
Reutersنجی ایئر لائن سپرٹ کا مسافر طیارہ اس وقت امریکی صدر کے طیارے کے نزدیک آیا جب ائیرفورس ون نیویارک کی فضاؤں میں تھامنگل کے روز امریکی فضائی کمپنی سپرٹ ایئر لائنز کی پرواز کو اُس وقت ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی جانب سے بار بار انتباہی پیغامات موصول ہوئے جب یہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے ’ایئرفورس ون‘ کے قریب آ گیا۔امریکی صدر سرکاری دورے کے لیے برطانیہ کے لیے پرواز کر رہے تھے۔ اُن کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ بھی اُس وقت ایئر فورس ون پر سوار تھیں۔’آئی پیڈ چھوڑو اور دھیان دو‘ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے سپرٹ ایئر لائن کے پائلٹ کو اُس وقت سخت پیغام جاری کیا جب اُن کا طیارہ منگل کو نیویارک کے اُوپر پرواز کرتے ہوئے امریکی صدر کے سرکاری طیارے ایئر فورس ون کے متوازی آٹھ میل (12.8 کلومیٹر) کے فاصلے پر پرواز کر رہا تھا۔تاہم دونوں طیارے کسی بھی موقع اتنے قریب نہیں آئے تھے اسے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) غیر محفوظ فاصلہ قرار دیا جا سکے۔ تاہم دونوں طیارے اتنے قریب ضرور آ گئے تھے کہ حکام کو خطرے کی گھنٹی بجانی پڑی۔بی بی سی کے امریکی پارٹنر سی بی ایس سے بات کرتے ہوئے سپرٹ ائیر لائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’حفاظت ہمیشہ ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے۔‘ایئر لائن کا کہنا ہے کہ سپرٹ کی فلائٹ 1300 نے ’رائج طریقہ کار اور ایئر ٹریفک کنٹرول کی ہدایات پر عمل کیا‘ اور طے شدہ شیڈول کے مطابق بوسٹن میں لینڈنگ کر دی۔سپرٹ ایئر لائن کی پرواز فلوریڈا سے میساچوسٹس جا رہی تھی۔ جہازوں کی آمد و رفت پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’فلائِٹ ریڈار 24‘ کے مطابق، دونوں طیارے ایک دوسرے سے آٹھ میل کے فاصلے پر متوازی پرواز کر رہے تھے۔ایف اے اے کی ’ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ طیارے نے (ایئرفورس ون سے) مطلوبہ فاصلہ برقرار رکھا۔‘امریکی صدر کا طیارہ ’ایئر فورس ون‘ اندر سے کیسا ہے؟کیا امریکی قانون صدر ٹرمپ کو قطر کی جانب سے 40 کروڑ ڈالر کے لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کی اجازت دیتا ہے؟سعودی عرب میں ٹرمپ کا جامنی قالین، عربی گھوڑوں اور 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے سے استقبالامریکہ کا مصروف رن وے جہاں طیارے اور ہیلی کاپٹر کئی بار تصادم سے ’بال بال بچے‘بی بی سی کو حاصل ہونے والی ایئر ٹریفک کنٹرول کی آڈیو میں سُنا جا سکتا ہے کہ کنٹرولرز بار بار سپرٹ ایئر لائن کی ایئربس A321 کو فاصلہ برقرار رکھنے کا کہہ رہے ہیں۔لائیو اے ٹی سی کی جانب سے جاری آڈیو میں کنٹرولر کو کہتے سُنا جا سکتا ہے: ’سپرٹ 1300 20 ڈگری دائیں جانب مڑیں۔‘’توجہ دیں، سپرٹ 1300 20 ڈگری دائیں جانب مڑیں۔ سپرٹ 1300 20 ڈگری دائیں جانب مڑیں، ابھی۔ سپرٹ ونگز 1300 فوراً 20 ڈگری دائیں جانب مڑیں۔‘طیارے کے پائلٹ نے ایئر کنٹرولر کے احکامات کو تسلیم کیا تاہم یکارڈنگ میں موجود شور کی وجہ سے پائلٹ کا جواب صاف سُنائی نہیں دے رہا۔Reutersایئرفورس ونریکارڈنگ میں ایئر ٹریفک کنٹرولر کو مزید کہتے سُنا جا سکتا ہے کہ ’دھیان دیں۔ سپرٹ 1300 آپ کے بائیں جانب چھ میل یا آٹھ میل کے فاصلے پر، 747۔ مجھے یقین ہے کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ کون ہے۔۔۔ اس پر نظر رکھیں۔ وہ سفید اور نیلے رنگ کا ہے۔‘ سفید اور نیلے رنگ سے مراد امریکی صدر کے طیارے ایئرفورس ون کے بیرونی رنگ ہیں۔یاد رہے کہ امریکی صدر اور اُن کی اہلیہ اُس وقت امریکہ سے برطانیہ کے لیے پرواز کر رہے تھے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول اِس وقت برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں بدھ کے روز انھیں برطانوی بادشاہ چارلس کی جانب سے ضیافت دی گئی۔Getty Imagesیہ صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دوسرا سرکاری دورہ ہے۔جمعرات کے روز صدر ٹرمپ کی برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر سٹارمر سے ملاقات طے ہے۔یہ صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دوسرا سرکاری دورہ ہے۔ اس قبل 2019 میں اپنے پہلے دورِ صدرات کے دوران بھی ٹرمپ نے برطانیہ کا سرکاری دورہ تھا۔1952 سے اب تک صرف تین امریکی صدور نے برطانیہ کا سرکاری دورہ کیا ہے جن میں جارج ڈبلیو بش 2003 اور باراک اوبامہ نے 2009 میں سرکاری دورے پر لنڈن آئے تھے۔ڈائٹ کوک بٹن، فائلوں کا ڈھیر اور ایئر فورس ون: ٹرمپ 2.0 کا ’بے خوف رویہ اور تاریخ میں امر ہونے کی خواہش‘امریکی پائلٹ جس نے مشرومز کے نشے میں دورانِ پرواز جہاز کے انجن بند کرنے کی کوشش کیایئر ٹربیولینس کے واقعات میں اضافہ: ایوی ایشن انڈسٹری فضائی سفر کو محفوظ اور ہموار بنانے کے لیے کیا کر رہی ہے؟15 برسوں میں ایک ارب مسافروں کو منزل پر پہنچانے والا ’787 ڈریم لائنر‘: ’محفوظ ترین‘ سمجھے جانے کے باوجود اس طیارے سے متعلق خدشات کیوں ہیں؟مسافر طیارے میں آتشزدگی کے بعد دنیا بھر کی ایئرلائنز سامان میں پاور بینک پر پابندی کیوں عائد کر رہی ہیں؟دوران پرواز مسافر کی موت ہو جائے تو جہاز میں لاش کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟