سندھ کے بلدیاتی ادارے منتخب مگر غیر فعال قرار، سول سوسائٹی کا وائٹ پیپر


پاکستان ڈیولپمنٹ الائنس (پی ڈی اے) نے سندھ کے بلدیاتی نظام پر نیا وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں منتخب بلدیاتی ادارے عملاً غیر فعال اور بے اختیار ہیں۔ وائٹ پیپر کے مطابق 23-2022 میں بلدیاتی انتخابات کے بعد بھی صوبائی حکومت نے حلف برداری کی تقاریب اور بنیادی انتظامی امور میں رکاوٹ ڈال کر عوامی نمائندوں کو اختیارات سے محروم رکھا۔ مزید کہا گیا کہ صوبائی فنانس کمیشن 2017 سے غیر فعال ہے جس کی وجہ سے فنڈز کی منصفانہ تقسیم ممکن نہیں ہو سکی۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے میونسپل افعال کو قانون سازی کے ذریعے کے ایم سی سے صوبائی ایجنسیوں کے ماتحت کر دیا گیا ہے جبکہ ضلع ڈیولپمنٹ پروگرام کے 55 ارب روپے کے بجٹ کا تقریباً 75 فیصد غیر منتخب بیوروکریسی کے ذریعے استعمال کیا جا رہا ہے۔ پی ڈی اے نے اپنے مطالبات میں کہا ہے کہ منتخب کونسلز کو فوری طور پر فعال کیا جائے اور روکے گئے فنڈز جاری کیے جائیں اور صوبائی فنانس کمیشن کو ازسرنو فعال کر کے نیا ایوارڈ جاری کیا جائے۔ پی ڈی اے نے مطالبہ کیا ہے کہ اختیارات کی مرکزیت ختم کر کے کے ایم سی سمیت شہری و دیہی اداروں کو بااختیار بنایا جائے، ضلع ڈیولپمنٹ پروگرام کے فنڈز براہِ راست منتخب کونسلز کو دیے جائیں اور صوبائی حکومت میئرز کے براہِ راست انتخاب کا وعدہ پورا کرے۔ پی ڈی اے کے ترجمان نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ایک سنگین جمہوری خلا ہے کہ مکمل طور پر منتخب بلدیاتی اداروں کو کام کرنے ہی نہیں دیا جا رہا لہٰذا صوبائی حکومت عوامی مینڈیٹ کا احترام کرے اور فوری طور پر اختیارات و فنڈز بحال کرے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پنجاب میں سیلاب سے 3 ہزار 775 موضع متاثر، لاکھوں مکانات کو نقصان

افغان باشندے اور بھارتی فوجی افسران پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

غزہ پر قبضے کے دوران اسرائیلی فوج کا ’بارود سے لدے روبوٹس‘ کا استعمال، زمینی کارروائی میں چھ روز میں 1000 سے زائد فلسطینی ہلاک

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو انڈیا کے لیے ’بڑا دھچکا‘ کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟

تین ہزار سال قدیم سونے کے برسلیٹ کی چوری اور ہزاروں ڈالر میں فروخت: ’فرعون دور کا خزانہ ہمیشہ کے لیے گُم ہو گیا‘

سید محمد حسینی: ’بندہ نواز، گیسو دراز‘ کے لقب سے معروف ہونے والے صوفی جن کی درگارہ کو ’دکن کا کعبہ‘ کہا گیا

ٹرمپ نے انڈیا کو چابہار بندرگاہ سے متعلق دی گئی رعایت واپس لے لی، ’یہ فیصلہ ایران پر دباؤ بڑھانے اور اسے تنہا کرنے کی مہم کا حصہ ہے‘

ٹرمپ نے انڈیا کو چابہار بندرگاہ سے متعلق دی گئی رعائت واپس لے لی، ’یہ فیصلہ ایران پر دباؤ بڑھانے اور اسے تنہا کرنے کی مہم کا حصہ ہے‘

افغانستان میں بگرام ایئر بیس واپس چاہتے ہیں، وہاں سے ایک گھنٹے کی دُوری پر چین جوہری ہتھیار بناتا ہے: صدر ٹرمپ

غزہ کو ’ریئل اسٹیٹ‘ میں تبدیل کرنے کا ’بزنس پلان‘ اب بھی صدر ٹرمپ کی میز پر ہے: اسرائیلی وزیر خزانہ

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ قطر پر اسرائیلی حملے کے تناظر میں کیا معنی رکھتا ہے؟

’سپریم کورٹ سے صرف 31 کلومیٹر دُور ہوں لیکن انصاف کے دروازے میرے لیے بند ہیں‘: عمران خان کا چیف جسٹس پاکستان کو خط

کیا رات کو سونے سے پہلے انٹرنیٹ بند کر دینا چاہیے؟

جیولین تھرو فائنل: ارشد ندیم تیسری تھرو کے بعد ہی میڈل کی دوڑ سے باہر، کیشورن والکوٹ سونے کا تمغہ جیت گئے

جیولین تھرو فائنل: ارشد ندیم کی مایوس کن کارکردگی، والکوٹ سونے کا تمغہ جیت گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی