پی ٹی اے نے فائیو جی نیلامی کو لازمی قرار دے دیا


پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان خطے کے 16 ممالک میں سب سے زیادہ اسپیکٹرم کمی کا شکار ہے جس کی وجہ سے موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ اسپیڈ پر براہِ راست منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں صرف 274 میگا ہرٹس اسپیکٹرم دستیاب ہے جو کہ سعودی عرب، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش اور دیگر ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہے اور اس کمی کی وجہ سے پاکستان خطے میں آخری نمبر پر ہے۔ تاہم فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے بعد پاکستان چھٹے نمبر پر آ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپیکٹرم کے دستیاب ہونے سے صرف صارفین کو بہتر موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ اسپیڈ فراہم کرے گی بلکہ ملکی معیشت پر بھی مثبت اثر مرتب ہوں گے۔ فائیو جی نیلامی کے بعد ملکی جی ڈی پی میں 1.5 سے 2.4 فیصد تک اضافہ اور روزگار کے مواقع میں 3.1 سے 13 فیصد تک اضافہ ہو ممکن ہے۔ مزید براں موبائل براڈ بینڈ میں 10 فیصد اضافے سے معیشت کو سہارا ملے گا اور براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی 2 فیصد اضافہ ہوگا اور اس کے ساتھ برآمدات میں 1.9 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ ملک میں موبائل ڈیٹا کی رفتار اور سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی ایک ضروری قدم ہے جس کی وجہ سے صارفین اور ملکی معیشت دونوں کو فائدہ ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

چین نے امریکہ پر سبقت حاصل کرنے کے لیے ’ایپل‘ جیسی بڑی امریکی کمپنیوں کو کیسے استعمال کیا؟

موسیٰ الصدر: کیا خفیہ مردہ خانے سے ملنے والی لاش کی باقیات نے مذہبی رہنما کی گمشدگی کا 50 سال پرانا معمہ حل کر دیا؟

ویوو نے پاکستان میں Y400 متعارف کروا دیا ، اداکار خوشحال خان بطور برانڈ ایمبیسیڈر

سیلاب متاثرین کو بھوکے مویشیوں کی فکر: ’ہمارے لیے کھانا نہ لائیں، جانوروں کے چارے کا انتظام کر دیں‘

16 ہزار آبادی والا جزیرہ جو صرف اپنے نام کی بدولت کروڑوں ڈالر کمانے لگا

’کوبرا کے کٹے ہوئے سر نے ڈس لیا‘: کیا سانپ اپنی موت کے بعد بھی کاٹ سکتا ہے؟

شدید گرمی ڈی این اے کو ’پگھلا‘ کر قبل از وقت بڑھاپے اور بیماریوں کا خطرہ بڑھا سکتی ہے

انڈیا میں مُرغی نے دیا ’نیلا انڈہ‘: ڈاکٹروں کو دوبارہ اس ’انہونی‘ کا انتظار

پی ٹی اے نے فائیو جی نیلامی کو لازمی قرار دے دیا

کیا گاجر کھانے سے واقعی رات میں بہتر دکھائی دیتا ہے؟

سوویت یونین کا دیا تحفہ جو برسوں تک امریکہ کی جاسوسی کرتا رہا

ڈرون شو کی حقیقت اور ریڈ کارپٹ ویلکم: چین میں ’مودی کا استقبال شاندار رہا یا شہباز شریف کا؟‘

80 سال قبل نازیوں کی لوٹی ہوئی تاریخی پینٹنگ جو ایک پُرتعیش گھر کے اشتہار میں نظر آئی

گٹروں میں انسانی فضلے کی تلاش کا ’خفیہ‘ مشن جس نے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا

صدر، وزرا اور فوجی افسران کی بیویوں کے ساتھ سیکس ٹیپ سے بدنام ہونے والے سابق انٹیلی جنس سربراہ کو آٹھ سال قید کی سزا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی