پاک فوج اور قازقستان کی افواج کی مشترکہ مشق "دوستارِم–V" چرات میں جاری


پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشق “دوستارِم–V” چرات میں واقع اسپیشل آپریشنز اسکول میں جاری ہے جو 13 سے 24 اکتوبر 2025 تک منعقد ہو رہی ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق مشق کی افتتاحی تقریب 14 اکتوبر 2025 کو چرات میں ہوئی جس میں دونوں ممالک کے عسکری افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ تقریب میں قومی پرچموں کو سلامی دی گئی اور رسمی خیرمقدمی کے بعد دونوں افواج کے کمانڈرز نے مشق کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور قازقستان آرمی کی اسپیشل فورسز شریک ہیں۔ اس مشترکہ مشق کا مقصد انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ، مشترکہ آپریشنز کے دوران ہم آہنگی پیدا کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ مشق کے دوران شرکاء انسدادِ دہشت گردی کی حکمتِ عملی، شہری و پہاڑی علاقوں میں آپریشنز، کمانڈ اینڈ کنٹرول اور انٹیلی جنس شیئرنگ جیسے شعبوں میں عملی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق پاکستان اور قازقستان کے تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ایک اہم کڑی ہے۔ دونوں ممالک کی افواج تجربات اور مہارتوں کے تبادلے کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی مشترکہ مشقیں دونوں ممالک کے درمیان اعتماد، دوستی اور پیشہ ورانہ اشتراک کو نئی جہت فراہم کرتی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پٹاخے کہاں سے آئے؟ بانس کے دھماکے سے آتش بازی کا ’پرفیکٹ بلیو‘ رنگ بننے تک کا سفر

’غیر کشمیری استاد سے گلے ملنے‘ پر کمسن کشمیری لڑکی کو سوشل میڈیا پر ہراسانی کا سامنا: ’اتنا ٹرول کیا گیا کہ خودکشی کا بھی سوچا‘

حکومتوں کی ’تبدیلی‘، ریڈیو پر پروپیگنڈا مہمات اور چی گویرا کی گرفتاری سمیت سی آئی اے کی لاطینی امریکہ میں خفیہ کارروائیوں کی داستان

ریڈیو پر پروپیگنڈا مہمات، حکومتوں کی ’تبدیلی‘ اور چی گویرا کی گرفتاری سمیت سی آئی اے کی لاطینی امریکہ میں خفیہ کارروائیوں کی داستان

ٹماٹر کی قیمتیں آسمان پر، تو سالن میں کیا ڈالیں؟ باورچیوں کے سستے اور خفیہ ٹوٹکے جن سے سب ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری دوبارہ جاری، 22 اکتوبر کو پیشی کا حکم

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب

چین کی مدد سے خلا میں بھیجا جانے والا پہلا پاکستانی ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ جسے وژن 2047 کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے

چین کے ’پانچ سالہ منصوبے‘ جنھوں نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا

انڈین افواج کی ہم آہنگی نے آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو بہت جلد ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا: نریندر مودی کا دعویٰ

اسلام آباد: بری امام میں آپریشن، 17 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

بینظیر بھٹو کی خواہش اور پاکستانی ٹرک: آئی ایس آئی اور افغان طالبان کے تعلق کی ابتدا کیسے ہوئی؟

پاک افغان سرحد اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں کھلنے کا امکان

لوو میوزیم سے سات منٹ میں آٹھ شاہی زیورات کی چوری: دن دیہاڑے ہونے والی ڈکیتی جس نے فرانس کو دنگ کر دیا

پاکستانی ٹینک، بمباری کے نشانات اور ’باب دوستی‘: پاک افغان جھڑپوں کے بعد چمن کی سرحد پر بی بی سی نے کیا دیکھا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی