آریان خان کی پہلی سیریز اور فلمی دنیا میں اقربا پروری پر بحث: ’پاپا کی پرچھائیں سے نکلو، تو معلوم ہو گا کہ باہر کتنی دھوپ ہے‘


Getty Imagesنیٹ فلیکس پر 19 ستمبر کو آریان خان کی بطور ڈائریکٹر پہلی سیریز ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ ریلیز کی جائے گیآریان خان کا ڈیبیو اب حقیقت بن چکا ہے۔ ہندی سنیما کے سب سے بڑے سپر سٹارز میں سے ایک، شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بطور ڈائریکٹر نیٹ فلیکس پر 19 ستمبر کو اپنی سیریز ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ لے کر آ رہے ہیں۔اس شو کا تھیم بالی ووڈ اور نیپوٹزم (اقربا پروری) کے گرد گھومتا ہے۔سیریز میں ایک فلمی خاندان سے آئی ہیروئن کہتی ہیں کہ ’کسی کی پرچھائیں میں رہنا، اپنے آپ میں ایک جدوجہد ہے۔‘جس کے جواب میں ہیرو (جس کا تعلق کسی فلمی خاندان سے نہیں) کہتا ہے کہ ’پاپا کی پرچھائیں سے نکلو تو معلوم ہو گا کہ باہر کتنی دھوپ ہے۔‘پچھلے کچھ برسوں سے ہندی سنیما میں نیپوٹزم یعنی اقربا پروری کا موضوع بہت زیادہ زیرِ بحث رہا ہے۔آریان جب اپنی سیریز لانچ کرنے کے لیے پہلی مرتبہ سٹیج پر آئے تو انھوں نے اپنے والد یعنی شاہ رخ خان کا نام لینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔انھوں نے کُھل کر کہا: ’پچھلے کئی دنوں سے مسلسل پریکٹس کر رہا ہوں۔ میں اتنا گھبرایا ہوا ہوں کہ میں نے اپنی تقریر ٹیلی پرامپٹر پر بھی لکھوا دی ہے اور اگر یہاں بجلی چلی گئی، تو کاغذ پر بھی اپنی تقریر لکھ کر لایا ہوں، ٹارچ کے ساتھ۔ اور تب بھی اگر مجھ سے غلطی ہو گئی۔۔۔ تو پاپا ہیں نا!‘کچھ لوگوں نے اس میں سپر سٹار شاہ رخ کو دیکھا تو کچھ نے کہا کہ وہ اپنے والد کی بات کر رہے تھے، نہ کہ سپر سٹار کی۔آریان خان اور نیپوٹزمسوال یہ ہے کہ کیا آریان خان کو لوگ صرف اور صرف ’نیپو کِڈ‘ کے چشمے سے دیکھیں گے یا ان کے کام کی بنیاد پر؟فلم ٹریڈ اینالسٹ گِریش وانکھڑے نے بی بی سی کو بتایا کہ ’آریان خان نے ایک رسکی شو بنایا ہے۔ اس کے لیے میں انھیں پورے نمبر دوں گا۔‘گریش وانکھڑے کہتے ہیں ’ان کا پہلا شو فلم انڈسٹری اور نیپوٹزم پر ہی پیروڈی ہے۔ وہ چاہتے تو ایک محفوظ راستہ اختیار کر سکتے تھے، بطور ایکٹر لانچ بھی ہو سکتے تھے۔‘انھوں نے مزید کہا کہ ’نیپوٹزم کی بحث تو چلتی رہے گی۔ ایکٹر کا بچہ ایکٹر بنتا ہے، یہ فطری بات ہے۔ ہاں یہ درست ہے کہ انھیں پلیٹ فارم مل جاتا ہے، لیکن ثابت تو خود کو ہی کرنا پڑتا ہے۔‘Getty Images’ایکٹر کا بچہ ایکٹر بنتا ہے، یہ فطری بات ہے۔ ہاں یہ درست ہے کہ انھیں پلیٹ فارم مل جاتا ہے، لیکن ثابت تو خود کو ہی کرنا پڑتا ہے‘اننیا اور سدھانت آمنے سامنےنیپوٹزم پر فلم انڈسٹری کے اندر بھی مختلف آرا پائی جاتی ہیں۔سنہ 2022 میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ اننیا پانڈے نے کہا تھا کہ ان کے والد چنکی پانڈے کو کبھی کافی وِد کرن جیسے شو پر نہیں بلایا گیا۔جس پر اداکار سدھانت چترویدی نے جواب دیا ’جہاں ہمارے خواب پورے ہوتے ہیں،وہاں سے اِن کی سٹرگل (جدوجہد) شروع ہوتی ہے۔‘ (یعنی فلمی پس منظر رکھنے والوں کے لیے جدوجہد کی تعریف بالکل مختلف ہوتی ہے۔)’سیارہ‘: سُپر سٹارز کے بغیر مگر ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 156 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم اتنی کامیاب کیوں ثابت ہو رہی ہے؟’لازوال عشق‘: ’سچی محبت کی تلاش‘ کے لیے بنایا گیا پروگرام پاکستان میں متنازع کیوں بنا؟بس کنڈکٹر سے سپر سٹار بننے والے رجنی کانت جو 50 سال سے انڈیا میں ’مزدور طبقے کے ہیرو‘ ہیں’پرورش‘: جین زی کا ڈرامہ جس نے والدین اور بچوں کے بیچ فاصلے کی کہانی دکھائیاداکارہ سوارا بھاسکر بھی مانتی ہیں کہ فلم انڈسٹری میں نیپوٹزم موجود ہے۔بی بی سی سے گفتگو میں انھوں نے کہا ’یہ صحیح ہے کہ مجھے وہ لانچ نہیں ملا جو بڑے ستاروں کے بچوں کو ملتا ہے۔ جہاں کسی سٹار کے بچے کو آگے بڑھنے میں دو سال لگتے ہیں، وہاں مجھے دس سال لگ گئے۔ لیکن میرے پاس دوسرے بہت سے مراعات بھی ہیں جو شاید کسی چھوٹے قصبے سے آنے والی لڑکی کے پاس نہ ہوں۔ ہر انڈسٹری میں لوگ نیپوٹزم کا شکار ہوتے ہیں۔‘گِریش وانکھڑے کے مطابق اگر آریان خان جیسے لوگوں کے لیے ان کے والدین سہارا ہیں تو ایسے کئی ستاروں کے بچے ہیں جو نہیں چل پائے کیونکہ اصل پیمانہ ٹیلنٹ اور ناظرین کی قبولیت ہے۔انڈسٹری کے کئی ناکام سٹار کِڈزGetty Imagesدھرمیندر نے اپنے بیٹوں سنی اور بوبی دیول کو شاندار انداز میں لانچ کیا تھا۔ سنی کامیاب ہوئے لیکن بوبی لمبے عرصے تک غائب رہےدیود آنند سے لے کر سنیل شیٹھی تک کئی بڑے اداکاروں کے بچے کامیاب نہیں ہو سکے۔دھرمیندر نے اپنے بیٹوں سنی اور بوبی دیول کو شاندار انداز میں لانچ کیا تھا۔ سنی کامیاب ہوئے لیکن بوبی لمبے عرصے تک غائب رہے اور حالیہ برسوں میں ہی انھیں اینمل جیسی فلموں سے نئی پہچان ملی۔کپور خاندان کو ہندی سنیما کی فرسٹ فیملی کہا جاتا ہے۔ لیکن اس خاندان میں بھی راج کپور کے بیٹے راجیو کپور مثال ہیں جو چند فلموں کے بعد منظر سے غائب ہو گئے۔اسی طرح سنجے دت، انیل کپور اور عالیہ بھٹ کامیاب ہوئے، لیکن پرُو راج کمار، سنیل آنند، کنال گوسوامی، مالا سنہا، ہیما مالنی اور سنیل شیٹھی کے بچے ناکام رہے۔کچھ عرصہ پہلے کرن جوہر کی ایک ویڈیو آئی جس میں ان کے بیٹے نے ’نیپو کِڈ‘ لکھی ٹی شرٹ پہنی تھی۔سینئر فلم نقاد اجے برہماٹمج اس پر سوال اٹھاتے ہیں: ’نیپوٹزم کی سچائی کو مزاح کے ذریعے اتنا ہلکا کر دو کہ وہ اپنا مطلب کھو دے۔ انڈسٹری کے اندرونی لوگ یہی کر رہے ہیں۔ کبھی ایوارڈ شو میں مذاق اڑاتے ہیں، کبھی بے شرمی سے قبول کر کے ہنستے ہیں۔‘وہ کہتے ہیں کہ ’طاقتور ہمیشہ فائدے میں رہتا ہے اور نیپو کِڈ کو یہ طاقت ملتی ہے۔ پچھلی نسل نے محنت کی ہے تو اس کا فائدہ نسلوں کو ملے، یہ دلیل غلط رجحانات کو جائز قرار دیتی ہے۔‘نیپوٹزم کی بحث سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد زیادہ تیز ہو گئی ہے۔اداکار منوج باجپئی اسے فضول بحث مانتے ہیں۔ ان کے مطابق فلم انڈسٹری ایک پرائیویٹ بزنس ہے، جہاں سرمایہ لگانے والا اپنی مرضی سے کام کرتا ہے۔اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ اس بحث کا دارومدار ناظرین پر بھی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’آپ لوگ ہی نیپوٹزم کرتے ہیں۔ جب کسی سٹار کا بچہ لانچ ہوتا ہے تو آپ لوگ ہی ان کی فلمیں دیکھنے جاتے ہو۔‘ نوازالدین صدیقی کہتے ہیں کہ ’وہ بھی محنت کرتے ہیں۔ ایسا نہیں کہ بس بستر سے اٹھ کر ایکٹنگ کرنے آ گئے۔‘یہ بحث ہالی وڈ میں بھی عام ہے۔ مثال کے طور پر ہدایت کار فرانسس فورڈ کوپولا کی بیٹی سوفیا کوپولا کے بارے میں ویب سائٹ وائس نے لکھا: ’ایک صاف شفاف کیس ہے نیپوٹزم کا جو سٹیرائیڈز پر چڑھا ہوا ہے‘، حالانکہ ان کی فلموں نے آسکر جیتے ہیں۔آریان خان کی سیریز کے ٹریلر میں ایک ڈائیلاگ ہے: ’بالی ووڈ خوابوں کا شہر ہے۔۔۔ مگر یہ شہر سب کا نہیں ہوتا۔ کچھ لوگ ہیرو کے گھر پیدا ہوتے ہیں اور کچھ۔۔۔ ہیرو پیدا ہوتے ہیں۔‘اب اسی ڈائیلاگ کی کسوٹی پر آریان خان کو بھی پرکھا جائے گا۔’سیارہ‘: سُپر سٹارز کے بغیر مگر ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 156 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم اتنی کامیاب کیوں ثابت ہو رہی ہے؟’پرورش‘: جین زی کا ڈرامہ جس نے والدین اور بچوں کے بیچ فاصلے کی کہانی دکھائی’پرورش‘: جین زی کا ڈرامہ جس نے والدین اور بچوں کے بیچ فاصلے کی کہانی دکھائیبس کنڈکٹر سے سپر سٹار بننے والے رجنی کانت جو 50 سال سے انڈیا میں ’مزدور طبقے کے ہیرو‘ ہیںوہ اداکار جو اپنے عروج پر امیتابھ بچن سے زیادہ فیس لیتے تھے

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کیا رات کو سونے سے پہلے انٹرنیٹ بند کر دینا چاہیے؟

جیولین تھرو فائنل: ارشد ندیم تیسری تھرو کے بعد ہی میڈل کی دوڑ سے باہر، کیشورن والکوٹ سونے کا تمغہ جیت گئے

جیولین تھرو فائنل: ارشد ندیم کی مایوس کن کارکردگی، والکوٹ سونے کا تمغہ جیت گئے

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں جیولین تھرو کا فائنل: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا میڈل کی دوڑ سے باہر

اسلام آباد: گیس کنکشنز پر مستقل پابندی، 30 لاکھ درخواستیں منسوخ

کیسے ایک انجینیئر نے درجنوں لوگوں کے اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کر کے ان کی جمع پونجی لوٹ لی؟

’آئی پیڈ چھوڑو اور دھیان دو‘: جب ایک مسافر طیارہ امریکی صدر کے ’ایئر فورس ون‘ کے نزدیک آ گیا

آریان خان کی پہلی سیریز اور فلمی دنیا میں اقربا پروری پر بحث: ’پاپا کی پرچھائیں سے نکلو، تو معلوم ہو گا کہ باہر کتنی دھوپ ہے‘

آریان خان کی پہلی سیریز اور فلمی دنیا میں اقربا پروری پر بحث: ’پاپا کی پرچھائی سے نکلو، تو معلوم ہو گا کہ باہر کتنی دھوپ ہے‘

پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ: ’جوہری تحفظ پر ابہام بھی سعودی مقاصد پورا کر سکتا ہے‘

7 ماہ کی حاملہ پر سسرال والوں کا مبینہ تشدد۔۔ بھائی نے ایف آئی آر میں کیا لکھوایا؟

پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے کے بارے میں اطلاعات تھیں، اپنی قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں: انڈیا

خیبر پختونخوا : نیک محمد داوڑ کا سیکریٹری تعلیم کو 25 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

عالمی بینک کے پراجیکٹ سے جعل سازی کے ذریعے 10 کروڑ روپے نکالنے کی چھان بین شروع

سندھ کے بلدیاتی ادارے منتخب مگر غیر فعال قرار، سول سوسائٹی کا وائٹ پیپر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی