وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری


اسلام آباد کی مقامی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران یہ حکم دیا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ کو گرفتار کرکے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو میں شراب اور اسلحہ برآمدگی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ مقررہ تاریخ پر ملزم کو عدالت پیش کیا جائے تاکہ کیس کی کارروائی کو آگے بڑھایا جا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

اسرائیلی سفیر کا حماس کے رہنماؤں کو دوبارہ نشانہ بنانے کا عندیہ، قطر کا ’جارحیت کے خلاف سخت کارروائی‘ کا انتباہ

’ہم مکان کی بالائی منزل پر بیٹھے اپنے اجڑنے کا تماشہ دیکھتے رہے‘: گجرات شہر پانی میں کیسے ڈوبا؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

وزیراعلیٰ سندھ کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، نکاسی آب کا جائزہ

جھارا: 19 برس کی عمر میں جاپان کے انوکی کو شکست دینے والے پہلوان جو ’جوانی میں نشے کی لت‘ میں پڑ گئے

خیبر پختونخوا کابینہ کا پیپر لیس اجلاس، ارکان و سیکریٹریز کو مشکلات

مزید بارشیں نہ ہوئیں تو چند گھنٹوں میں صورتحال معمول پر آجائے گی، وزیر اطلاعات

اسرائیلی جارحیت انتہا پسند ذہنیت کی عکاس ہے، شہباز شریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو

پشاور: ’مذاق نہیں ذہنی ٹارچر‘، نئے طلبہ کو ’فول‘ بنانے کی روایت کے خلاف مہم

’جنگ‘ اخبار کا آخری اداریہ

وزیراعظم کا کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس، فوری اقدامات کی ہدایت

ٹرمپ دوحہ پر اسرائیلی حملے سے ’ناخوش‘: امیرِ قطر کا امریکی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، ’اسرائیلی حملہ مجرمانہ کارروائی تھی‘

شاہراہ بھٹو کے بہہ جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

سیلاب میں بہنے والے مویشیوں کے پریشان مالکان: ’حکومت آئے گی، فوٹو بنائے گی اور پھر شاید کچھ ہو جائے‘

سیلاب میں ریسکیو کیے گئے مویشی سرکاری تحویل میں: ’ہم چارے کا بندوبست خود کر رہے ہیں، پولیس کہتی ہے تصدیق کے بعد جانور حوالے کریں گے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی