ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی کی ڈیڈ لائن میں 16 دسمبر تک توسیع کر دی


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کی ڈیڈ لائن ایک بار پھر بڑھاتے ہوئے 16 دسمبر 2025 تک کر دی۔ صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکا اور چین کے درمیان ٹک ٹاک کے مستقبل سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت اس ویڈیو شیئرنگ ایپ کو امریکا میں کام کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر ہماری ڈیل ہو گئی ہے میں نے چین کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے اور جمعہ کو صدر شی جن پنگ سے اس کی باضابطہ تصدیق کروں گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق مجوزہ معاہدے کے تحت ٹک ٹاک کا امریکی کاروبار ایک سرمایہ کار کنسورشیم کو منتقل کیا جائے گا جس میں ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل ، پرائیویٹ ایکویٹی فرم سلور لیک اور وینچر کیپیٹل فرم انڈریسن ہورووٹز شامل ہوں گی۔ رپورٹس کے مطابق نئی امریکی کمپنی میں تقریباً 80 فیصد شیئرز امریکی سرمایہ کاروں کے پاس ہوں گے جبکہ بورڈ میں بھی اکثریت امریکی نمائندوں کی ہوگی جن میں سے ایک رکن امریکی حکومت کی جانب سے نامزد کیا جائے گا۔ معاہدے کی شقوں کے تحت امریکی صارفین کو ایک نئی ایپ پر منتقل کیا جائے گا جس میں مواد تجویز کرنے والا الگورتھم بائٹ ڈانس سے لائسنس کیا جائے گا اور یہی الگورتھم ٹک ٹاک کی کامیابی کا بنیادی سبب سمجھا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاک کی مالک چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو امریکا میں اپنے آپریشن فروخت کرنے یا پابندی کا سامنا کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ اب تک ٹک ٹاک پر پابندی کی ڈیڈ لائن چار بار بڑھائی جا چکی ہے اور نئی تاریخ 16 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

یو اے ای کو شکست دے کر پاکستانی ٹیم ’سُپر فور‘ مرحلے میں پہنچ گئی: ’شاہین نے یہ میچ اپنی بولنگ سے نہیں بیٹنگ سے بچایا ہے‘

’میچ کھیل سکتے ہیں تو ہمیں بھی پاکستان جانے کی اجازت ہو‘ سکھ برادری کی اپیل

نیپال میں بدعنوانی کے خلاف مظاہروں میں 73 افراد کی ہلاکت پر یومِ سوگ

نیپال میں بدعنوانی کے خلاف مظاہروں میں 73 افراد کی ہلاکت پر یوم سوگ

’میچ کھیل سکتے ہیں تو ہمیں بھی پاکستان جانے کی اجازت ہونی چاہیے،‘ سکھ برادری کی اپیل

خالصتان حامی گروپ کی وینکوور میں انڈین قونصل خانے پر قبضے کی دھمکی

’اپنے گھر جاؤ‘: لندن میں تارکینِ وطن مخالف پُرتشدد مظاہرے پاکستان سمیت دیگر ایشیائی کمیونٹی پر کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں؟

امریکا کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان، کئی شخصیات اور کمپنیاں بلیک لسٹ

’ٹوتھ اِن آئی‘، حیرت انگیز سرجری کے بعد نابینا شخص کی بینائی لوٹ آئی

غزہ میں’نسل کشی‘: کیا اسرائیل کو عالمی سطح پر ’جنوبی افریقہ جیسی تنہائی‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟

اسرائیل کو تین بہنوں کی بددعا ہے

غزہ میں ’نسل کشی کا ارتکاب‘: کیا اسرائیل کو عالمی سطح پر جنوبی افریقہ جیسی تنہائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟

چارلی کرک: مشتبہ حملہ آور کا خفیہ پیغام میں مبینہ اعترافِ جرم، دوست کو بھیجے گئے پیغامات اور ٹریگر پر ڈی این اے نشانات

چارلی کرک: مشتبہ حملہ آور کا خفیہ پیغام میں مبینہ اعترافِ جرم، ٹرانس جینڈر دوست کو بھیجے گئے پیغامات اور ٹریگر پر ڈی این اے نشانات

اسرائیل کو تین بہنوں کی بد دعا ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی