جنگی بحری جہاز مقامی سطح پر تیار کر رہی ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’نیوی نے عہد کیا ہے کہ کسی اور ملک سے وار شپس نہیں خریدیں گے بلکہ انڈیا میں تیار کریں گے۔‘اس کے ساتھ ہی راجنتھ سنگھ نے یہ بھی اعلان کیا کہ انڈیا کا مقامی سطح پر تیار کیا گیا دفاعی نظام جلد حقیقت بننے جا رہا ہے۔انہوں نے انڈیا کی خارجہ اور دفاعی پالیسی کو بھی واضح کرتے ہوئے کہا کہ ’کوئی بھی مستقل دوست یا دشمن نہیں بلکہ مستقل صرف مفادات ہیں۔‘وزیر دفاع کا یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ایک طرف انڈیا کی امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے تو دوسری جانب نیو دہلی چین کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔وزیراعظم نریندر مودی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آج چین روانہ ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکہ درآمد ہونے والی انڈین مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے۔اسی تناظر میں وزیر دفاع نے کہا کہ ’عالمی سطح پر اس وقت تجارت کے میدان میں جنگ جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’ترقی یافتہ ممالک پروٹیکشنسٹ بنتے جا رہے ہیں، لیکن انڈیا اپنے قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔’انڈیا کسی کو بھی اپنا دشمن نہیں سمجھتا لیکن اپنے عوام کے مفادات پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔‘وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ’خود انحصاری سے نہ صرف فائدہ ہے بلکہ ضرورت بھی بن گیا ہے۔ آج کی بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل صورتحال نے واضح کر دیا ہے کہ دفاع کے میدان میں بیرونی انحصار اب آپشن نہیں رہا۔‘’موجودہ صورتحال میں خودانحصاری ہماری معیشت اور سلامتی کے لیے ضرورت بن گئی ہے۔‘راجنتھ سنگھ نے کہا کہ انڈیا کی دفاعی برآمدات 700 کروڑ انڈین روپے سے بڑھ کر 2014 میں 24 لاکھ کروڑ تک پہنچ گئی ہیں جس سے یہ ظاہر ہے کہ انڈیا درآمد کے بجائے ابھرتا ہوا برآمداتی ملک بن رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

غیرملکی شہریوں کے لیے 250 ڈالر کی نئی ویزہ فیس، امریکہ جانا اب کتنا مشکل ہوگا؟

پاکستان کی یو اے ای کو 31 رنز سے شکست: محمد حارث کا ’بلا توڑنے‘ اور لاہوری بوائے آصف خان کی اننگز کا چرچا

ٹرمپ کے عالمی ٹیرف منصوبے کو دھچکا: ’کئی ملکوں پر عائد ٹیکس صدر کے ایمرجنسی اختیارات سے تجاوز ہیں‘ امریکی عدالت

مستقل دوست یا دشمن کوئی نہیں صرف مفادات مستقل، انڈین وزیر دفاع کا ’خود انحصاری‘ پر زور

’انتہائی متعصب فیصلہ،‘ امریکی عدالت نے ٹرمپ ٹیرف غیرقانونی قرار دے دیے

ٹرمپ کی سرزنش، شی سے مصافحہ اور روسی تیل: انڈیا کی خارجہ پالیسی کا امتحان

امریکی عدالت نے ٹرمپ کے عائد کردہ بیشتر ٹیرف غیر قانونی قرار دے دیے

80 سال قبل نازیوں کی لوٹی ہوئی تاریخی پینٹنگ جو ایک پُرتعیش گھر کے اشتہار میں نظر آئی

انڈیا میں شرح پیدائش میں کمی: ہر خاندان تین بچے پیدا کرے، آر ایس ایس

’غیر ملکی دشمنوں کو زمین خریدنے نہیں دیں گے‘: ٹیکساس کا وہ قانون جو چینی شہریوں کو جائیداد خریدنے سے روکے گا

ایٹمی ہتھیار، معاشی مدد یا امریکہ کے لیے پیغام: کم جونگ اُن اور پوتن چین کیوں جا رہے ہیں؟

وزیرِاعظم اور سیاستدانوں سمیت مشہور خواتین کی مسخ شدہ تصاویر اور نازیبا تبصرے شائع کرنے والی ویب سائٹ بند کر دی گئی

نئی اور جدید سرحدی ’دیوار‘ جو یورپ کو ممکنہ روسی حملے سے بچانے میں مدد کرے گی

کوسٹا ریکا کے ساحل پر ملی نارنجی رنگ اور سفید آنکھوں والی نایاب شارک

صدر، وزرا اور فوجی افسران کی بیویوں کے ساتھ سیکس ٹیپ سے بدنام ہونے والے سابق انٹیلی جنس سربراہ کو آٹھ سال قید کی سزا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی