سابق چیف جسٹس سشیلا کارکی نے ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا


نیپال کی سابق چیف جسٹس سشیلا کارکی کو مظاہروں کے بعد ملک کی پہلی عبوری وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے اور وہ الیکشن سے پہلے چھ ماہ تک ملک کی قیادت کریں گی۔فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق انہوں نے صدر رام چندر پاڈیل سے اپنے عہدے کا حلف لیتے ہوئے کہا کہ ’میں سشیلا کارکی ملک اور عوام کے نام حلف لیتی ہوں کہ وزیر اعظم کے طور پر اپنا فرض پورا کروں گی۔‘پاڈیل نے صدارتی محل میں ایک چھوٹی سی تقریب کے بعد کارکی سے کہا کہ ’مبارک ہو، ہم آپ کی اور ملک کی کامیابی کی دعا کرتے ہیں۔‘تین کروڑ آبادی پر مشتمل ہمالیائی ملک اس ہفتے افراتفری میں ڈوب گیا جب سکیورٹی فورسز نے کرپشن کے خلاف احتجاج کرنے والے نوجوان مظاہرین کی ریلیوں کو کچلنے کی کوشش کی۔2008 میں خانہ جنگی کے خاتمے اور بادشاہت کے خاتمے کے بعد ہونے والے بدترین تشدد میں کم از کم 51 افراد مارے گئے۔کمیونسٹ پارٹی کے 73 سالہ رہنما کے پی شرما اولی نے منگل کو وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ تاحال ان کا ٹھکانہ معلوم نہیں ہے۔صدارتی پریس ایڈوائزر کرن پوکھرل نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’صدر رام چندر پاڈیل سابق چیف جسٹس سشیلا کارکی کو وزیر اعظم مقرر کریں گے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ حلف برداری کی تقریب مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے بجے  ہوگی۔پوکھرل نے کہا کہ ’اس کے بعد وزراء کی ایک کونسل بنائی جائے گی، اور وہاں سے دیگر کارروائیاں کی جائیں گی۔‘فوج نے کرفیو نافذ کرتے ہوئے بدھ کو سڑکوں کا کنٹرول واپس لے لیا، جب آرمی چیف جنرل اشوک راج سگدل اور پوڈیل نے نوجوانوں کی احتجاجی تحریک ’جین زی‘ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی۔جین زی کی ایک نمائندہ امریتا بان نے کہا کہ  ’یہ فتح کا لمحہ ہے، آخر کار طاقت کا خلا ختم ہو گیا ہے۔‘پولیس کے کریک ڈاؤن کے دوران ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 21 مظاہرین شامل تھے (فوٹو: اے ایف پی)احتجاج کا حصہ رہنے والے نمیش شریستھا نے کہا کہ مظاہرین نے سابق جج کی حمایت کی۔انہوں نے کہا کہ ’ہمارا ایک معاہدہ ہوا ہے کہ پارلیمنٹ تحلیل ہو جائے گی اور سشیلا کارکی وزیر اعظم ہوں گی۔‘پیر کو سوشل میڈیا پر پابندی، بدعنوانی اور ناقص گورننس کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج میں پولیس کے کریک ڈاؤن کے دوران ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 21 مظاہرین شامل تھے۔منگل کو مظاہرین کی طرف سے نذر آتش کیے جانے والے مقامات میں پارلیمنٹ، اہم سرکاری عمارتیں اور ہلٹن ہوٹل بھی شامل تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سابق چیف جسٹس سشیلا کارکی نے ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا

حماس کے بغیر دو ریاستی حل، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سعودی عرب اور فرانس کی قرارداد منظور

چارلی کرک کے قتل میں مطلوب ملزم ٹیلر رابنسن کی گرفتاری کیسے ہوئی؟

چارلی کرک کے قتل میں مطلوب ٹیلر رابنسن کی گرفتاری کیسے ہوئی؟

نیپال میں سیاسی بحران: سابق چیف جسٹس سشیلا کارکی ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم نامزد

یونائیٹڈ ایئرلائنز کے طیارے کی جاپان کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، دو افراد زخمی

چارلی کرک کو قتل کرنے والا ’مشتبہ‘ شخص گرفتار کر لیا گیا، صدر ٹرمپ

واشنگ مشین پر جھگڑا، امریکی ہوٹل کے ملازم نے انڈین مینیجر کا سر کاٹ کر الگ کر دیا

ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو 33 گھنٹوں میں کیسے گرفتار کیا گیا؟

ٹیکساس: واشنگ مشین پر جھگڑا، امریکی ہوٹل کے ملازم نے انڈین منیجر کا سر کاٹ کر الگ کر دیا

واشنگ مشین پر جھگڑا، امریکی ہوٹل کے ملازم نے انڈین منیجر کا سر کاٹ کر الگ کر دیا

’چارلی کرک کے اندر نفرت بھری ہوئی تھی‘: ’ٹرننگ پوائنٹ‘ کے شریک بانی کے گرفتار مبینہ قاتل نے اپنے اہلخانہ کو کیا بتایا؟

سلامتی کونسل کی دوحہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت

چارلی کرک کا قتل: مطلوبہ شخص کی تصاویر جاری، آلۂ قتل بھی مل گیا

پاکستانی اور اسرائیلی مندوبین میں تکرار، نیتن یاہو کے پیغام میں پاکستان کے ذکر کی گونج سلامتی کونسل میں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی