’میچ کھیل سکتے ہیں تو ہمیں بھی پاکستان جانے کی اجازت ہونی چاہیے،‘ سکھ برادری کی اپیل


سکھ برادری کے رہنماؤں نے انڈین حکومت پر زور دیا ہے کہ پاکستان میں داخلے پر عائد پابندی اٹھائی جائے تاکہ نومبر میں بابا گرونانک کے یوم پیدائش کی تقریبات میں شامل ہو سکیں۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے نائب صدر مہیش سنگھ نے انڈین حکومت سے اپیل کی ہے اور سفری پابندی کو بین الاقوامی اقدار کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔خیال رہے کہ 12 ستمبر کو انڈین حکومت نے سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر پاکستان کے سفر پر پابندی عائد کر دی تھی۔تاہم پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باوجود سکھ یاتری اور دیگر مذہبی زائرین ملک میں داخل ہو سکتے ہیں جبکہ سکھوں کی کرتار پور آمد کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔کرتار پور میں واقع دربار صاحب گردوارہ سکھ مذہب کے پیروکاروں کے لیے دوسرا مقدس ترین مقام ہے۔مہیش سنگھ کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں انڈین سکھ بابا گرو نانک کے 556 ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شامل ہونے کے لیے پرامید ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے کمیٹی کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ’انڈین سکھ یاتریوں کے لیے دروازے کھلے ہیں‘ اور نیو دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے ویزے جاری کیے جائیں گے۔ایک اور سکھ رہنما گیانی ہرپریت سنگھ نے بھی انڈین حکومت کے اقدام پر سوال اٹھایا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’اگر انڈیا اور پاکستان کرکٹ میچز کھیل سکتے ہیں تو سکھوں کو بھی مذہبی رسومات میں حصہ لینے کے لیے پاکستان جانے کی اجازت ہونی چاہیے۔‘انہوں نے نیو دہلی سے اپیل کی کہ سکھوں کے جذبات سے نہ کھیلا جائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

تارکین وطن کو روکنے کے لیے ضرورت پڑی تو فوج استعمال کریں، ٹرمپ کا برطانوی وزیرِاعظم کو مشورہ

افغانستان میں بگرام ایئربیس کا کنٹرول واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم سٹارمر کے ’تاریخی‘ ٹیکنالوجی میں شراکت کے معاہدے پر دستخط

دماغ کو کھانے والا امیبا، انڈین ریاست کیرالہ میں مہلک بیماری کے کیسز میں اچانک اضافہ

غاصبانہ منطق اور غنڈہ گردی پر مبنی اقدامات کی مخالفت کی جائے، چینی وزیر دفاع

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ قطر پر اسرائیلی حملے کے تناظر میں کیا معنی رکھتا ہے؟

’الجزائر یا شام بھیج دیں،‘ امریکی عدالت کا فلسطین نواز محمود خلیل کو ملک بدر کرنے کا حکم

ہمیشہ اور ابد تک ایک ساتھ، سعودی وزیر دفاع کا پیغام

قاہرہ: مصر کے میوزیم سے فرعون کا 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب

پیرس کا میوزیم چوروں کے نشانے پر، 7 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا کیسے چوری کر لیا گیا؟

ہرات، ایران افغان سرحد پر مہاجرین کی عارضی قیام گاہ کی تعمیر جاری

آنکھ میں دانت لگانے سے آنکھوں کی روشنی کیسے واپس آگئی؟ انوکھا واقعہ جس نے 20 برس سے نابینا شخص کی زندگی بدل ڈالی

پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ: ’جوہری تحفظ پر ابہام بھی سعودی مقاصد پورا کر سکتا ہے‘

پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدہ: ’جوہری تحفظ کے معاملے پر ابہام بھی سعودی مقاصد کو پورا کر سکتا ہے‘

بچپن میں زبردستی جدا کیا گیا تھا۔۔ 45 برس بعد جڑواں بیٹیاں بچھڑی ہوئی ماں سے کیسے ملیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی