واشنگ مشین پر جھگڑا، امریکی ہوٹل کے ملازم نے انڈین مینیجر کا سر کاٹ کر الگ کر دیا


امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ایک شخص نے واشنگ مشین کے معمولی جھگڑے پر ہوٹل کے انڈین منیجر کو سر کاٹ کر قتل کر دیا۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق 50 سالہ انڈین شہری کا بےدردی سے قتل ان کی بیوی اور نو عمر بیٹے کے سامنے کیا گیا۔قتل کا یہ واقعہ بدھ کی صبح ڈاؤن ٹاؤن سویٹس نامی ہوٹل میں پیش آیا جس میں دونوں افراد ملازمت کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق کوبوس مارٹینز نامی شخص نے مہلک حملے میں ایک چاقو کا استعمال کیا اور اس وقت تک وار کرتا رہا جب تک کہ انڈین شہری چندر مولی ’بوب‘ ناگاملیا کا سر جسم سے الگ نہ ہو گیا۔ڈیلاس پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق متاثرہ شخص چندر مولی جس کا تعلق کرناٹک سے تھا، کا کوبوس مارٹینز کے ساتھ واشنگ مشین کی خرابی پر جھگڑا ہوا۔پولیس کے مطابق ہوٹل میں کام کرنے والی ملازمہ نے بتایا کہ وہ کوبوس مارٹینز کے ساتھ ایک کمرے کی صفائی کر رہی تھیں جب چندر مولی ناگاملیا وہاں پہنچے اور انہیں ہدایت کی کہ وہ ناقص مشین استعمال نہ کریں۔معاملہ اس وقت بڑھ گیا جب ناگاملیا نے کوبوس مارٹینز سے براہِ راست بات کرنے کے بجائے کسی دوسرے شخص سے ہدایات کا ترجمہ کرنے کو کہا جس پر وہ مشتعل ہو گئے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں کوبوس مارٹینز کو جائے وقوعہ سے نکلتے ہوئے، پھر ایک چاقو کے ساتھ واپس آتے ہوئے اور ناگامالیا پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ہوٹل کے منیجر چندر مولی ناگامالیا نے فرار ہونے کی کوشش کی اور ہوٹل آفس کی طرف بھاگے جہاں ان کی بیوی اور 18 سالہ بیٹا موجود تھا۔ملزم نے ہوٹل کے منیجر کا تعاقب کیا اور ان کے خاندان کے سامنے اُن پر جان لیوا حملہ کر دیا۔پولیس نے 37 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفتیش کاروں کے مطابق کوبوس مارٹینز کا ہیوسٹن میں سابقہ ​​مجرمانہ ریکارڈ ہے جس میں آٹو چوری اور حملے کے الزام میں گرفتاریاں بھی شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سابق چیف جسٹس سشیلا کارکی نے ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا

حماس کے بغیر دو ریاستی حل، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سعودی عرب اور فرانس کی قرارداد منظور

چارلی کرک کے قتل میں مطلوب ملزم ٹیلر رابنسن کی گرفتاری کیسے ہوئی؟

چارلی کرک کے قتل میں مطلوب ٹیلر رابنسن کی گرفتاری کیسے ہوئی؟

نیپال میں سیاسی بحران: سابق چیف جسٹس سشیلا کارکی ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم نامزد

یونائیٹڈ ایئرلائنز کے طیارے کی جاپان کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، دو افراد زخمی

چارلی کرک کو قتل کرنے والا ’مشتبہ‘ شخص گرفتار کر لیا گیا، صدر ٹرمپ

واشنگ مشین پر جھگڑا، امریکی ہوٹل کے ملازم نے انڈین مینیجر کا سر کاٹ کر الگ کر دیا

ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو 33 گھنٹوں میں کیسے گرفتار کیا گیا؟

ٹیکساس: واشنگ مشین پر جھگڑا، امریکی ہوٹل کے ملازم نے انڈین منیجر کا سر کاٹ کر الگ کر دیا

واشنگ مشین پر جھگڑا، امریکی ہوٹل کے ملازم نے انڈین منیجر کا سر کاٹ کر الگ کر دیا

’چارلی کرک کے اندر نفرت بھری ہوئی تھی‘: ’ٹرننگ پوائنٹ‘ کے شریک بانی کے گرفتار مبینہ قاتل نے اپنے اہلخانہ کو کیا بتایا؟

سلامتی کونسل کی دوحہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت

چارلی کرک کا قتل: مطلوبہ شخص کی تصاویر جاری، آلۂ قتل بھی مل گیا

پاکستانی اور اسرائیلی مندوبین میں تکرار، نیتن یاہو کے پیغام میں پاکستان کے ذکر کی گونج سلامتی کونسل میں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی