
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے قطر کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر محمد عبدالعزیز الخلیفی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔پاکستان کے دفترخارجہ کے بدھ کو جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں رہنماوں نے علاقائی صورت حال پر گفتگو کی ہے۔بیان کے مطابق ’ڈاکٹر محمد عبدالعزیز الخلیفی نے علاقائی امن اور سکیورٹی کے تناظر میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تحسین کی ہے۔‘Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 received a message from H.E. Dr. M. Abdulaziz Al-Khulaifi @Dr_Al_Khulaifi, Minister of State for Foreign Affairs of Qatar, regarding the regional situation.Dr. Al-Khulaifi appreciated Pakistan’s… pic.twitter.com/7cwJJj6x3W— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) October 15, 2025پاکستان کے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں امن کے فروغ اور دیگر امور کے لیے قطر کے مسلسل تعاون اور مثبت کردار پر اس کا شکریہ ادا کیا ہے۔