بنگال اور بہار میں انتخابات سے پہلے انڈین فوجی قیادت اشتعال انگیز پروپیگنڈے کو دہرا رہی ہے، آئی ایس پی آر


فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے پانچ ماہ گزرنے کے بعد انڈین فوجی قیادت نے من گھڑت، جھوٹے اور اشتعال انگیز پروپیگنڈے کو دہرانا شروع کر دیا ہے جو ہر مرتبہ انڈیا میں ریاستی انتخابات سے پہلے کیا جاتا ہے۔بدھ کو جاری بیان میں آئی ایس پی آر نے مغربی بنگال اور بہار کے ریاستی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شدید سیاسی دباؤ کے تحت جوہری ملک کی فوجی قیادت کی جانب سے غیرذمہ دارانہ بیانات دینا افسوسناک ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انڈین عوام اور بین الاقوامی سامعین کو سنائے جانے والے جھوٹ نے انڈین عسکری مشینری کو قابلِ تضحیک بنا دیا ہے۔’کسی بھی پروفیشنل فوجی کو یہ معلوم ہوگا کہ غیرضروری طور پر شیخی بگھارنے اور بیان بازی سے محض حب الوطنی پر مبنی اشتعال انگیز بیانات کا ایک دور شروع ہو جائے گا جو جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔‘آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واضح طور انڈین قیادت بالی ووڈ طرز کے غیرمعقول سکرپٹ ایجاد کر کے تاریخ کو اپنی پسند کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کر رہی ہے۔’ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انڈین فوج اور سیاسی قیادت معرکہ حق میں فیصلہ کن شکست کو تسلیم نہیں کر پا رہی اور یہ کہ ان کا جھوٹ پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔‘بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دنیا اب انڈیا کو سرحد پار دہشت گردی کے حقیقی چہرے اور علاقائی عدم استحکام کے مرکز کے طور پر پہچان گئی ہے، جو مہم جوئی اور تسلط کی پالیسی پر تلا ہوا ہے  جو انڈین عوام اور اس کے پڑوسیوں کے لیے نقصان دہ ہے۔’انڈین افواج اور سیاسی قیادت کو سوچنا چاہیے کہ پاکستانی عوام اور اس کی مسلح افواج اپنی زمین کے چپے چپے کا بھرپور عزم کے ساتھ دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔‘آئی ایس پی آر نے کہا کہ جارحانہ اقدام کا فوری، پرعزم اور شدید ردعمل دیا جائے گا جو آئندہ کی نسلیں یاد رکھیں گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستانی وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے قطری ہم منصب کا رابطہ، ’تعمیری کردار کی تحسین‘

جرگے کے نام پر دھونس اور پیسہ، کیا پابندی سے نظام درست ہو پائے گا؟

’طالبان کی درخواست پر‘ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹوں کے لیے جنگ بندی کا اعلان

طالبان کی درخواست پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹوں کے لیے جنگ بندی کا اعلان

صدر آصف زرداری سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

مذہبی جماعت کے احتجاج کے بعد 2716 افراد گرفتار، مرکزی قیادت تاحال منظرعام سے غائب

پاکستان اور افغان طالبان کا عارضی جنگ بندی پر اتفاق: سیٹلائٹ تصاویر ہمیں افغانستان میں ہونے والے نقصان کے بارے میں کیا بتاتی ہیں؟

بنگال اور بہار میں انتخابات سے پہلے انڈین فوجی قیادت اشتعال انگیز پروپیگنڈے کو دہرا رہی ہے، آئی ایس پی آر

پاکستان اور افغان طالبان کا 48 گھنٹے کے لیے جنگ بندی پر اتفاق

’خوشامد نہیں آرٹ‘

آغا سراج درانی کا انتقال، ’وفاداری، وقار اور جمہوری جدوجہد کی علامت‘

چمن بارڈر پر بھی پاکستان و افغانستان کی جھڑپیں، باب دوستی کو نقصان، تعلیمی ادارے بند

واشنگٹن میں پاکستان کا معاشی ایجنڈا نمایاں، وزیرِ خزانہ کی عالمی سطح پر سرگرم سفارت کاری

خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری آج شام 4 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی

سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی میت شکارپور منتقل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی