ویوو نے پاکستان میں Y400 متعارف کروا دیا ، اداکار خوشحال خان بطور برانڈ ایمبیسیڈر


لاہور، پاکستان، 2 ستمبر 2025 : ویووایک معروف عالمی اسمارٹ فون برانڈ، پاکستان میں اپنا نیا اسمارٹ فون vivo Y400 متعارف کروا رہا ہے۔ اسٹائل، مضبوطی اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج کے ساتھ Y400 آج کے نوجوانوں کی جراتمندانہ طرزِ زندگی کو طاقت دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس شاندار لانچ میں مزید دلکشی لانے کے لیے ویوو نے پاکستان کے مقبول نوجوان اداکاراور نوجوانوں کے ہیرو خوشحال خان کو vivo Y400 کا آفیشل برانڈ ایمبیسیڈر منتخب کیا ہے۔ ویوو کے ڈائریکٹر برانڈ اسٹریٹیجی، محمد زُہیر چوہان نے کہا: vivo Y400” خاص ان لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے جو ایک سمارٹ فون میں سب کچھ چاہتے ہیں، مضبوطی، اسٹائل، انٹرٹینمنٹ اور پاورفل بیٹری لائف، وہ بھی بغیر کسی سمجھوتے کے۔ ہماری جانب سے خوشحال خان جیسے اسٹائل آئیکون کو برانڈ ایمبیسیڈر بنانا اس بات کی علامت ہے کہ Y400 نوجوان نسل کی توانائیوں اور جذبے کا حقیقی ساتھی ہے۔“ انڈر واٹر فوٹوگرافی اور IP69 ریٹنگ کے ساتھ Y400اسمارٹ فون کی پائیداری کو ایک نئی سطح پر لے کر آتا ہے کیونکہ یہ IP68 اور IP69 ریٹیڈ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ دھول، چھینٹوں، بارش اور یہاں تک کہ 2 میٹر گہرے پانی میں 30 منٹ تک کام کر سکتا ہے۔ چاہے پول سائڈ ہو یا ساحل سمندر، صارفین انڈر واٹر فوٹوگرافی موڈ کے ساتھ شاندار لمحات قید کر سکتے ہیں جبکہ One-Tap Water Ejection فیچر ڈیوائس کو ہر وقت ایکشن کے لیے تیار رکھتا ہے۔ فلیٹ فریم یونی باڈی ڈیزائن اور اسٹائلش لُک Y400 اپنے جدید Flat-Frame Unibody Design کے ساتھ منفرد نظر آتا ہے۔ یہ ڈیوائس نہ صرف ہاتھ میں آرام دہ ہے بلکہ اسٹائل سے بھرپور بھی ہے۔ یہ پرل وائٹ اور ڈائنامک گرین رنگوں میں دستیاب ہے جن کے Layered Nacre-Inspired Texturesاور 7.9mm الٹرا سلم میٹلک فریم اسے ایک فیشن اسٹیٹمنٹ بناتے ہیں۔ خوشحال خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ویوو کے نئے سمارٹ فون Y400 کی انڈرواٹر فوٹوگرافی میرے لیے ایک نیا تجربہ ہے اور میں اسکے بارے میں کافی پرجوش ہوں۔ Y400 کی بدولت اب میں کبھی بھی اور کہیں بھی زندگی کے قیمتی لمحات کو باآسانی محفوظ کرسکتا ہوں۔ 120Hzبیزل لیس AMOLED ڈسپلے برائے شاندار انٹرٹینمنٹ انٹرٹینمنٹ کے شوقین افراد کے لیے Y400 میں 6.67 انچ کاHz 120 ہائی برائٹنس الٹرا ویژن AMOLED ڈسپلے موجود ہے۔ اس کے الٹرا سلم بیزلز، دلکش رنگ اور SGS آئی پروٹیکشن سرٹیفیکیشن صارفین کو ایک سنیما جیسے تجربے سے لطف اندوز کرتے ہیں۔ چاہے ڈرامے دیکھنا ہو، گیمنگ کرنا ہو یا سوشل میڈیا اسکرول کرنا،Y400 سب کچھ انتہائی آرام دہ انداز میں ممکن بناتا ہے۔ طاقتور 6000 mAh بلو وولٹ بیٹری جدید اور مصروف طرزِ زندگی کے ساتھ قدم سے قدم ملانے کے لیے Y400 میں 6000 mAh کی بڑی بلو وولٹ بیٹری دی گئی ہے جو لمبے عرصے تک استعمال کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ چاہے ڈرامے دیکھنا ہوں یا لمبے گیمنگ سیشنز، یہ بیٹری آپ کا ساتھ دیتی ہے۔ مزید یہ کہW44 فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ یہ فون صرف 30 منٹ میں 50 فیصد تک چارج ہو جاتا ہے۔ قیمت اور دستیابی vivo Y400 پاکستان میں 8 + 256GB اسٹوریج کے ساتھ دستیاب کیا جارہا ہے، جس کی قیمت 64,999 روپے رکھی گئی ہے۔ صارفین یہ نیا سمارٹ فون 3 ستمبر سے پری آرڈر کر سکتے ہیں۔ ویوواس فون کے ساتھ اپنی مکمل after-sales سروس بھی فراہم کرتا ہے جس میں ایک سال کی وارنٹی، 15 دن کی مفت ریپلیسمنٹ پالیسی اور لوازمات (Accessories)پر6 ماہ کی وارنٹی شامل ہے۔ یہ ڈیوائس پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی)پی ٹی اے ( سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام موبائل نیٹ ورکس کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔ اضافی فائدہ زونگ4G صارفین اپنی سم کو Slot 1میں ڈال کر 12GB مفت موبائل انٹرنیٹ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں جس میں ہرماہGB 2 ڈیٹا شامل ہے جو 6 ماہ تک فراہم کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کے لیے آفیشل پروڈکٹ پیج ملاحظہ کریں: https://www.vivo.com/pk/products/y400 ویوو کے بارے میں ویوو ایک ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو یوزر-اوریئنٹڈ ویلیو (صارف پر مبنی اقدار) کی بنیاد پر شاندار مصنوعات تیار کرتی ہے جس کے بنیادی ستون اسمارٹ ڈیوائسز اور انٹیلیجنٹ سروسز ہیں۔ کمپنی کا مقصد انسانوں اور ڈیجیٹل دنیا کے درمیان ایک پل قائم کرنا ہے۔ منفرد تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے ویوو اپنے صارفین کو زیادہ سہل، آرام دہ اور جدید موبائل و ڈیجیٹل زندگی فراہم کرتا ہے۔ کمپنی اپنی بنیادی اقدار، جن میں Benfen، صارف مرکزیت، ڈیزائن پر مبنی ویلیو،مسلسل سیکھنا اور ٹیم اسپرٹ پرعمل کرتے ہوئے ایک پائیدار ترقیاتی حکمت عملی پر گامزن ہے۔ اس کا وژن ایک صحت مند، زیادہ پائیدار اور عالمی معیار کی کمپنی کے طور پر ترقی کرنا ہے۔ ویوو بہترین مقامی ٹیلنٹ کو یکجا کرکے شاندار کارکردگی کے لیے کوشاں ہے اور اسے شینزین، ڈونگ گوان، نانجنگ، بیجنگ، ہانگژو، شنگھائی، شیان اور دیگر شہروں میں موجود R&D مراکز کا تعاون حاصل ہے۔ یہ مراکز جدید کنزیومر ٹیکنالوجیز جیسے کہ 5G، مصنوعی ذہانت، صنعتی ڈیزائن، امیجنگ سسٹم اور دیگر نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی تحقیق و ترقی پر کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ویوو نے ایک انٹیلیجنٹ مینوفیکچرنگ نیٹ ورک بھی قائم کیا ہے)جن میں وہ بھی شامل ہیں جو ویووکے تحت لائسنس یافتہ ہیں( جس کی سالانہ پیداواری صلاحیت تقریباً 200 ملین اسمارٹ فونز ہے۔ آج تک ویوو نے اپنی سیلز نیٹ ورک کو دنیا کے 60 سے زائد ممالک اور خطوں میں وسعت دی ہے اور یہ دنیا بھر کے 500 ملین سے زائد صارفین کی پسندیدہ کمپنی ہے۔ Benfen ایک اصطلاح ہے جس کا مطلب ہے: ”صحیح کام کرنا اور کام کو صحیح طریقے سے انجام دینا “جو کہ ویوو کے اس مشن کی بہترین عکاسی کرتا ہے کہ وہ معاشرے کے لیے حقیقی قدر تخلیق کرے۔ ویووکی تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں: https://www.vivo.com/en/about-vivo/news

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

چین نے امریکہ پر سبقت حاصل کرنے کے لیے ’ایپل‘ جیسی بڑی امریکی کمپنیوں کو کیسے استعمال کیا؟

موسیٰ الصدر: کیا خفیہ مردہ خانے سے ملنے والی لاش کی باقیات نے مذہبی رہنما کی گمشدگی کا 50 سال پرانا معمہ حل کر دیا؟

ویوو نے پاکستان میں Y400 متعارف کروا دیا ، اداکار خوشحال خان بطور برانڈ ایمبیسیڈر

سیلاب متاثرین کو بھوکے مویشیوں کی فکر: ’ہمارے لیے کھانا نہ لائیں، جانوروں کے چارے کا انتظام کر دیں‘

16 ہزار آبادی والا جزیرہ جو صرف اپنے نام کی بدولت کروڑوں ڈالر کمانے لگا

’کوبرا کے کٹے ہوئے سر نے ڈس لیا‘: کیا سانپ اپنی موت کے بعد بھی کاٹ سکتا ہے؟

شدید گرمی ڈی این اے کو ’پگھلا‘ کر قبل از وقت بڑھاپے اور بیماریوں کا خطرہ بڑھا سکتی ہے

انڈیا میں مُرغی نے دیا ’نیلا انڈہ‘: ڈاکٹروں کو دوبارہ اس ’انہونی‘ کا انتظار

پی ٹی اے نے فائیو جی نیلامی کو لازمی قرار دے دیا

کیا گاجر کھانے سے واقعی رات میں بہتر دکھائی دیتا ہے؟

سوویت یونین کا دیا تحفہ جو برسوں تک امریکہ کی جاسوسی کرتا رہا

ڈرون شو کی حقیقت اور ریڈ کارپٹ ویلکم: چین میں ’مودی کا استقبال شاندار رہا یا شہباز شریف کا؟‘

80 سال قبل نازیوں کی لوٹی ہوئی تاریخی پینٹنگ جو ایک پُرتعیش گھر کے اشتہار میں نظر آئی

گٹروں میں انسانی فضلے کی تلاش کا ’خفیہ‘ مشن جس نے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا

صدر، وزرا اور فوجی افسران کی بیویوں کے ساتھ سیکس ٹیپ سے بدنام ہونے والے سابق انٹیلی جنس سربراہ کو آٹھ سال قید کی سزا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی