تارکین وطن کو روکنے کے لیے ضرورت پڑی تو فوج استعمال کریں، ٹرمپ کا برطانوی وزیرِاعظم کو مشورہ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے برطانیہ کے وزیرِاعظم کئیر سٹارمر کو ملک میں امیگریشن کی صورتحال روکنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ضرورت پڑے تو فوج استعمال کریں۔جمعرات کو ٹرمپ کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کئیر اسٹارمر نے کہا کہ فرانس کے ساتھ مہاجرین کی واپسی کا معاہدہ مؤثر بنانا بہت اہم ہے تاکہ ملک میں غیر قانونی مہاجرین کی آمد پر قابو پایا جا سکے۔اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں اس پر بات ہوئی۔ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’لوگ آ رہے ہیں، اور میں نے وزیرِاعظم سے کہا کہ میں اسے روک دیتا۔ چاہے آپ کو فوج بلانی پڑے، چاہے جو بھی طریقہ اپنائیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، لیکن یہ اندر سے ملکوں کو تباہ کر دیتا ہے۔‘اس پر وزیراعظم سٹارمر نے جواب دیا کہ برطانیہ کا فرانس کے ساتھ ’ایک آئے، ایک جائے‘ والا معاہدہ اہم ہے، اور ’یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ یہ نظام کام کر سکتا ہے۔‘ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں برطانوی وزیرِاعظم کئیر سے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے معاملے پر اختلاف ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’اس معاملے پر میری وزیرِاعظم سے رائے مختلف ہے۔ دراصل، یہ ہمارے چند اختلافات میں سے ایک ہے۔‘ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں برطانوی وزیرِاعظم کئیر سے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے معاملے پر اختلاف ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)دوسری جانب، کئیر اسٹارمر نے کہا کہ غزہ میں جاری دو سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے روڈمیپ کی ضرورت پر ان اور ٹرمپ کا مؤقف یکساں ہے۔سٹارمر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ’ہم بالکل متفق ہیں کہ امن اور ایک واضح روڈمیپ کی ضرورت ہے، کیونکہ غزہ کی صورتحال ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے۔‘ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری سے متعلق ایک بڑا معاہدہ بھی کیا، جس کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ہزاروں نوکریاں پیدا کرے گا اور مصنوعی ذہانت (AI)، کوانٹم کمپیوٹنگ اور ایٹمی توانائی کے شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کو اپنی طرف راغب کرے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

تارکین وطن کو روکنے کے لیے ضرورت پڑی تو فوج استعمال کریں، ٹرمپ کا برطانوی وزیرِاعظم کو مشورہ

افغانستان میں بگرام ایئربیس کا کنٹرول واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم سٹارمر کے ’تاریخی‘ ٹیکنالوجی میں شراکت کے معاہدے پر دستخط

دماغ کو کھانے والا امیبا، انڈین ریاست کیرالہ میں مہلک بیماری کے کیسز میں اچانک اضافہ

غاصبانہ منطق اور غنڈہ گردی پر مبنی اقدامات کی مخالفت کی جائے، چینی وزیر دفاع

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ قطر پر اسرائیلی حملے کے تناظر میں کیا معنی رکھتا ہے؟

’الجزائر یا شام بھیج دیں،‘ امریکی عدالت کا فلسطین نواز محمود خلیل کو ملک بدر کرنے کا حکم

ہمیشہ اور ابد تک ایک ساتھ، سعودی وزیر دفاع کا پیغام

قاہرہ: مصر کے میوزیم سے فرعون کا 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب

پیرس کا میوزیم چوروں کے نشانے پر، 7 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا کیسے چوری کر لیا گیا؟

ہرات، ایران افغان سرحد پر مہاجرین کی عارضی قیام گاہ کی تعمیر جاری

آنکھ میں دانت لگانے سے آنکھوں کی روشنی کیسے واپس آگئی؟ انوکھا واقعہ جس نے 20 برس سے نابینا شخص کی زندگی بدل ڈالی

پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ: ’جوہری تحفظ پر ابہام بھی سعودی مقاصد پورا کر سکتا ہے‘

پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدہ: ’جوہری تحفظ کے معاملے پر ابہام بھی سعودی مقاصد کو پورا کر سکتا ہے‘

بچپن میں زبردستی جدا کیا گیا تھا۔۔ 45 برس بعد جڑواں بیٹیاں بچھڑی ہوئی ماں سے کیسے ملیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی