خالصتان حامی گروپ کی وینکوور میں انڈین قونصل خانے پر قبضے کی دھمکی


انڈیا اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد خالصتان حامی تنظیم ’سکھ  فار جسٹس‘ نے وینکوور میں انڈین قونصل خانے کا محاصرہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔انڈین این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکہ میں قائم خالصتان کے حامی گروپ سکھ فار جسٹس (ایس ایف جے) نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعرات کو قونصل خانے کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔ایس ایف جے نے انڈین نژاد کینیڈینز سے بھی کہا ہے کہ وہ قونصل خانے کا دورہ ملتوی کر دیں۔تنظیم نے حال ہی میں تعینات ہونے والے انڈین ہائی کمشنر دنیش پٹنائیک کا بھی پوسٹر جاری کیا ہے جس میں ان چہرے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ایس ایف جے نے جاری بیان میں الزام عائد کیا کہ انڈین قونصل خانہ جاسوسی اور نگرانی کا نیٹ ورک چلا رہا ہے جس کے تحت خالصتان کے حامیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’دو سال قبل 18 ستمبر 2023 کو (سابق) وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پارلیمان کو بتایا تھا کہ ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے انڈین ایجنٹ کا کردار بھی شاملِ تفتیش ہے۔‘’دو سال بعد بھی انڈین قونصل خانہ خالصتان ریفرنڈم مہم چلانے والوں کو نشانہ بنانے کے لیے جاسوسی کا نیٹ ورک چلا رہا ہے اور نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے۔‘گروپ نے الزام عائد کیا کہ ان کے لیے خطرہ اس قدر سنگین ہے کہ رائل کینیڈین پولیس کو اندرجیت سنگھ گوسل کو تحفظ فراہم کرنا پڑا تھا جنہوں نے نجار کی موت کے بعد خالصتان ریفرنڈم مہم کی قیادت سنبھالی تھی۔اس ماہ کے شروع میں، کینیڈا کی حکومت نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ انتہا پسند خالصتانی گروپوں کو کینیڈا میں مقیم افراد اور نیٹ ورکس سے مالی مدد مل رہی ہے۔ان گروپس میں ببر خالصہ انٹرنیشنل اور انٹرنیشنل ایس وائے ایف شامل ہیں۔ یہ دونوں گروپس کینیڈا کے ضابطہ فوجداری کے تحت دہشت گرد تنظیموں کے طور پر درج ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ انتہا پسند گروپ اب اُن چھوٹے گروپوں کے ذریعے کام کر رہے ہیں جو کسی مخصوص تنظیم سے جڑے بغیر خالصتان کاز کے لیے سرگرم ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پیرس کا میوزیم چوروں کے نشانے پر، 7 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا کیسے چوری کر لیا گیا؟

پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدہ: ’جوہری تحفظ کے معاملے پر ابہام بھی سعودی مقاصد کو پورا کر سکتا ہے‘

یو اے ای کو شکست دے کر پاکستانی ٹیم ’سُپر فور‘ مرحلے میں پہنچ گئی: ’شاہین نے یہ میچ اپنی بولنگ سے نہیں بیٹنگ سے بچایا ہے‘

’میچ کھیل سکتے ہیں تو ہمیں بھی پاکستان جانے کی اجازت ہو‘ سکھ برادری کی اپیل

نیپال میں بدعنوانی کے خلاف مظاہروں میں 73 افراد کی ہلاکت پر یومِ سوگ

نیپال میں بدعنوانی کے خلاف مظاہروں میں 73 افراد کی ہلاکت پر یوم سوگ

’میچ کھیل سکتے ہیں تو ہمیں بھی پاکستان جانے کی اجازت ہونی چاہیے،‘ سکھ برادری کی اپیل

خالصتان حامی گروپ کی وینکوور میں انڈین قونصل خانے پر قبضے کی دھمکی

’اپنے گھر جاؤ‘: لندن میں تارکینِ وطن مخالف پُرتشدد مظاہرے پاکستان سمیت دیگر ایشیائی کمیونٹی پر کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں؟

امریکا کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان، کئی شخصیات اور کمپنیاں بلیک لسٹ

’ٹوتھ اِن آئی‘، حیرت انگیز سرجری کے بعد نابینا شخص کی بینائی لوٹ آئی

غزہ میں’نسل کشی‘: کیا اسرائیل کو عالمی سطح پر ’جنوبی افریقہ جیسی تنہائی‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟

اسرائیل کو تین بہنوں کی بددعا ہے

غزہ میں ’نسل کشی کا ارتکاب‘: کیا اسرائیل کو عالمی سطح پر جنوبی افریقہ جیسی تنہائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟

چارلی کرک: مشتبہ حملہ آور کا خفیہ پیغام میں مبینہ اعترافِ جرم، دوست کو بھیجے گئے پیغامات اور ٹریگر پر ڈی این اے نشانات

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی