سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی میت شکارپور منتقل


پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی طویل علالت کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔ آغا سراج درانی کی میت کراچی سے ان کے آبائی شہر شکارپور روانہ کردی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، وزیراعلیٰ سندھ کے خصوصی طیارے کے ذریعے مرحوم کی میت کے ہمراہ شکارپور روانہ ہوئے۔ آغا سراج درانی کو آج بعد نمازِ عشاء ان کے آبائی علاقے گھڑی یاسین کوٹ درانی میں سپردِ خاک کیا جائے گا،جہاں تدفین کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق آغا سراج درانی کو عارضۂ قلب لاحق تھا اور طبیعت بگڑنے پر ایک ماہ قبل انہیں کراچی منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ مسلسل زیرِ علاج رہے۔ آغا سراج درانی 31 مئی 2013 سے 25 مئی 2024 تک اسپیکر سندھ اسمبلی کے عہدے پر فائز رہے جبکہ وہ مارچ 2022 سے اکتوبر 2022 تک قائم مقام گورنر سندھ کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔ ان کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے تجربہ کار اور بااثر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ صدر مملکت اور وزیراعظم نے آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی و جمہوری خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ President Asif Ali Zardari has expressed deep sorrow over the passing of former Speaker of the Sindh Assembly, Agha Siraj Durrani. The President paid tribute to his political and public services, noting his role in strengthening democracy and serving the people of Sindh.— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) October 15, 2025 ایوانِ صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آغا سراج درانی نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام اور پارلیمان کے وقار کے لیے کردار ادا کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مختلف وفود نے آغا سراج درانی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت، رنج و غم کا اظہار کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستانی وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے قطری ہم منصب کا رابطہ، ’تعمیری کردار کی تحسین‘

جرگے کے نام پر دھونس اور پیسہ، کیا پابندی سے نظام درست ہو پائے گا؟

’طالبان کی درخواست پر‘ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹوں کے لیے جنگ بندی کا اعلان

طالبان کی درخواست پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹوں کے لیے جنگ بندی کا اعلان

صدر آصف زرداری سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

مذہبی جماعت کے احتجاج کے بعد 2716 افراد گرفتار، مرکزی قیادت تاحال منظرعام سے غائب

پاکستان اور افغان طالبان کا عارضی جنگ بندی پر اتفاق: سیٹلائٹ تصاویر ہمیں افغانستان میں ہونے والے نقصان کے بارے میں کیا بتاتی ہیں؟

بنگال اور بہار میں انتخابات سے پہلے انڈین فوجی قیادت اشتعال انگیز پروپیگنڈے کو دہرا رہی ہے، آئی ایس پی آر

پاکستان اور افغان طالبان کا 48 گھنٹے کے لیے جنگ بندی پر اتفاق

’خوشامد نہیں آرٹ‘

آغا سراج درانی کا انتقال، ’وفاداری، وقار اور جمہوری جدوجہد کی علامت‘

چمن بارڈر پر بھی پاکستان و افغانستان کی جھڑپیں، باب دوستی کو نقصان، تعلیمی ادارے بند

واشنگٹن میں پاکستان کا معاشی ایجنڈا نمایاں، وزیرِ خزانہ کی عالمی سطح پر سرگرم سفارت کاری

خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری آج شام 4 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی

سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی میت شکارپور منتقل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی