پیرس کا میوزیم چوروں کے نشانے پر، 7 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا کیسے چوری کر لیا گیا؟


فرانس میں میوزیم سے قیمتی اشیا چوری ہونے کی ایک اور واردات میں سات لاکھ ڈالر کی مالیت کے سونے کے نمونے چور لے اڑے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیرس کے نیچرل ہسٹری میوزیم سے سونے کے نمونے چرائے گئے ہیں جبکہ میوزم انتظامیہ کو منگل کی صبح کو چوری کی واردات کا علم ہوا۔میوزم کے پریس آفس نے اے ایف پی کو بتایا کہ سونے کے نمونے اگرچہ 7 لاکھ ڈالر کی مالیت کے تھے لیکن ثقافتی طور پر ان کی بے پناہ اہمیت تھی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ میوزم کا الارم سسٹم اور نگرانی کا نظام جولائی میں ایک سائبر حملے کا شکار ہوا تھا تاہم یہ نہیں معلوم کہ آیا چوری کی واردات کے دوران سسٹم کام کر رہا تھا۔میوزیم کے ڈائریکٹر ایمانیئول سکولیوس کا کہنا ہے کہ چور انتہائی پیشہ ورانہ مہارت رکھتے تھے، ان کے پاس پروفیشنل ساز و سامان موجود تھا اور انہیں راستوں کا بھی علم تھا۔ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ یہ محض اتفاق نہیں کہ چوروں نے ان خاص چیزوں کو نشانہ بنایا ہے۔میوزیم کا کہنا ہے کہ یہ واردات ایسے موقع پر ہوئی ہے جب حالیہ چند ماہ میں کئی ثقافتی اداروں اور میوزیمز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔گزشتہ ماہ وسطی فرانس میں واقع نیشنل میوزیم سے 65 لاکھ یورو کی مالیت کی دو ڈشز اور چینی پورسلین کا ایک گلدان چوری ہوا تھا جن کو قومی خزانے کا درجہ حاصل تھا۔گزشتہ سال نومبر میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جب چار افراد نے کلہاڑیوں اور بیٹس کے ساتھ دن دہاڑے پیرس کے میوزیم کو نشانہ بنایا اور کھڑکیوں میں سے 18 ویں صدی کے نوادرات چوری کر کے فرار ہو گئے۔اس سے اگلے روز وسطی فرانس کے ایک اور میوزیم میں چوری کا واقعہ پیش آیا تھا جب کئی لاکھ یوروز مالیت کی جیولری چرا لی گئی تھی۔چوری کی سب سے بڑی واردات مئی 2010 میں ہوئی تھی جب پیرس کے میوزیم آف ماڈرن آرٹ سے 10 کروڑ یورو کے ماسٹر پیسز چوری کیے گئے جس میں مشہور مصور پابلو پکاسو سمیت کئی آرٹسٹس کی پینٹنگز شامل تھیں۔سپائیڈر مین کے نام سے پہچانے جانے والے اس چور کو 2017 میں 8 سال کی سزائے قید سنائی گئی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ہمیشہ اور ابد تک ایک ساتھ، سعودی وزیر دفاع کا پیغام

قاہرہ: مصر کے میوزیم سے فرعون کا 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب

پیرس کا میوزیم چوروں کے نشانے پر، 7 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا کیسے چوری کر لیا گیا؟

پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ: ’جوہری تحفظ پر ابہام بھی سعودی مقاصد پورا کر سکتا ہے‘

پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدہ: ’جوہری تحفظ کے معاملے پر ابہام بھی سعودی مقاصد کو پورا کر سکتا ہے‘

یو اے ای کو شکست دے کر پاکستانی ٹیم ’سُپر فور‘ مرحلے میں پہنچ گئی: ’شاہین نے یہ میچ اپنی بولنگ سے نہیں بیٹنگ سے بچایا ہے‘

’میچ کھیل سکتے ہیں تو ہمیں بھی پاکستان جانے کی اجازت ہو‘ سکھ برادری کی اپیل

نیپال میں بدعنوانی کے خلاف مظاہروں میں 73 افراد کی ہلاکت پر یومِ سوگ

نیپال میں بدعنوانی کے خلاف مظاہروں میں 73 افراد کی ہلاکت پر یوم سوگ

’میچ کھیل سکتے ہیں تو ہمیں بھی پاکستان جانے کی اجازت ہونی چاہیے،‘ سکھ برادری کی اپیل

خالصتان حامی گروپ کی وینکوور میں انڈین قونصل خانے پر قبضے کی دھمکی

’اپنے گھر جاؤ‘: لندن میں تارکینِ وطن مخالف پُرتشدد مظاہرے پاکستان سمیت دیگر ایشیائی کمیونٹی پر کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں؟

امریکا کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان، کئی شخصیات اور کمپنیاں بلیک لسٹ

’ٹوتھ اِن آئی‘، حیرت انگیز سرجری کے بعد نابینا شخص کی بینائی لوٹ آئی

غزہ میں’نسل کشی‘: کیا اسرائیل کو عالمی سطح پر ’جنوبی افریقہ جیسی تنہائی‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی