جیولین تھرو فائنل: ارشد ندیم کی مایوس کن کارکردگی، والکوٹ سونے کا تمغہ جیت گئے


Getty Imagesٹرینیڈیڈ اینڈ ٹوباگو کے کیشورن والکوٹ نے ورلڈ ایٹھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ پاکستان کے ارشد ندیم اور انڈیا کے نیرج چوپڑا فائنل میں متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے۔ ٹوکیو میں ہونے والے فائنل میں امریکہ کے کرٹس تھامپسن نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے والکوٹ نے 88.16 میٹر دُور نیزہ پھینکا جب کہ اینڈرسن پیٹرز نے 87.38 میٹر تھرو کی۔ کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے تھامپسن نے 86.67 میٹر کی تھرو کی۔ فائنل میں ارشد ندیم اور انڈیا کے نیرج چوپڑا پر سب کی نظریں تھیں، دونوں متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے۔ ارشد ندیم 83 میٹر سے زیادہ تھرو نہ کر سکے جبکہ نیرج چوپڑا کی تھروز بھی 84 میٹرز سے آگے نہ جا سکیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے اپنی تھروز کے دوران فاؤلز بھی کیے۔ دوسری جانب انڈیا کے سچن یادیو نے فائنل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اُنھوں نے ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا سے بڑی تھرو کی، لیکن وہ میڈل حاصل نہ کر سکے۔ Getty Imagesارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی ناقص کارکردگیارشد ندیم کی پہلی تھرو 82.73 میٹر رہی جبکہ ان کی دوسری تھرو کو فاؤل قرار دے دیا گیا۔ ارشد ندیم کی تیسری تھرو بھی متاثر کن نہیں رہی اور وہ صرف82.75 میٹر رہی جس کے بعد وہ میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔ارشد ندیم کے انڈین حریف نیرج چوپڑا بھی فائنل میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے ہیں۔ اُن کی پہلی تھرو 83.65 میٹر رہی جبکہ دوسری تھرو 84.03 رہی۔ نیرج چوپڑا نے تیسری تھرو میں نیزہ پھینکا لیکن اسے فاؤل قرار دے دیا گیا۔ دوسری جانب فائنل کھیلنے والے دوسرے انڈین کھلاڑی سچن یادیو نے 86.27 میٹر اور 85 میٹرز کی پہلی اور دوسری تھرو پھینکیں۔ ابتدائی راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 85.28 میٹر دور نیزہ پھینک کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ ابتدائی مقابلے میں ارشد ندیم کی ابتدائی دو تھروز 77 میٹر سے بھی کم فاصلے پر گریں لیکن آخری تھرو نے مقررہ فاصلہ عبور کیا۔ خیال رہے کہ ارشد ندیم نے 2023 میں ہنگری میں ہونے والے ان عالمی مقابلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا اور یہ پہلا موقع تھا کہ کسی پاکستانی ایتھلیٹ نے ان مقابلوں کی تاریخ میں کوئی بھی تمغہ جیتا ہو۔ارشد ندیم نے 2024 کے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا اور یہ کارنامہ 92.97 میٹر فاصلے پر نیزہ پھینک کر سرانجام دیا تھا جو نہ صرف ایک اولمپکس ریکارڈ ہے بلکہ ان کے کریئر کی بہترین کارکردگی بھی ہے۔ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی دُوریاںپاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پیش نظر اس مرتبہ بھی سب نظریں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا پر مرکوز ہیں۔ ماضی میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں دونوں کھلاڑی تھروز کے درمیان ایک دوسرے کو داد دیتے رہے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ کچھ مختلف تھا۔ دونوں کھلاڑی تھروز کے دوران اور اس کے بعد بھی ایک دوسرے سے دُور دُور دکھائی دیے۔ مئی میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان جھڑپوں سے پہلے تک دونوں کے درمیان دوستی تھی اور دونوں ایتھلیٹس ایک دوسرے کی تعریف کرتے نہیں تھکتے تھے۔ لیکن مئی کے واقعے کے بعد ایک انٹرویو میں نیرج چوپڑا نے کہا تھا کہ اُن کے لیے ارشد ندیم کے ساتھ پہلے جیسے تعلقات برقرار رکھنا شاید ممکن نہیں ہو گا۔ نیرج چوپڑا کا کہنا تھا کہ اُن کی کبھی بھی ارشد ندیم کے ساتھ گہری دوستی نہیں تھی، صرف ایک باہمی احترام پر مبنی رشتہ تھا۔ ارشد ندیم نے پاکستان کو ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل دلوا دیا: ’وہ پرعزم اور بہتر سے بہتر ہونے کے لیے بے چین ہیں‘ماں نے ارشد ندیم کے بارے میں جو بھی کہا دل سے کہا: نیرج چوپڑاارشد ندیم کا گاؤں، ’روسی ٹریکٹر‘ اور والدہ کی خوشی: ’آج تم نے میرا دل بہت بڑا کر دیا‘ہلال امتیاز، سونے کا تاج اور کروڑوں روپے: پاکستان کے لیے اولمپکس میں 40 برس بعد گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم پر انعامات کی بارش والکوٹ کا پہلا ورلڈ ایتھلیٹکس گولڈ میڈل بتیس سالہ کیشورن والکوٹ سنہ 2012 کے لندن اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کر چکے ہیں۔ لیکن ورلڈ چیمپئن شپ میں ان کا یہ پہلا گولڈ میڈل ہے۔ گذشتہ برس پیرس اولمپکس میں بھی اُنھوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، لیکن وہ میڈل حاصل نہیں کر سکے تھے۔ ماں نے ارشد ندیم کے بارے میں جو بھی کہا دل سے کہا: نیرج چوپڑاارشد ندیم کا گاؤں، ’روسی ٹریکٹر‘ اور والدہ کی خوشی: ’آج تم نے میرا دل بہت بڑا کر دیا‘ارشد ندیم کے گاؤں میں جشن: ’خواہش تھی کہ میرا بیٹا میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرے‘https://www.bbc.com/urdu/extra/515jzqqmfx/throw-it-like-arshad-nadeem-pakistans-trailblazer-javelin-thrower90 میٹر دور جیولن پھینکنے میں خاص کیا ہے اور ارشد ندیم کی ریکارڈ تھرو اتنی غیر معمولی کیوں تھی؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کیا رات کو سونے سے پہلے انٹرنیٹ بند کر دینا چاہیے؟

جیولین تھرو فائنل: ارشد ندیم تیسری تھرو کے بعد ہی میڈل کی دوڑ سے باہر، کیشورن والکوٹ سونے کا تمغہ جیت گئے

جیولین تھرو فائنل: ارشد ندیم کی مایوس کن کارکردگی، والکوٹ سونے کا تمغہ جیت گئے

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں جیولین تھرو کا فائنل: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا میڈل کی دوڑ سے باہر

اسلام آباد: گیس کنکشنز پر مستقل پابندی، 30 لاکھ درخواستیں منسوخ

کیسے ایک انجینیئر نے درجنوں لوگوں کے اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کر کے ان کی جمع پونجی لوٹ لی؟

’آئی پیڈ چھوڑو اور دھیان دو‘: جب ایک مسافر طیارہ امریکی صدر کے ’ایئر فورس ون‘ کے نزدیک آ گیا

آریان خان کی پہلی سیریز اور فلمی دنیا میں اقربا پروری پر بحث: ’پاپا کی پرچھائیں سے نکلو، تو معلوم ہو گا کہ باہر کتنی دھوپ ہے‘

آریان خان کی پہلی سیریز اور فلمی دنیا میں اقربا پروری پر بحث: ’پاپا کی پرچھائی سے نکلو، تو معلوم ہو گا کہ باہر کتنی دھوپ ہے‘

پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ: ’جوہری تحفظ پر ابہام بھی سعودی مقاصد پورا کر سکتا ہے‘

7 ماہ کی حاملہ پر سسرال والوں کا مبینہ تشدد۔۔ بھائی نے ایف آئی آر میں کیا لکھوایا؟

پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے کے بارے میں اطلاعات تھیں، اپنی قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں: انڈیا

خیبر پختونخوا : نیک محمد داوڑ کا سیکریٹری تعلیم کو 25 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

عالمی بینک کے پراجیکٹ سے جعل سازی کے ذریعے 10 کروڑ روپے نکالنے کی چھان بین شروع

سندھ کے بلدیاتی ادارے منتخب مگر غیر فعال قرار، سول سوسائٹی کا وائٹ پیپر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی