دماغ کو کھانے والا امیبا، انڈین ریاست کیرالہ میں مہلک بیماری کے کیسز میں اچانک اضافہ


انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ میں دماغ کے نایاب لیکن مہلک انفیکشن کے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد انتظامیہ نے شہریوں میں ٹیسٹنگ کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کیرالہ میں رواں سال کے آغاز سے امیبک میننگوئنسفلائٹس (پی اے ایم) یعنی دماغ کو کھانے والے امیبا کے تقریباً 69 کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں 19 اموات بھی شامل ہیں۔کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس مرتبہ علیحدہ علیحدہ مقامات پر اس امیبا کے کیسز کا انکشاف ہوا ہے جس سے تحقیقات کا عمل پیچیدہ ہو گیا ہے۔اس انفیکشن کے باعث گزشتہ ماہ تین افراد کی موت واقع ہوئی جس میں ایک تین ماہ کا بچہ بھی شامل  ہے۔انڈین ٹیلی ویژن این ڈی ٹی وی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ریاست میں پی اے ایم کے 36 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ نو اموات واقع ہوئیں۔یہ جان لیوا امیبا مرکزی اعصابی نظام کو نشانہ بناتا ہے اور عام طور پر تازہ پانی، ندیوں اور دریاؤں میں پایا جاتا ہے۔امیبک میننگوئنسفلائٹس کی عموماً پر دو اقسام پائی جاتی ہیں جن میں سے ایک کیرالا میں پایا گیا ہے۔ان کیسز کے سامنے آنے کے بعد حکومت کی جانب سے پانی کے کنوؤں، واٹر ٹینکس، غسل کے عوامی مقامات اور دیگر جگہوں پر کلورین کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔وزیر صحت وینا جارج کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر پی اے ایم کا شکار افراد کی جان بچ جانے کی شرح تین فیصد ہے لیکن کیرالہ میں ٹیسٹنگ کے جدید نظام کے باعث یہ شرح 24 فیصد ہے۔حکومت نے گزشتہ سال شائع ہونے والی اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پانی کے درجہ حرارت میں تبدیلی آئی ہے اور زیادہ سے زیادہ افراد پانی والے مقامات کا رخ کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں مختلف وائرس اور بیکٹیریا کا شکار ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

تارکین وطن کو روکنے کے لیے ضرورت پڑی تو فوج استعمال کریں، ٹرمپ کا برطانوی وزیرِاعظم کو مشورہ

افغانستان میں بگرام ایئربیس کا کنٹرول واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم سٹارمر کے ’تاریخی‘ ٹیکنالوجی میں شراکت کے معاہدے پر دستخط

دماغ کو کھانے والا امیبا، انڈین ریاست کیرالہ میں مہلک بیماری کے کیسز میں اچانک اضافہ

غاصبانہ منطق اور غنڈہ گردی پر مبنی اقدامات کی مخالفت کی جائے، چینی وزیر دفاع

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ قطر پر اسرائیلی حملے کے تناظر میں کیا معنی رکھتا ہے؟

’الجزائر یا شام بھیج دیں،‘ امریکی عدالت کا فلسطین نواز محمود خلیل کو ملک بدر کرنے کا حکم

ہمیشہ اور ابد تک ایک ساتھ، سعودی وزیر دفاع کا پیغام

قاہرہ: مصر کے میوزیم سے فرعون کا 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب

پیرس کا میوزیم چوروں کے نشانے پر، 7 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا کیسے چوری کر لیا گیا؟

ہرات، ایران افغان سرحد پر مہاجرین کی عارضی قیام گاہ کی تعمیر جاری

آنکھ میں دانت لگانے سے آنکھوں کی روشنی کیسے واپس آگئی؟ انوکھا واقعہ جس نے 20 برس سے نابینا شخص کی زندگی بدل ڈالی

پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ: ’جوہری تحفظ پر ابہام بھی سعودی مقاصد پورا کر سکتا ہے‘

پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدہ: ’جوہری تحفظ کے معاملے پر ابہام بھی سعودی مقاصد کو پورا کر سکتا ہے‘

بچپن میں زبردستی جدا کیا گیا تھا۔۔ 45 برس بعد جڑواں بیٹیاں بچھڑی ہوئی ماں سے کیسے ملیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی